رکن پارلیمانآل انڈیا کانگریس کمیٹی (انگریزی: All India Congress Committee) انڈین نیشنل کانگریس کی فیصلہ ساز مرکزی مجلس اور صدارتی تنظیم ہے۔ اس کمیٹی کا انتخاب [بھارت کی ریاستیں اور یونین علاقے|ریاستی]] سطح کی پردیش کانگریس کمیٹی سے ہوتا ہے۔ ایک وقت میں کمیٹی کے ارکان کی تقریباً 1000 یا اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی ہی کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ارکان اور کانگریس کے صدر کا انتخاب کرتی ہے۔ کمیٹی کے متعدد جنرل سکریٹری ہوتے ہیں جنہیں صدر کانگریس منتخب کرتا ہے۔

تاریخ

کمیٹی کا اصل دفتر سوراج بھون، الہ آباد میں واقع ہے مگر آزادی کے بعد اسے 7 جنتر منتر مارگ، نزد جنتر منتر، دہلی منتقل کر دیا گیا اور اس کے بعد اندرا گاندھی کے زمانہ میں جب کانگریس بٹوارہ تب اسے 24 اکبر روڈ، 10 جن پتھ کے پیچھے منتقل کیا گیا۔[1]

تنظیمی ڈھانچہ

تنظیمی ڈھانچہ کا سربراہ صدر کانگریس ہوتا ہے جسے آل انڈیا کانگریس کمیٹی ہی منتخب کرتی ہے۔ صدر کا انتخاب ریاستی سطح کی پردیش کانگریس کمیٹی کے وفود کرتے ہیں اور ان کمیوٹیوں کا انتخاب وقت کا صدر کرتا ہے۔ صدر کانگریس کے علاوہ یہ وفود کانگریس ورکنگ کمیٹی کا انتخاب بھی کرتے ہیں۔

ارکان

صدر

خزانچی

جنرل سکریٹری

حوالہ جات

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.