From Wikipedia, the free encyclopedia
سنجو 2018ء کی ایک بھارتی سوانحی ڈراما فلم ہے جس کے مصنف، مدیر اور ہدایت کار راجکمار ہیرانی ہیں اور اس کے بنانے والے ودھو ونود چوپڑا ہیں۔[2][3] فلم اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی ہے جس میں سنجے دت کا کردار رنبیر کپور نے ادا کیا ہے۔[4] فلم 29 جون 2018ء کو ریلیز ہوئی۔[5] فلم کا ٹیزر ٹریلر 24 اپریل 2018ء کو منظر عام پر آیا۔[6][7] اس فلم کا ٹیزر سب سے زیادہ دیکھا گیا، صرف 48 گھنٹوں میں اس کو 30 ملین سے زائد افراد نے دیکھا اور دنیا بھر میں اس کو دیکھنے والے افراد کی تعداد 150 ملین سے زائد ہے۔[8]
سنجو | |
---|---|
ہدایت کار | |
اداکار | رنبیر کپور انوشکا شرما پریش راول سونم کپور دیا مرزا کرشمہ تنا منیشا کوئرالا جم ساربھ وکی کوشل بومن ایرانی |
فلم ساز | وودھ ونود چوپڑا |
صنف | سوانحی فلم |
دورانیہ | 155 منٹ [1] |
زبان | ہندی |
ملک | بھارت |
سنیما گرافر | روی ورمان |
موسیقی | اللہ رکھا رحمان |
ایڈیٹر | راجکمار ہیرانی |
اسٹوڈیو | ونود چوپڑا فلمز |
تقسیم کنندہ | فاکس اسٹار اسٹوڈیو ، نیٹ فلکس |
تاریخ نمائش | 29 جون 20185 جولائی 2018 (عراق ) |
مزید معلومات۔۔۔ | |
آل مووی | v702977 |
tt6452574 | |
درستی - ترمیم |
فلم سنجے دت کی زندگی پر مبنی ہے۔ اس فلم میں سنجے دت کی زندگی کے تین مراحل کو بیان کیا گیا ہے۔ تین مراحل ”اُن کا ڈرگ کا نشہ کرنے، اُن کے کئی معاشقے اور اُن کا TADA کیس میں جیل جانا“ ہیں۔
فلم سازی کا آغاز 12 جنوری 2017ء کو رنبیر کپور، پاریش راول، دیا مرزا اور دیگر اداکاروں کے ہمراہ کیا گیا۔[15]
فلم کی آخری شوٹنگ 12 جنوری 2018ء کو رنبیر کپور، سونم کپور اور دیگر اداکاروں کے ہمراہ کی گئی تھی۔[16]
فلم کا آفیشل ٹیزر 24 اپریل 2018ء کو ریلیز ہوا تھا۔[6] اس فلم کا ٹیزر سب سے زیادہ دیکھا گیا، صرف 48 گھنٹوں میں اس کو 30 ملین سے زائد افراد نے دیکھا اور دنیا بھر میں اس کو دیکھنے والے افراد کی تعداد 150 ملین سے زائد ہے۔[8] فلم کا پوستر 30 اپریل 2018ء کو منظر عام پر آیا تھا جس میں رنبیر کپور سنجے دت کے روپ میں جیل جا رہے تھے۔ اگلے دن ایک اور پوسٹر آیا جس میں رنبیر اس بار بطور سنجے دت جیل سے رہا ہو کر باہر آ رہے تھے۔[17] اگے چل کر رنبیر کپور کو سنجے دت کی 90 کی دہائی اور 2003ء کی دو فلموں روکی اور منا بھائی ایم بی بی ایس کے کرداروں کی شکل میں دکھایا گیا۔[18][19] 7 مئی کو راج کمار ہیرانی نے ایک اور پوسٹر ریلیز کیا۔[20]
فلم کا ساؤنڈ ٹریک اے آر رحمان، شانتنو موئترا اور امال ملک کا کمپوز کردہ ہے۔ امال ایک سنگیت ”کیا یہی پیار ہے“ ریمیک کمپوز کر چکا ہے جس کا رائٹر رشمی وراگ ہے جبکہ اسے ارمان ملک نے گایا ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.