From Wikipedia, the free encyclopedia
ملا شمس الدین فناری یا ملا فناری (پ۔ 1350ء، ما ورا النہر – و۔ 1430، بورصہ) کا اصل نام محمد بن حمزہ الفناری تھا، مسلمان عالم دین، محقق اور سلطنت عثمانیہ کے پہلے شیخ الاسلام تھے۔
شمس الدین فناری تقریباً 1350ء میں ماورا النہر کے علاقے میں پیدا ہوئے، جہاں سے وہ اناطولیہ ہجرت کر گئے۔ اس کا اصل نام صدر الدین محمود ہے۔ ان کے والد، محمد حمزہ بی احمد تصوف سے منسلک تھے اور ایک ماہر لڑاکا بھی تھے۔ انھون نے نام میں فناری/فیناری کا اضافہ برنسا کے یینیشیر علاقے میں واقع فینر شہر سے لیا یا اپنے والد کے لڑاکا ہونے کی وجہ سے۔ فناری نے چھوٹی عمر سے ہی والد کی صحبت میں تصوف میں دل لگا لیا تھا، مولانا علاؤدین کے مدرسہ میں تعلیم کے دوران میں، جمال الدین اکسیر اور حمید الدین سے پڑھا۔ اس کے بعد مصر چلے گئے، نامور حنفی فقہیہ اکمل الدین بابرتی سے فقہ کی تعلیم حاصل کی۔
|
|
|
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.