From Wikipedia, the free encyclopedia
میرپور (انگریزی: Mirpur) آزاد کشمیر کا سب سے بڑا شہر اور ضلع میر پور کا مرکز ہے۔ میرپور، آزاد کشمیر کے انتہائی جنوب میں واقع ہے اور سطح سمندر سے اس کی اونچائی تقریباً 459 میٹر ہے۔ یہ پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد سے تقریباً 125 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ پاکستان کا دوسر بڑا ڈیم منگلا ڈیم اسی ضلع میں ہے۔ 1960ء کی دہائی میں تقریبا 50،000 لوگوں نے اس ڈیم کی وجہ سے پاکستان کے دوسروں علاقوں میں ہجرت کی۔ چکسواری بھی ضلع میرپور کا حصہ ہے اور چکسواری کی ٪50 آبادی برطانیہ اور دیگر ممالک میں آباد ہیں چکسواری میں جاٹ برداری کی سب سے بڑی اور پرانی نسل نگیال جاٹ آباد ہیں۔
میرپور،آزاد کشمیر | |
---|---|
انتظامی تقسیم | |
ملک | پاکستان [1] |
دار الحکومت برائے | |
تقسیم اعلیٰ | ضلع میر پور |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 33°08′56″N 73°44′55″E [2] |
رقبہ | 1010 مربع کلومیٹر |
بلندی | 458 میٹر |
آبادی | |
کل آبادی | 124352 (خانہ و مردم شماری پاکستان 2017ء ) (2017) |
جڑواں شہر | |
فون کوڈ | 05827 |
قابل ذکر | |
جیو رمز | 1169027 |
درستی - ترمیم |
میر پور شہر کی بلندی سطح سمندر سے 459 میٹر ہے۔ تحصیل دینہ کے ذریعے یہ لاہور پشاور مرکزی شاہراہ سے منسلک ہے۔ یہ میرپور ضلع کا صدر مقام ہے جو تین سب ڈویژنوں میرپور، ڈڈیال اور چکسواری پر مشتمل ہے۔ میر پور کا نیا شہر منگلا جھیل کے کنارے واقع ہے۔ پرانی بستی ڈیم کی تعمیر کے وقت دوسری جگہوں پر منتقل ہو گئے۔ سردیوں کے دنوں میں جب منگلا جھیل کے پانی کی سطح کم ہو تودربار اور مندر، باولی اور پرانے کھنڈر نظر آتے ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.