From Wikipedia, the free encyclopedia
ڈاکٹر ذاکر حسین : پیدائش: 1897ء انتقال: 1969ء۔ ماہر تعلیم، سیاست دان۔ حیدر آباد دکن میں پیدا ہوئے۔ مورث اعلیٰ حسین خان تیموری حکمران محمد شاہ کے ابتدائی دور میں افغانستان سے آکر روہیل کھنڈ کے قصبہ قاسم گنج میں آباد ہو گئے تھے۔ ذاکر صاحب کے والد فدا حسین خان نے 1888ء میں حیدرآباد دکن میں رہائش اختیار کر لی۔ ذاکر صاحب نے حیدرآباد دکن، دہلی اور علی گڑھ میں تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں جرمن یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی۔ دوران تعلیم آزادی کی تحریکوں میں بھرپور حصہ لیا اور تحریک خلافت و ترک موالات کے سلسلے میں قید و بند کی سختیاں برداشت کیں۔ جب جامعہ ملیہ اسلامیہ جو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مقابلے پر قائم کی گئی تھی، دہلی منتقل ہوئی تو ذاکر صاحب اس کے پرنسپل مقرر ہوئے۔ آزادی کے بعد علی گڑھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نامزد ہوئے۔ 1957ء میں صوبہ بہار کے گورنر مقرر کیے گئے۔ 1967ء میں بھارت کے صدر منتخب ہوئے اور ہندوستان کے سب سے بڑے آئینی عہدے پر فائز ہونے والے پہلے مسلمان بن گئے۔۔ مشہور ادیب، مورخ اور محقق ڈاکٹر یوسف حسین خان اور معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر محمود حسین خان ان کے چھوٹے بھائی تھے۔
ذاکر حسین (سیاست دان) | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
مناصب | |||||||
گورنر بہار (4 ) | |||||||
برسر عہدہ 6 جولائی 1957 – 11 مئی 1962 | |||||||
| |||||||
نائب صدر بھارت (2 ) | |||||||
برسر عہدہ 13 مئی 1962 – 12 مئی 1967 | |||||||
| |||||||
صدر بھارت (3 ) | |||||||
برسر عہدہ 13 مئی 1967 – 3 مئی 1969 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 8 فروری 1897ء [1][2][3][4][5][6] حیدر آباد | ||||||
وفات | 3 مئی 1969ء (72 سال)[1][2][3][4][5][6] نئی دہلی | ||||||
مدفن | بھارت | ||||||
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–)[7] برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | علی گڑھ مسلم یونیورسٹی جامعہ ہومبولت الہ آباد یونیورسٹی | ||||||
پیشہ | سیاست دان [8][7] | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [2]، پشتو | ||||||
ملازمت | جامعہ کلکتہ | ||||||
اعزازات | |||||||
درستی - ترمیم |
خان کی ولادت ریاست حیدراباد میں پشتون خاندان کے آفریدی قبیلہ میں ہوئی۔[9] ان کا آبائی وطن ملیح آباد تھا مگر ذاکر حسین کی ولادت کے بعد میں ان کا خاندان قائم گنج، فرخ آباد منتقل ہو گا۔[10][11][12] ان کے سات بھائی تھے اور وہ دوسرے نمبر پر تھے۔ ان کے بڑے بھائی یوسف حسین خان ماہر تعلیم تھے۔ یوسف کے پوتے سلمان خورشید انڈین نیشنل کانگریس کے رکن ہیں اور مشہور سیاست دان ہیں۔ وہ سابق وزیر خارجہ، بھارت بھی ہیں۔ ان کے بھانجے مسعود حیسن خان بھارت کے معروف ماہر لسانیات ہیں۔[13] ان کے بھائی محمود حسین نے تحریک پاکستان میں سرگرمی سے حصہ لیا اور وزیر تعلیم رہے۔ ان کے بھانجے انور حسین پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے ڈائریکٹر تھے۔ ان کا ایک رشتہ دار رحیم الدین خان سربراہ عسکریہ پاکستان تھے اور گورنر خیبر پختونخوا بھی رہ چکے ہیں۔[14]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.