Remove ads
From Wikipedia, the free encyclopedia
برسلز شہر (فرانسیسی: Bruxelles، ولندیزی: Brussel، جرمن: Brüssel) بیلجیئم کا دارالحکومت ہے۔ یورپی اتحاد کے کئی اہم اداروں کے دفاتر بھی یہیں واقع ہیں اس لیے اسے کبھی کبھار "یورپ کا دار الحکومت" بھی کہتے ہیں۔
برسلز شہر | |
---|---|
(فرانسیسی میں: Ville de Bruxelles)[1](فلیمِش میں: Stad Brussel)[1] | |
پرچم | نشان |
منسوب بنام | گھر |
نقشہ | |
انتظامی تقسیم | |
ملک | بیلجیئم [2][3] [4][5] |
دار الحکومت برائے | |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 50°50′48″N 4°21′06″E [6] |
رقبہ | 33.08 مربع کلومیٹر (2019)[7] |
بلندی | 70 میٹر |
آبادی | |
کل آبادی | 195546 (مردم شماری ) (1 جنوری 2024)[8] |
مزید معلومات | |
جڑواں شہر | |
اوقات | متناسق عالمی وقت+01:00 ، 00 |
سرکاری زبان | فرانسیسی ، ولندیزی زبان |
رمزِ ڈاک | |
فون کوڈ | 02 |
قابل ذکر | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 2800866 |
درستی - ترمیم |
یورپی اتحاد کے دو اہم ادارے یورپی کمیشن اور یورپی اتحاد کی کونسل کے صدر دفاتر برسلز میں واقع ہیں۔ تیسرا اہم ادارہ یورپی پارلیمان کا ایوان پارلیمان بھی برسلز میں واقع ہیں جہاں کمیٹی کے اجلاس ہوتے ہیں۔
برسلز شمالی اوقیانوسی معاہدے کی تنظیم (نیٹو) اور مغربی یورپی اتحاد (WEU) کے صدر دفاتر کا بھی حامل ہے۔ اس وجہ سے چند ممالک کے بیک وقت تین سفیر برسلز میں موجود رہتے ہیں ؛ عمومی دو طرفہ سفیر، یورپی اتحاد سفیر اور نیٹو سفیر۔
"لسانی سرحد" بیلجیئم کو دو علاقوں میں تقسیم کرتی ہے : شمالی ولندیزی خطہ اور جنوبی فرانسیسی خطہ۔ اس طرح برسلز کا دارالحکومتی علاقہ بھی دو لسانی ہے تاہم اکثریت فرانسیسی بولتی ہے۔
برسلز کی سب سے بلند عمارت ساؤتھ ٹاور (150 م) ہے لیکن سب سے مشہور عمارت ایٹمیم (Atomium) ہے جو 1958ء کی عالمی نمائش کی یادگار ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.