نیازی
پٹھان/افغان قبیلہ From Wikipedia, the free encyclopedia
Remove ads
پٹھان/افغان قبیلہ From Wikipedia, the free encyclopedia
نیازی (Niazi) (پشتو: نيازي) پاکستان اور مشرقی افغانستان کے لودھی افغان/ پشتون قبیلے کی ایک ذیلی شاخ ہے۔[1]۔جو افغانستان کے مشہور متی قبائل یا خلجی وفاق کا ایک شعبہ ہیں ۔ افغانستان میں خوست،کابل،لوگر،غزنی،پروان اور پکتیا جبکہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع میانوالی کی تحصیل میانوالی اور تحصیل عیسیٰ خیل کے پہاڑی علاقے اور ضلع میانوالی درمیانی علاقے میں آباد ہیں۔ ضلع بنوں کا وہ حصہ جو کوہ نمک کے درمیان دریائے سندھ کے دونوں اطراف اور وادی کرم اور اس کے منبع سے دریائے سندھ سے پار کھینچی گئی لکیر پر مشتمل ہے۔ان کے شمال میں خٹک، مغرب میں مروت پشتون قبائل آباد ہیں۔جبکہ خیبر پشتونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل میں بھی نیازی قبائل آباد ہیں۔نیازی قبائل کی ایک شاخ کونڈی/کنڈی جو الگ شناخت قائم کرچکی ہے وہ ضلع ٹانک اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نیازی قبیلہ کی سب سے بڑی شاخ ہے۔ضلع کوہاٹ،ہنگو،لورالائی،کوئٹہ اور پشین میں بھی کچھ خانوادے آباد ہیں۔ اس کے علاوہ افغانستان میں نیازی قبائل کی سب بڑی آبادی ضلع لغمان میں ہے۔جبکہ ضلع خوست،کابل،لوگر،غزنی،پروان اور پکتیا وغیرہ میں آباد ہے۔پاکستان کے علاقوں ملتان،لودھراں اور حیدرآباد میں ہندوستان کے علاقوں ہوشیار پور،جالندھر،دہلی اور ممبئی سے ہجرت کرکے آنے والے نیازی آباد ہیں میانوالی کے نیازی زیادہ تر کاشتکار ہیں اور پٹھانوں کا نسلی تفاخر بدرجہ اتم موجود ہے۔ دریائے سندھ کے پار والی شاخ ابھی تک خود مختار ہے، پووندہ تجارت سے منسلک ہیں۔ موسم گرما عموماً قندھار کے آس پاس اور موسم سرما ڈیرہ اسماعیل خان میں بسر کرتے ہیں۔[2]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.