اسلام آباد یونائیٹڈ
پاکستانی ڈومیسٹک فرنچائز کرکٹ ٹیم / From Wikipedia, the free encyclopedia
اسلام آباد یونائیٹڈ ( اردو: اسلامآباد یونائیٹڈ اسلام آباد ) ایک پاکستانی پیشہ ور ٹی/20 فرنچائز کرکٹ ٹیم ہے جو پاکستان سپر لیگ (PSL) میں حصہ لیتی ہے۔ یہ پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی فاتح ٹیم تھی۔ یہ ٹیم پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں مقیم ہے اور اسے 2015ء میں پاکستان سپر لیگ کے پہلے سیزن میں حصہ لینے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔ [1]
Islamabad United | |||
عرف | یونائیٹڈ آئی ایس ایل یو | ||
---|---|---|---|
لیگ | پاکستان سپر لیگ | ||
افراد کار | |||
کپتان | شاداب خان | ||
کوچ | مائیک ہیسن | ||
گیند بازی کوچ | سعید اجمل | ||
مالک | علی نقوی، آمنہ نقوی (لیونین گلوبل اسپورٹس) | ||
معلومات ٹیم | |||
شہر | اسلام آباد | ||
تاسیس | 2015؛ 9 برس قبل (2015) | ||
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم | |||
گنجائش | 17,000 | ||
تاریخ | |||
پی ایس ایل جیتے | 3 (2016، 2018، 2024) | ||
باضابطہ ویب سائٹ: | islamabadunited.com | ||
| |||
فرنچائز نے افتتاحی فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر پہلا پی ایس ایل ٹائٹل جیتا۔ انھوں نے فائنل میں پشاور زلمی کو تین وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں اپنا دوسرا ٹائٹل جیتا اور اس وقت پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ دو ٹائٹل جیتنے والی سب سے کامیاب فرنچائز ہے
ٹیم کا گھریلو گراؤنڈ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ہے۔ مائیک ہیسن اسلام آباد یونائیٹڈ کا نیا سربراہ کوچ ہو گا، انہو نہیں اظہر محمود کو تبدل کیا ہ[2]ے۔ [3] شاداب خان کو پی ایس ایل 5 سے قبل ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا تھا، اس کے ساتھ ہی وہ پی ایس ایل کی تاریخ کے کم عمر ترین کپتان بن گئے۔ [4] ٹیم کے بولنگ کوچ پاکستانی اسپنر سعید اجمل ہیں۔ [3]
ٹیم کے سب سے زیادہ اسکور بنانے والے لیوک رونچی ہیں، [5] جبکہ شاداب خان سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ [6]