From Wikipedia, the free encyclopedia
وارہگیری، وہ گیری یا وی وی گیری (10 اگست، 1894ء – 23 جون 1980ء) بھارت کے چوتھے صدر تھے۔ ان کی پیدائش برہم پور، اوڈیشہ میں ہوئی۔ ۔ گری اب تک کے واحد صدر بھارت ہیں جو بطور آزاد امیدوار منتخب ہوئے ہیں۔[7] 1974ء میں ان کے بعد فخر الدین علی احمد صدر بنے تھے۔ 1975ء میں حکومت ہند نے انھیں بھارت رتن سے نوازا تھا۔ گری کی وفات 24 جون 1980ء میں ہوئی۔
وی وی گیری | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(تیلگو میں: వి. వి. గిరి) | |||||||
مناصب | |||||||
گورنر اتر پردیش (3 ) | |||||||
برسر عہدہ 10 جون 1957 – 30 جون 1960 | |||||||
| |||||||
گورنر کیرلا (2 ) | |||||||
برسر عہدہ 1 جولائی 1960 – 2 اپریل 1965 | |||||||
گورنر کرناٹک (3 ) | |||||||
برسر عہدہ 2 اپریل 1965 – 13 مئی 1967 | |||||||
| |||||||
نائب صدر بھارت (3 ) | |||||||
برسر عہدہ 13 مئی 1967 – 3 مئی 1969 | |||||||
| |||||||
صدر بھارت | |||||||
برسر عہدہ 3 مئی 1969 – 20 جولائی 1969 | |||||||
| |||||||
نائب صدر بھارت | |||||||
برسر عہدہ 3 مئی 1969 – 20 جولائی 1969 | |||||||
| |||||||
صدر بھارت (4 ) | |||||||
برسر عہدہ 24 اگست 1969 – 24 اگست 1974 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 10 اگست 1894ء [1][2][3][4][5] برہماپور [6] | ||||||
وفات | 23 جون 1980ء (86 سال) چنئی | ||||||
رہائش | اڑیسہ | ||||||
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) | ||||||
جماعت | انڈین نیشنل کانگریس | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ کالج ڈبلن جامعہ مدراس | ||||||
پیشہ | سیاست دان ، ٹریڈ یونین پسند ، مصنف | ||||||
مادری زبان | تیلگو | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | تیلگو ، اڑیہ | ||||||
اعزازات | |||||||
درستی - ترمیم |
ان کی ولادت برہما ہور، اڑیسہ میں تیلگو خاندان میں ہوئی۔ وہ نیوگی براہمن ہیں۔[8] ان کے والد وی وی جوگیا پنتولو ایک کامیاب وکیل اور انڈین نیشنل کانگریس کے رکن تھے۔ وہ ایک فعال سیاسی کارکن تھے۔[9]
گری کی شادی سرسوتی بائی سے ہوئی اور ان کی 14 اولادیں ہوئیں۔[10]
ان کی انتدائی تعلیم برہماپور میں ہوئی۔[11] 1913ء میں وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے آئرلینڈ گئے اور یونیورسٹی کالج لندن سے قانون کی ڈگری لی۔[12]
اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ 1916ء میں بھارت لوٹے اور مدراس عدالت عالیہ میں نوکری کرنے لگے۔[13] وہ کانگریس کے رکن بن گئے اور کانگریس کا لکھنؤ کے اجلاس میں شرکت کی اور اینی بیسنٹ کے ہوم رول تحریک میں شمولیت اختیار کی۔[14] 1920ء میں انھوں نے اپنا قانونی کیرئر تباہ کر لیا کیونکہ موہن داس گاندھی کی تحریک پر وہ تحریک عدم تعاون میں شریک ہو گئے۔[15] 1922ء میں شراب کی فروخت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وہ پہلی بار گرفتار ہوئے۔[13]
24 اگست 1969ء انھوں نے بحیثیت صدر بھارت حلف لیا اور 24 اگست 1974ء تک عہدہ پر برقرار رہے۔ اس کے بعد نئے صدر فخرالدین علی احمد ہوئے۔[16] وہ پہلے صدر ہیں جو بطور آزاد امیدوار میں تھے اور انتخاب میں کامیابی حاصل کر کے عہدہ صدارت پر جلوہ افروز ہوئے۔[17]
24 جون 1980ء کو دورہ قلب کی وجہ سے چینائی میں ان کی وفات ہو گئی۔[18] حکومت ہند نے ان کے اعزاز میں غم کا اعلان کیا۔[19]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.