From Wikipedia, the free encyclopedia
ضلع ٹھٹہ پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے۔ اردو میں اسے بسا اوقات ٹھٹھہ بھی لکھا جاتا ہے۔ یہ سندھ کے جنوبی ترین علاقے میں واقع ہے جہاں دریائے سندھ دہانا بناتا ہوا بحیرہ عرب میں گرتا ہے۔ ضلع دادو کی تقسیم (اور ضلع جامشورو کے قیام) کے بعد یہ رقبے کے لحاظ سے تھرپارکر کے بعد سندھ کا دوسرا بڑا ضلع بن گیا ہے۔ اس وقت ضلع ٹھٹہ کا رقبہ 17 ہزار 355 مربع کلومیٹر ہے۔
ضلع ٹھٹہ | |
---|---|
نقشہ | |
انتظامی تقسیم | |
ملک | پاکستان [1] |
دار الحکومت | ٹھٹہ |
تقسیم اعلیٰ | بنبھور ڈویژن |
متناسقات | 24°30′00″N 67°50′00″E |
مزید معلومات | |
قابل ذکر | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 1163570 |
درستی - ترمیم |
آخری قومی مردم شماری 1998ء کے مطابق ضلع کی کل آبادی 1،113،194 ہے جس میں سے صرف 11.21 فیصد ہی شہری علاقوں میں رہائش پزیر ہے۔ ضلعی صدر مقام ٹھٹہ شہر ہے۔
ضلع انتظامی طور پر 7 تحصیلوں (تعلقوں) میں تقسیم ہے:
حکومت سندھ نے اپنے ایک اعلان میں سجاول کو ٹھٹہ سے الگ ایک ضلع قرار دے دیا ہے۔ نئے ضلع میں سجاول - کھاروچھان - میرپور بٹھورو-جاتی اور شاہ بندر شامل ہوں گے۔ جبکہ ٹھٹھہ میں ٹھٹہ- میرپور ساکرو -کیٹی بندر اور گھوڑا باری پر مشتمل رہے گا۔[2]
ضلع ٹھٹہ سندھ کے انتہائی جنوبی علاقے میں واقع ہے۔ پاکستان کا سب سے بڑا دریا دریائے سندھ یہیں سے گزرتا ہوا بحیرہ عرب میں جا گرتا ہے۔ ضلع ٹھٹہ کے شمال اور شمال مغرب میں ضلع جامشورو واقع ہے جبکہ شمال مشرق میں اس کی سرحدیں حیدرآباد اور ٹنڈو محمد خان کے اضلاع سے ملتی ہیں۔ مشرق میں ضلع بدین اور مغرب میں ضلع کراچی واقع ہے۔ جنوب میں اس کی سرحدیں بحیرہ عرب سے ملتی ہیں۔ کیٹی بندر بحیرہ عرب پر ایک اہم بندرگاہ ہے۔
ضلع کی بیشتر آبادی مسلمان ہے جو یہاں کی کل آبادی کا 96.72 فیصد ہیں جبکہ ہندو سب سے بڑی اقلیت ہیں جو کل آبادی کا 2.89 فیصد ہیں۔ شہری علاقوں میں ہندوؤں کی آبادی زیادہ ہے جہاں ان کا تناسب 7.96 فیصد ہے۔
سندھی سب سے بڑی زبان ہے جو 95.66 فیصد لوگ بولتے ہیں جبکہ اردو 1.20 اور پنجابی 1.07 فیصد کے ساتھ دیگر بڑی زبانیں ہیں۔
مغلیہ عہد میں ٹھٹہ ایک ترقی یافتہ اور متحرک شہر تھا لیکن برطانوی راج کے دوران کراچی کی ابھرتی ہوئی حیثیت نے اسے شدید متاثر کیا اور بالآخر کراچی میں بندرگاہوں کے قیام کے بعد یہ اپنی اہمیت مکمل طور پر کھو بیٹھا۔ آج یہاں کی شاہجہانی مسجد اور مکلی کا عظیم قبرستان اسی شاندار ماضی کا نوحہ پڑھتے دکھائی دیتے ہیں۔
ضلع ٹھٹہ میں کئی جھیلیں واقع ہیں جہاں سے ملحقہ شہروں خصوصا کراچی کی میٹھے پانی کی ضروریات پوری کی جاتی ہیں۔ ان جھیلوں میں کینجھر اور ہالیجی قومی سطح پر معروف حیثیت رکھتی ہیں۔
’ٹھٹھہ‘۔۔ کراچی سے کچھ ہی فاصلے پر واقع ہے۔ اِس کی وجہٴشہرت یہ ہے کہ ایشیاٴ میں اسلام ٹھٹھہ سے ہی پھیلا تھا۔ ایشیا کی پہلی مسجد بھی یہیں واقع ہے۔ متعدد معروف عالم دین ٹھٹھہ ہی میں پیدا ہوئے۔۔ اور آج بھی بہت سے بزرگان دین یہاں تہ با خاک ہیں، مثلاً شاہ یقیق، عبد اللہ شاہ اصحاب، شاہ گور گنج، شاہ مراد شاہ شیرازی، محمد ہشام ٹھٹھوی، پیر پاتھو، جمیل شاہ داتار، شیخ حالی، حاجی اللہ ڈنو میندھرو، صوفی شاہ عنایت اور شاہ پریوں ستیوں۔مفتی فتح علی جتوئی اکبر
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.