From Wikipedia, the free encyclopedia
یہ فہرست بائبل کے مذکورہ ناموں کی وہ فہرست سے جو چھوٹے (عموماً اکابر کے با لمقابل)[1] نامور شخص ہین جن کا نام بائبل میں بہت کم آیا ہے یا یہ بائبل کی کسی مشہور شخصیات کے رشتہ دار ہیں۔
ضِلّہ (انگریزی: Zillah؛ عبرانی: צִלָּה tsil-law؛مطلب: ”پرچھائی، ظل“) لامخ کی دوسری بیوی کا نام ہے جس کا ذکر کتاب پیدائش 23-4:19 میں آیا ہے : ”اور لُمک(لامخ) دو عورتیں بیاہ لایا۔ ایک کا نام عدہ اور دُوسری کا نام ضِلّہ تھا۔ اور عدہ کے یابل پَیدا ہوا۔ وہ اُن کا باپ تَھا جو خیموں میں رہتے اور جانور پالتے ہیں۔ اور اُس کے بھائی کا نام یوبل تھا۔ وہ بِین اور بانسلی بجانے والوں کا باپ تھا۔ اور ضِلّہ کے بھی توبلقائِن(توبل قابیل) پَیدا ہُؤا جو پیتل اور لوہے کے سب تیز ہتھیاروں کا بنانے والا تھا اور نعمہ(واہلہ) توبلقائِن(توبل قابیل) کی بہن تھی۔ “[10][11][12][13]
عبد ی ایل (عبدایل) (انگریزی: Abdeel؛ عبرانی: עַבְדְּאֵל ”خدا کا بندہ“؛ عربی سے ماخوذ Abdullah ”عبداللہ“ [14]) Jeremiah 36:26(یرمیاہ) کے مطابق، یہویقیم بادشاہ نے ”عبد ی ایل“ (جو سلمیاہ کا باپ تھا) اور مزید دو افراد کو نبی یرمیاہ اور ان کے منشی بارُوک کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔[15]۔ جبکہ سپتواینہ میں عبد ی ایل کا نام مذکور ہی نہیں ہے۔[15]
عبد ی (انگریزی: Abdi؛ عبرانی: עַבְדִּי شاید عبدیاہ کا مُخَفف ہے۔ مطلب ”یہوواہ(انگریزی: YHWH؛ عبرانی: יהוה) کا بندہ“) کے متعلق چئن-بلیک (1899) نے کہا ہے کہ کتاب تواریخ اول و دوم میں دو بار عبد ی کا ذکر آیا ہے۔ کتاب تواریخ کے یہ دونوں عبد ی ایک ہی ہیں جبکہ کتاب عزرا اور ایسدرس اول میں مذکور عبد ی دوسرا شخص ہے۔ عبد ی کا ذکر 1 ایسدرس، کتاب تواریخ اول و دوم اور کتاب عزرا میں آیا ہے:
عبد ون (انگریزی: Abdon؛ عبرانی: עַבְדּוֹן سے עָבַד ”خدمت کرنا“) کا نام بائبل میں مذکور ہے۔ عبد ون بائبل میں چار مختلف افراد کا نام ہے :
عدہ (انگریزی: Adah؛ عبرانی: עָדָה، جدید ʿAda ، طبری ʿĀḏāh؛ مطلب: ”سجاوٹ“)[18] کتاب مقدس میں دو مختلف خواتین کا نام ہے۔
عدینہ (انگریزی: Adina؛ عبرانی: עֲדִינָא؛ مطلب: جذباتی، جنتی، بہشتی) کا ذکر کتاب پیدائش 11:42 میں آیا ہے : ”سِیزا رُوبینی (رئبونی) کا بَیٹا عدینہ رُوبینیوں(قبیلہ رئبون) کا ایک سردار جِس کے ساتھ تِیس جوان تھے۔ “ عدینہ داؤد کی فوج میں ”بہادروں “ میں سے ایک تھا۔
عدلی (انگریزی: Adlai؛ عبرانی: עַדְלָי؛ مطلب: ”پناہ“) کا ذکر کتاب تواریخ 27:29 میں آیا ہے : ”اور گائے بیل کے گلّوں پر جو شارُون میں چرتے تھے سِطری شارُونی تھا اور سافط بن عدلی گائے بیل کے اُن گلوں پر تھا جو وادیوں میں تھے۔ “ عدلی سافط کا باپ اور الیشع (الیسع) کا دادا تھا۔
عدنا (انگریزی: Adna؛ عبرانی: עַדְנָא؛ مطلب: خوشی) دو مختلف شخصیات کا نام ہے[22] :
عدنہ (انگریزی: Adnah؛ عبرانی: עֵדְנָה؛ مطلب: فرحت) عبرانی بائبل میں مذکور دو مختلف شخصیات کا نام ہے[24]:
عدو ایل (انگریزی: Aduel یونانی: Αδουήλ) کا ذکر کتاب طوبیاہ 1:1 میں آیا ہے: ”میرا[ طوبیاہ] باپ توبی ایل تھا، میرا دادا آنا ایل تھا اور میرا پر دادا عدو ایل تھا۔ عدو ایل کے باپ کا نام جبائل تھا۔ عدو ایل کے دادا کا نام رافیل اور پر دادا کا نام راخی ایل تھا، جن کا تعلق عسیئیل کی برادری سے تھا، جو ایک یفتالی قبیلہ کا حصہ تھا“۔[25][26] عدو ایل طوبیاہ کا پر دادا تھا۔
عیراد (انگریزی: Irad؛ عبرانی: עִירָד؛ مطلب: سلطنت کے ڈھیر یا منہ سے آگ نکالنے والا فرضی سانپ یعنی ڈریگن) کا ذکر کتاب پیدائش میں آیا ہے : ”اور حنوک سے عیراد پَیدا ہُؤا اور عیراد سے محویاایل پَیدا ہُؤا اور محویاایل سے متوساایل پَیدا ہُؤا اور متوساایل سے لُمک(لامخ) پَیدا ہُؤا۔ “[27] یعنی عیراد قابیل کا پوتا تھا اور عیراد حنوک کا بیٹا اور محویاایل کا باپ تھا۔[28]
عقان[29] (انگریزی: Akan؛ عبرانی: עָכָן؛ مطلب : تیز نظر) ایصر کا بیٹا اور شعیر (حوری خاندان) کا پوتا تھا۔ (پیدائش 36:27) جبکہ کتاب تواریخ اول میں عقان کی جگہ ”یعقان“ مذکور ہے۔ (اوّل تواریخ 1:42)
عقوب [30] (انگریزی: Akkub؛ عبرانی: עַקּוּב؛ مطلب: غافل گیر):
محویاایل (انگریزی: Mehujael؛ عبرانی: מְחוּיָאֵל؛ مطلب: خدا کا اعلان کرنے والا) کا ذکر کتاب پیدائش 4:18 میں آیا ہے : ””اور حنوک سے عیراد پَیدا ہُؤا اور عیراد سے محویاایل پَیدا ہُؤا اور محویاایل سے متوساایل پَیدا ہُؤا اور متوساایل سے لُمک(لامخ) پَیدا ہُؤا۔ “[27] یعنی محویاایل حنوک کا پوتا تھا۔ اور محویاایل عیراد کا بیٹا اور متوساایل کا باپ تھا۔[31]
میرب[32] (انگریزی: Merab؛ عبرانی: מֵרַב؛ مطلب: اکثریت، اضافہ یا تنازع) کتاب سموئیل۔1 کے مطابق ساؤل کی سب سے بڑی بیٹی تھی۔[33] اور بادشاہ ساؤل نے وعدہ کیا تھا کہ جو فلستی جنگجو جولیت(جالوت) کو شکست دے گا اس کو بادشاہ بڑی دَولت سے نِہال کرے گا اور اپنی بیٹی اُسے بیاہ دے گا[34] جب داؤد فلستی جنگجو کو شکست دے کر واپس لوٹا تو ساؤل نے اس کو اپنے پاس رکھ لیا اور اس کو اپنے باپ یسی کے گھر جانے نہیں دیا[35] جب داؤد واپس لوٹا تھا تو اس کا استقبال و شان دیکھ کر ساؤل اس دن سے داؤد کو بدگُمانی سے دیکھنے لگا۔[36] ”تب ساؤُل نے داؤُد سے کہا کہ دیکھ مَیں اپنی بڑی بیٹی میرب کو تُجھ سے بیاہ دُوں گا۔ تُو فقط میرے لِئے بہادُری کا کام کر اور خُداوند کی لڑائِیاں لڑ کِیُونکہ ساؤُل نے کہا کہ میرا ہاتھ نہیں بلکہ فِلستِیوں کا ہاتھ اُس پر چلے۔ “[37] اور ساؤل کی بیٹی میکل داؤد کو چاہتی تھی پھر داؤد اور میکل نے ساؤُل کو بتایا اور ساؤل اِس بات سے خُوش ہُوا۔[38] پر جب ”میرب“ کا داؤد سے شادی کروانے کا وقت آیا تو ساؤل نے میرب کی شادی محولاتی عدری ایل سے کروادی۔ میرب کے پانچ بیٹے پیدا ہوئے تھے جن کو جبعونیوں نے کر دیا تھا اور جبعونیوں نے اُن کو جبعہ کی پہاڑ پر لٹکا دیا تھا۔[39]
متوساایل (انگریزی: Methushael؛ عبرانی: מְת֫וּשָׁאֵל؛ مطلب: خداوند کا بندہ) کا ذکر کتاب پیدائش 4:18 میں آیا ہے : ””اور حنوک سے عیراد پَیدا ہُؤا اور عیراد سے محویاایل پَیدا ہُؤا اور محویاایل سے متوساایل پَیدا ہُؤا اور متوساایل سے لُمک(لامخ) پَیدا ہُؤا۔ “[27] یعنی متوساایل محویاایل کا بیٹا اور لُمک(لامخ) کا باپ تھا۔[40]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.