From Wikipedia, the free encyclopedia
ہندو مت اور اسلام دنیا کے دو بڑے مذاہب ہیں، جن کے مابین ساتویں صدی عیسوی میں اشاعت اسلام کے بعد تعلقات قائم ہوئے۔
ہندومت لفظ ”ہندو“ سے بنا ہے ہندومت/ہندو ازم لفظ انیسویں صدی میں انگریزوں نے انگریزی زبان میں رائج کیا تھا کیونکہ سرزمین سندھ پر عقائد اور مذاہب بکثرت پائے جاتے تھے۔ |
اسلام ایک عربی لفظ ہے جو لفظ ”سلام“ سے بنا ہے جس کا مطلب سلامتی / اللہ تعالیٰ کی تابعداری ہے۔ |
اسلام اور دیگر مذاہب |
دیگر مذاہب
قبل از اسلام • ہندومت • جین مت • سکھ مت |
ہندومت اور اسلام میں بنیادی فرق خدا اور خداؤں کا ہے۔ اسلام کے مطابق ہر چیز کا مالک خدا ہے (”اَلَاۤ اِنَّ لِلہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرْض“) جبکہ ہندو کہتے ہیں کہ ہر چیز خدا ہے ("Every thing is "God) یعنی بندر، آسمان، سورج سب خدا ہیں۔
ہندوؤں اور مسلمانوں میں سب سے بڑا فرق یہ ہے کہ ہندو اس فلسفے پر یقین رکھتے ہیں کہ خدا ایک نہیں ہے خدا بہت سے ہیں اور ہر چیز کا ایک الگ خدا (بھگوان) موجود ہے۔ ہندومت کے زیادہ تر عقائد دھرمی ادیان (بدھ مت، جین مت اور سکھ مت) سے ملتے جلتے ہیں جبکہ اسلام ایک توحیدی مذہب ہے، مسلمانوں کے عقائد ہندومت سے بالکل جدا ہیں وہ کہتے ہیں کہ ”ایک خدا (اللہ) کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں“ ہے اور محمد ان کے آخری رسول ہیں جن پر قرآن نازل کیا گیا ہے۔ اسلام کے عقائد زیادہ تر ابراہیمی ادیان (مسیحیت، یہودیت اور بہائیت) سے ملتے جُلتے ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.