From Wikipedia, the free encyclopedia
نایف بن عبد العزیز آل سعود(عربی: نايف بن عبد العزيز آل سعود) (1933 تا 16 جون 2012، ) سعودی عرب کے ولی عہد اور 2011ء سے وفات تک پہلے نائب وزیر اعظم تھے۔ وہ 1975ء سے 2012ء تک سعودی عرب کے وزیر داخلہ بھی رہے۔
نائف بن عبد العزیز سعودی عرب کے تاریخ شہر طائف میں 1933ء میں عبدالعزیز ابن سعود اور حصہ بنت احمد السدیری (عربی: حصة بنت أحمد السديري) کے ہاں پیدا ہوئے۔ اس لیے وہ سدیری برادران میں سے ایک تھے۔ وہ شاہ عبد العزیز کے تئیسویں بیٹے تھے۔[3]
شہزادہ نائف نے ابتدائی تعلیم ممتاز اسلامی علما سے "دی پرنسس اسکول" سے حاصل کی۔ اس کے علاوہ انھوں نے سیاسیات اور قومی سلامتی کی تعلیم بھی حاصل کی۔[4]
1952ء سے 1953ء تک شہزادہ نائف صوبہ ریاض کے نائب گورنر بھے رہے۔ 1953ء میں وہ صوبہ کے گورنر بنا دیے گئے لیکن انھوں نے اس عہدے پر صرف ایک سال تک کام کیا۔[5] 1970ء میں شاہ فیصل نے مشترکہ طور پر انھیں نائب وزیر داخلہ اور داخلی ریاستی معاملات کا وزیر نامزد کر دیا۔[6]
شہزادہ نائف نے تین شادیاں کیں۔ ان کی پہلی بیوی "نورہ الفراج السباعی" تھیں لیکن اس کو شہزادہ نے طلاق دے دی۔ اس بیوی سے ان کی ایک بیٹی "جواہر" تھی جن کی شادی شاہ فہد مرحوم کے بیٹے سے ہوئی، جو مشرقی صوبے کے گورنر تھے۔[7] الجواہرہ بنت عبد العزیز بن مساید الجلووی ان کی دوسری بیوی تھی۔ اس بیوی سے ان کی اولاد محمد بن نائف، نورہ، سعود بن نائف اور سارہ ہوئی۔
ماہا بنت محمد بن احمد السدیری ان کی تیسری بیوی تھی اسے بھی انھوں نے طلاق دے دی۔ اس بیوی سے ان کی اولاد میں نوف، نواف، مشعال، حیفہ اور فہد تھے۔[8]
شہزادہ نائف ذیابیطس اور تصلب العظام (ہڈی کی بڑھتی ہوئی سختی کی بیماری) میں مبتلا تھے۔[9] اس کے علاوہ وہ سرطان میں بھی مبتلا تھے۔
مارچ 2012ء میں وہ نجی چھٹیوں پر مراکش گئے[10]، جہاں انھوں نے اپنا طبی معائنہ کروایا، ۔[11] کچھ عرصہ الجزائر رہنے کے بعد اپریل 2012ء میں وہ واپس سعودی عرب چلے گئے۔[12]
تاہم، وہ 26 مئی 2012ء کو دوبارہ [13] طبی معائنے کے لیے سعودی عرب سے رخصت ہوئے لیکن کسی کو معلوم نہ ہوا کہ وہ طبی معائنے کے لیے کہاں گئے ہیں۔ ان کے بھائی اور سعودی نائب وزیر داخلہ شہزادہ احمد نے سعودی وسیط میں "الوطن" کے ذریعے 3 جون 2012ء کو بتایا کہ شہزادہ نائف کی صحت اچھی ہے اورہ وہ جلد واپس سعودی عرب آ جائیں گے۔[12] 13 جون 2012ء کو "عریبین بزنس" نے خبر دی کہ شہزادہ نائف بخیریت واپس سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ .[14]
16 جون 2012ء کو سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر چار بحے (جی ایم ٹی +3) سعودی ریاستی بعید نما پر یہ خبر نشر ہوئی کہ شہزادہ نائف انتقال کر گئے ہیں۔[15] رویٹرز کے مطابق ان کا انتقال جنیوا میں ہوا۔[16] شاہی فرمان کے مطابق ان کی نماز جنازہ 17 جون 2012ء[17] کو مسجد الحرام، مکہ المکرمہ میں نماز مغرب کے بعد شام 6:30 پر ادا کی جائے گی۔[17]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.