سپین کے دارالحکومت From Wikipedia, the free encyclopedia
مادرید (ہسپانوی: [maˈðɾið] ( سنیے)) ہسپانیہ کا سب سے بڑا شہر اور دارالحکومت ہے۔ اردو کی تاریخ کی کتابوں میں اس کا ذکر "مجریط" کے نام سے ملتا ہے جو دراصل اس شہر کا عربی نام ہے اور اندلس کے زمانے سے یہ نام آرہا ہے۔ یہ یورپی اتحاد کے سب سے بڑے شہروں میں سے ایک ہے۔
میدرد | |
---|---|
(ہسپانوی میں: Madrid)[1] | |
پرچم | نشان |
نقشہ | |
انتظامی تقسیم | |
ملک | ہسپانیہ (23 جنوری 1516–)[2] تاج قشتالہ (1230–22 جنوری 1516) مملکت قشتالہ (1085–1230) طائفہ طلیطلہ (1035–1085) خلافت قرطبہ (–1031) [3][4] |
دار الحکومت برائے | |
تقسیم اعلیٰ | میدرد کمیونٹی |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 40°25′01″N 3°42′12″W [5] |
رقبہ | 604.4551 مربع کلومیٹر [6] |
بلندی | 667 میٹر |
آبادی | |
کل آبادی | 3332035 (register office ) (2023) |
• مرد | 1520153 (2019)[7] |
• عورتیں | 1745973 (2019)[7] |
مزید معلومات | |
جڑواں شہر | بیونس آئرس ابو ظہبی اسونسیون بیجنگ برلن (4 نومبر 1988–) بوگوتا بورڈو (27 جنوری 1984–)[8][9] بوداپست کراکس گوئٹے مالا شہر ہوانا لا پاز لیما لزبن (31 مئی 1979–)[8] ماناگوا منیلا (1 دسمبر 2005–)[10] میکسیکو شہر (17 نومبر 1983–) مونٹیویڈیو نیویارک شہر (19 جنوری 1982–)[11][8] نواکشوط (1 نومبر 1986–)[8] پاناما شہر کیٹو پراگ رباط (16 مئی 1988–)[8] ریو دے جینیرو (19 دسمبر 2022–)[12] سان ہوزے سان جوآن سان سلواڈور سینٹیاگو سانتو دومنگو سرائیوو صوفیہ ٹیگوسیگلپا طرابلس وارسا کان لا سیرینا چیمبوتی برسلز شہر ایتھنز دمشق میامی تیرانا ماوئی کاؤنٹی (18 جولائی 1969–)[13] مراکش شہر حماۃ ماسکو کیف (29 جون 2022–)[14] |
اوقات | متناسق عالمی وقت+01:00 (معیاری وقت )، 00 (روشنیروز بچتی وقت ) |
گاڑی نمبر پلیٹ | M |
رمزِ ڈاک | 28001–28081 |
فون کوڈ | 91 |
قابل ذکر | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 6359304 |
درستی - ترمیم |
ہسپانیہ کے وسط میں واقع یہ شہر دار الحکومت اور شاہ ہسپانیہ کی رہائش گاہ ہونے کے علاوہ ہسپانیہ کی سیاست کا مرکز بھی ہے۔ شہر کی آبادی دسمبر 2005ء کے مطابق تقریباً 32 لاکھ ہے۔ شہر 698 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے اور کل شہری علاقے کی آبادی 58 لاکھ سے زائد ہے۔
مسلمانوں کی آمد سے قبل میدرد کی حیثیت ایک چھوٹے سے قصبے کی تھی۔ 9 ویں صدی میں مسلمانوں نے یہاں ایک قلعہ تعمیر کیا۔ قریبی دریا کو مسلمانوں نے مجریط یعنی 'پانی کا ذریعہ' کا نام دیا جو بعد میں بدل کر شہر کے موجودہ نام میدرد میں تبدیل ہو گیا۔
طلیطلہ کو تسخیر کرنے کے ارادے سے نکلنے والے مسیحی تاجدار الفانسو ششم (الفونسو ششم) نے 1083ء میں اس قلعے کو تسخیر کر کے مسلمانوں کو اس شہر سے محروم کر دیا۔ شہر کو سَر کرنے کے بعد مسیحیوں نے شہر کے مرکز پر قبضہ کر لیا اور مسلمان اور یہودی باشندے مضافاتی اور حوالی علاقوں میں دھکیلے گئے تھے۔
1309ء میں، تاجدار فرڈینینڈ چہارم کے تحت پہلی بار میڈرڈ میں قشتالہ کا شاہی دربار کا اجلاس ہوا جو زمانۂ حال تک ہسپانیہ کے دار الحکومت کی حیثیت میں قائم رہا ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.