پاکستان کے صوبہ بلوچستان کا شہر From Wikipedia, the free encyclopedia
سبی، صوبہ بلوچستان کا ایک شہر ہے اور ضلعی صدر مقام ہے۔ اس کو ضلع کا درجہ 1903 میں ملا۔ 1974 میں ضلع نصیر آباد اور ضلع کوہلو اور 1983 میں ڈیرہ بگٹی اور 1986 میں ضلع زیارت بنانے کے لیے اس کو تقسیم کیا گیا۔ سبی، پاکستان کا گرم ترین علاقہ ہے جہاں گرمیوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے بھی اوپر چلا جاتا ہے۔ سبی کا پرانا نام سیوی ہے جو بعد میں سبی پڑ گیا۔ سبی میں ایک پرانا قلعہ بھی ہے جسے سردار چاکر خان رند نے بنایا تھا۔ سبی کی تاریخ بہت پرانی ہے مہرگڑھ بھی اسی علاقے میں ہے۔ سبی شہر دریائے ناڑی کے کنارے واقع ہے۔
سبی | |
---|---|
انتظامی تقسیم | |
ملک | پاکستان [1] |
دار الحکومت برائے | |
تقسیم اعلیٰ | ضلع سبی |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 29°33′00″N 67°53′00″E |
رقبہ | 4152 مربع کلومیٹر |
بلندی | 130 میٹر |
مزید معلومات | |
اوقات | پاکستان کا معیاری وقت |
قابل ذکر | |
جیو رمز | 1164896 |
درستی - ترمیم |
سال 1999 میں ایک پرانی آئینی ضرورت کو پورا کرتے ہوئے اُس وقت کے چیف جسٹس جناب جسٹس افتخار محمد چوہدری (چیف جسٹس ریٹائرڈ عدالت عظمٰی پاکستان)نے عدالت عالیہ بلوچستان کا ایک بنچ سبی میں قائم کیا ۔ اسی سرکٹ بنچ کا رسمی افتتاح اس وقت کے عدالت عظمٰی کے چیف جسٹس عزت مآب جناب جسٹس سعید الزمان صدیقی نے 4 دسمبر 1999کو کیا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.