From Wikipedia, the free encyclopedia
ڈیرہ بگٹی صوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کا اہم شہر ہے۔ یہاں کے زیادہ تر لوگ بگٹی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ تمن شمبانی بھی یہاں آباد ہے جن کے سردار صوبدار خان کھیازی ہیں جن کا ہیڈ کوارٹر لوٹی ہے لوٹی کو سب تحصیل کا درجہ حاصل ہے تمن شمبانی کی تین شاخیں ہیں جن میں شمبانی کھیازئی اور سیدیانی شامل ہیں جن کے زرعی زمینیں لوٹی. مرو. کیچی قلات لوپ. اور سوری میں ہیں بہادر اور دلیر قبیلہ ہے جبکہ ڈیرہ بگٹی نواب اکبر بگٹی کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہاں سے بگٹی تھیریم، جسے بلوچی تھیریم بھی کہا جاتا ہے اس کے فوسلز دریافت ہوئے ہیں
ڈیرہ بگٹی میں اکثریت بگٹیوں کی ہے تاہم یہاں دوسری اقوام کے ساتھ ساتھ دوسرے مذاھب کے لوگ بھی رہتے ہیں۔
مری بگٹی ریاست: برطانوی راج کے دوران بلوچستان کا قبائلی علاقہ تھا۔ اب اس علاقے میں تین اضلاع کوہلو، ڈیرہ بگٹی اور سبی ہیں۔ یہ علاقہ مری بگٹی ایجنسی کہلاتا تھا اور پھر بطور تحصیل ضلع سبی میں شامل رہا، بعد ازاں جولائی 1983ء میں ضلع ڈیرہ بگٹی قائم ہوا، یہ شہر بگٹی قبیلہ کا صدر مقام ہے اور ضلع و تحصیل ڈیرہ بگٹی کا بھی ہیڈ کوارٹر ہے۔
تحصیل سوئی میں 1951ء میں گیس دریافت ہوئی، ضلع کو تین سب ڈویژن میں تقسیم کیا گیا ہے،
ضلع ڈیرہ بگٹی میں چار بڑی گیس فیلڈز ہیں۔۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.