منہاس
راجپوت قبیلہ From Wikipedia, the free encyclopedia
راجپوت قبیلہ From Wikipedia, the free encyclopedia
منہاس عربی زبان کے لفظ ( منہاج-Minhaj) سے ماخوذ ہے جسکے معنی ہیں راستہ یا روشن، شفاف، سیدھا راستہ۔ منہاس سوریہ بنسی راجپوت ہیں، سورج بنسی راجپوتوں میں سب سے اعلیٰ نسل کے راجپوت ہیں جس کی ہندو بڑی حرمت کرتے ہیں۔
منہاس راجپوتوں کی ایک عظیم شاخ کا نام ہے۔ منہاس قوم کے جد امجد "من ہنس" کا زمانہ 800 قبل مسیح بتایا جاتا ہے گویا مدت کے لحاظ سے یہ راجپوتوں کی بے حد قدیم قوم ہے۔
منہاس قوم راجا جوگ رائے نامی راجے کی اولاد ہیں۔
جو راجہ جامبو لوچن (بانی شہر جموں و کشمیر)کی 71 ویں پشت میں تھا۔ [1] جامبو لوچن نے جموں کا شہر اپنے نام کی نسبت سے آباد کیا.
منہاس, جموال یہ راجپوت قبائل آپس میں بھائی بند ہیں اور ان کا نسبی تعلق رام چندر جی کے بیٹے " کُش" سے ہے۔
راجا جامبو لوچن کی اولاد پشت در پشت ریاست جموں پر حکومت کرتی رہی.
جامبو لوچن کی اولادوں کا تعلق چونکہ شاہی گھرانے سے تھا لہذا وہ بھی اپنے باپ کی نسبت سے جموال کہلایں.
منہاس در حقیقت راجپوتوں کے جموال خاندان ہی کی ایک شاخ ہیں۔ گویا نسل کے اعتبار سے ماگرے جمووال منہاس اور جموال ایک ہی شخص کی اولاد ہیں۔
منہاس قوم کو منہاس اس کے جد امجد "من ہنس" کے نام سے کہا جاتا ہے۔ لفظ "من ہنس" کثرت استعمال سے "منہاس " بن گیا ہے۔
راجا جوگ رائے کے 2 بیٹے تھے بڑے بیٹے کا نام من ہنس اور چھوٹے بیٹے کا نام سورج ہنس تھا۔ لمہن ہنس بہت طاقتور آدمی تھا اس کی اولاد بہت کثرت سے ہوئی۔ اُس نے ہر ایک لڑکے کو اپنی جاگیر تقسیم کر دی۔ اُس کی اولاد نے برخلاف آئین راجپوتاں کھیتی شروع کر دی۔ چنانچہ موضع پرگوال، چپراڑ، تھب اُن کے نام پر آباد ہیں۔ اور اس قوم کو منہاس کہتے ہیں۔
من ہنس اپنے باپ کی حیات میں فوت ہوا اور راجا جوگ رائے نے راج کمک اپنے چھوٹے بیٹے سورج ہنس کو دیا۔ اپنے باپ کے بعد وہ راجا ہوا۔
منہاس قوم کے اب بھی جموں و کشمیر کے علاقوں میں کافی خاندان آباد ہیں۔
منہاس قوم پنجاب کے کم و بیش تمام اضلاع میں آباد ہے۔ منہاس سب سے زیادہ ضلع جہلم اور ضلع چکوال اور اس کے نواح میں آباد ہیں۔ دوسرے نمبر میں راولپنڈی کے اضلاع میں آباد ہیں۔ جبکہ آبادی کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ضلع سیالکوٹ میں آباد ہیں۔ ان اضلاع کے علاوہ یہ لوگ چکوال، نارووال، لاہور, گوجرانوالہ, گجرات, فیصل آباد ، شیخوپورہ, سرگودھا, شاہ پور, ملتان, مظفر گڑھ کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان , بنوں، نیلم ویلی اور مڑرہ میں بھی آباد ہیں۔
منہاس، جموال اور جسروٹیہ کا جد امجد ایک ہی ہے اس لیے پاکستان میں سب منہاس ہی کہلواتے ہیں اور راجا ، رانا، چودھری ٹائٹل استعمال کرتے ہیں جبکہ جموں و کشمیر میں انھیں ڈوگرہ راجپوت کہا جاتا ہے اور یہ راجا کا لقب استعمال کرتے ہیں اور پنجاب، بھارت میں ٹھاکر کا لقب استعمال کرتے ہیں۔
منہاس قوم کے سات خاندان مشہور ہیں اور پنجاب میں جتنے بھی منہاس آباد ہیں انھیں سات خاندانوں میں سے ہی نکلے ہیں۔
پہلے پہل یہ خاندان کشمیر میں چپراڑ, بھت اور پرگوال کے مقامات پر آباد ہوا. پرگوال کا نام راجا پرگو منہاس کے نام پر رکھا گیا، راجا پرگو منہاس پرگوال کا فرمانروا بھی تھا۔ بعداز راجا پرگو منہاس کی اولادیں اسلام سے متاثر ہو کر مسلمان ہو گئیں اور پاکستان کے شہر سیالکوٹ، جہلم، گوجرخان، راولپنڈی اور دیگر علاقوں میں قیام پزیر ہوئیں۔
پہلے پہل یہ خاندان جموال سے الگ ہو کر کشمیر میں موضع مالتی تحصیل سوہلی میں آباد ہوا.
یہ خاندان راجا چک دیو کے دوسرے فرزند رام دیو سے نکلا ہے۔ رام دیو کے دو بیٹے سنگا دیو اور جگو تھے۔ ان دونوں کی اولادیں سیالکوٹ, گرداسپور اور ہوشیار پور میں آباد ہوئیں. اس خاندان کو مہتہ کالقب بھی دیا جاتا ہے.
یہ خاندان کانگڑہ اور گورداسپور میں آباد ہوا.
یہ خاندان راجا برج دیو کے دوسرے بیٹے المل دیو کی نسل سے ہے۔ اور پہلے پہل موضع سمبل پور میں آباد ہوا.
راجا برج دیو کے بیٹے راجا نرسنگ دیو کے تین بیٹے تھے جن میں ایک بیٹا راجا ارجن دیو تو راج پاٹ کا مالک بنا جبکہ دوسرے دو بھائی جن کے نام سیدو اور جنکھر دیو تھے ایک منہاس خاندان کے بانی بنے. ان کی اولادیں مواضعات سم, توپ, جنڈیالہ اور سوہانجنہ میں آباد ہوئیں.
منہاس راجپوتوں کا یہ خاندان حکمان دیو کلیان دیو کی اولادوں پر مشتمل ہے جو مہاراجا مالدیو کا چھوٹا بھائی تھا۔ راجا مالدیو کی وفات 1513ء کے لگ بھگ ہوئی. یہ خاندان پہلے پہل کشمیر کے علاقہ بلاوڑہ چندرکوٹ, عاقل پور اور کاستی گڑھ وغیرہ میں آباد ہوا. جموں کا مشہور راجا عجائب دیو یا عجب دیو اسی خاندان کا طشم و چراغ تھا۔
منہاسوں کے متذکرہ بالا ساتوں خاندان ابتدا میں زیادہ تر کشمیر میں آباد ہوئے تھے لہذا یہ بات یقینی حد تک درست یے کے یہ لوگ کشمیر سے پنجاب کی طرف نقل مکانی کر کے آئے ہوں گے. گویا پنجاب میں آباد تمام منہاس خاندان انھیں سات خاندانوں کے ابناؤ اخلاف ہیں۔ اب بھی جموں کشمیر میں منہاس قوم کی کئی گڑھیاں ملتی ہیں.
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.