Remove ads
From Wikipedia, the free encyclopedia
ساردینیا (انگریزی: Sardinia) (اطالوی: Sardegna) (عربی سردينية) بحیرہ روم کا دوسرا بڑا جزیرہ اور اٹلی کے بیس علاقوں میں سے ایک ہے۔ پہلا بڑا جزیرہ بھی اٹلی کا ہی علاقہ صقلیہ ہے۔ جزیرہ بحیرہ روم میں اٹلی، ہسپانیہ، تیونس کے درمیان فرانسیسی جزیرہ کورسیکہ (Corsica) کے جنوب میں واقع ہے۔ اطالوی آئین کے تحت علاقہ کو علاقائی خود مختاری کا خصوصی درجہ دیا گيا ہے اور علاقہ کا شمار اٹلی کے ان دو علاقوں میں ہوتا ہے جہاں کے لوگوں کو اطالوی آئین کے رو سے پوپولو (popolo) یا جدا لوگوں کا درجہ حاصل ہے۔ دوسرا علاقہ جس کو یہ درجہ حاصل ہے وینیتو ہے۔
اطالیہ کی علاقائی تقسیم | |
ترانہ: "Su patriotu sardu a sos feudatarios" ([[اسکرپٹ نقص: فنکشن «اسم لغة» موجود نہیں ہے۔ زبان|اسکرپٹ نقص: فنکشن «اسم لغة» موجود نہیں ہے۔]]) (انگریزی: "The Sardinian Patriot to the Lords") | |
متناسقات: 40°00′N 09°00′E | |
Country | اطالیہ |
Capital | کالیاری |
حکومت | |
• قسم | Consiglio Regionale |
• President | Christian Solinas (Psd'Az) |
رقبہ | |
• کل | 24,090 کلومیٹر2 (9,300 میل مربع) |
آبادی (2020) | |
• کل | 1,628,384 |
• Languages | اطالوی زبان |
• Minority languages | ساردینیائی زبان Sassarese Gallurese لیگوریائی (رومنی زبان) (Tabarchino) کتلونیائی زبان (Algherese) |
[1] | |
Citizenship[2] | |
• Italian | 97% |
منطقۂ وقت | CET (UTC+1) |
• گرما (گرمائی وقت) | CEST (UTC+2) |
آیزو 3166 | IT-88 |
فہرست اطالوی علاقہ جات بلحاظ خام ملکی پیداوار (مساوی قوت خرید) | €34.9 billion (2018)[3] |
فہرست اطالوی علاقہ جات بلحاظ خام ملکی پیداوار (مساوی قوت خرید) | €21,200 (2018)[3] |
HDI (2018) | 0.858[4] very high · 16th of 21 |
NUTS Region | ITG |
ویب سائٹ | www |
ساردینیا کا کل رقبہ 24,090 مربع کلومیٹر اور آبادی لگ بھگ ساڑھے سولہ لاکھ ہے، علاقائی صدر مقام کلیاری ہے۔ علاقہ کو آٹھ صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں سے چار صوبے اولبیا تیمپو، اولیاسترا، کاربونیہ اگلیسیاس اور میدیو کامپیدانو علاقائی حکومت نے بنائے ہیں اور مرکزی اطالوی حکومت ان چار صوبوں کی صوبائی تقسیم قبول نہیں کرتی۔
آٹھوں صوبوں کی تفصیل خانہ معلومات میں دی گئی ہے۔
نمبر شمار | صوبہ | آبادی (2001ء) | رقبہ (مربع کلومیٹر) | کمونی |
---|---|---|---|---|
1 | کلیاری (کالیاری) | 543,310 | 4,570 | 71 |
2 | کاربونیااگلیسیاس (صوبہ کاربونیا-اگلیسیاس) | 131,890 | 1,495 | 23 |
3 | میدیوکامپیدانو (صوبہ میدیو کامپیدانو) | 105,400 | 1,516 | 28 |
4 | نوعورو (نوورو) | 164,260 | 3,934 | 52 |
5 | اولیاسترا (صوبہ اولیاسترا) | 58,026(2005ء) | 1,854 | 23 |
6 | اولبیا تیمپیو (صوبہ اولبیا-تیمپیو) | 138,334 | 3,399 | 26 |
7 | اوریستانو (اوریستانو) | 167,971 | 3,040 | 88 |
8 | ساساری (ساساری) | 322,326 | 4,282 | 66 |
(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئی آبادی سارے صوبہ بشمول تمام کمونے کی آبادی کے ہے، نہ کا صرف شہر کی۔)
علاقہ میں سونے اور چاندی کی کئی کانیں ہیں۔ اقتصادیات کا زیادہ تر دارومدار سیاحت پر ہے۔ اس کے علاوہ مختلف قسم کی شرابیں اور کھانے پینے کا دیگر سامان بھی تیار کیا جاتا ہے۔ علاقہ میں کئی پرکشش سیاحتی جگہیں ہیں، مشہور جگہوں میں کوستہ سمیرالدا (Costa Smeralda) اور جینارجینتو (Gennargentu) شامل ہیں۔ جزیرہ اپنی ساحلی تفریحی مقامات یا بیچیز (beaches) کی وجہ سے بھی شہرت رکھتا ہے اور سمندری قصبات وغیرہ قابل دید ہیں۔
علاقہ کے آباد ترین شہر جن کی آبادی پچاس ہزار نفوس سے زیادہ ہے درج ذیل ہیں۔
نمبر شمار | شہر | آبادی | مرتبہ شہر |
---|---|---|---|
1 | کلیاری (کالیاری) | 160,886 | صوبہ |
2 | ساساری (ساساری) | 120,729 | صوبہ |
3 | کوآرتو سان ایلینا (کوارتو سانتیلینا) | 70,020 | کمونے |
(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئي آبادی شہر کی ہے نہ کہ پورے صوبہ کی، شہر کی آبادی میں زیر انتظام کمونے کی آبادی شامل نہیں ہے۔)
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.