From Wikipedia, the free encyclopedia
زہا حدید عراق میں پیدا ہونی والی ماہر تعمیرات زہا حدید 70ء کی دہائی میں برطانیہ آئیں تھیں اور رواں سال 65 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں ہیں۔
زہا حدید | |
---|---|
(عربی میں: زها حديد)[1] | |
، | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 31 اکتوبر 1950ء [2][3][4][5][6][7][8] بغداد [9][10][11] |
وفات | 31 مارچ 2016ء (66 سال)[12][13][5][6][8][10][14] میامی [15][16][17][10][18] |
وجہ وفات | دورۂ قلب [19] |
مدفن | بروک ووڈ قبرستان [20] |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | مملکت متحدہ [21][22] عراق |
عملی زندگی | |
مادر علمی | امریکن یونیورسٹی بیروت |
تخصص تعلیم | ریاضی |
تعلیمی اسناد | بیچلر |
پیشہ | معمار [17][23][18]، نمونہ ساز [18]، استاد جامعہ ، جوہری [18]، فن کار [24]، مجسمہ ساز [18]، مصور [18] |
پیشہ ورانہ زبان | عربی ، انگریزی [25][26][27] |
شعبۂ عمل | معماری [28]، نقاشی |
نوکریاں | ہارورڈ یونیورسٹی ، یونیورسٹی آف الینوائے ایٹ شکاگو |
اعزازات | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
درستی - ترمیم |
اس عراقی نژاد ماہر تعمیرات نے چینی شہر گونگ ژاؤ سے برطانیہ کے گلاسگو شہر تک کئی اہم عمارتیں ڈیزائن کی ہیں۔
ڈیم زہا نے 2004ء میں پریٹزکر آرکیٹیکچر پرائز جیتا تھا اور ان کا چین کے شہر گوانگ ژاؤ کا اوپیرا ہاؤس کا ڈیزائن بہت سراہا گیا۔
2012ء میں انھیں ملکہ کی جانب سے خصوصی شاہی خطاب ’ڈیم‘ سے نوازا گیا تھا اور حدید اپنی گراں قدر خدمات کے سبب دنیا کے کئی دیگر ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں۔
رائل انسٹی ٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس (آر آئی بی اے) نے عراقی نژاد برطانوی خاتون زہا حدید کو تعمیرات کے شعبے میں نمایاں خدمات کے لیے طلائی تمغے سے نوازا تھا۔ وہ پہلی خاتون ہیں جنھیں اس شعبے میں خدمات کے لیے اس اعزاز سے نوازا گیا۔
طلائی تمغا وصول کرتے ہوئے زہا نے کہا تھا کہ پہلی خاتون کے طور پر انھیں یہ ایوارڈ لیتے ہوئے بہت فخر ہو رہا ہے۔
ڈیم زہا نے 2004ءمیں چین کے شہر گوانگ ژاؤ کا اوپیرا ہاؤس کا ڈیزائن کیا۔ جسے دریائے پرل سے متاثر ہو کر بنایا گیا۔
زہا حدید نے 2012ء کے لندن اولمپکس کے لیے ایکویٹکس سینٹر کا ڈیزائن تیار کیا تھا۔
ڈیم زہا کہتی ہیں کہ ’مجھے لندن اولمپکس کا ایکویٹک سینٹر سے محبت ہے کیونکہ یہ اُس جگہ پر ہے جہاں میں رہتی ہوں۔ اس اولمپکس سینٹر میں 17500 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
میکسی میوزیم کا ڈیزائن تیار کرتے ہوئے زہا کا کہنا تھا کہ وہ دریاؤں اور جھیلوں سے بہت متاثر ہیں۔ اس میوزیم میں مختلف شکل کی کنکریٹ کی دیواروں کو جوڑا گیا ہے تاکہ ایسے علاقے میں جہاں زلزلے زیادہ آتے ہوں بلڈنگ کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔
آزربائیجان کے شہر باکو میں ایک بڑا سینٹر سنہ 2012 ء میں بنایا۔
ایک خوبصورت ڈیزائن میں تین عمارتوں لائبریری، کنسرٹ ہال اور کھلی جگہ کو ساتھ ملا کر جوڑا گیا ہے۔ ایک غیر معمولی ڈایزائن ہے جو کسی پہاڑی سلسلے کی طرح ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.