رام پور
From Wikipedia, the free encyclopedia
Remove ads
رام پور، بھارت کی ریاست اتر پردیش کے رام پور ضلع کا ایک شہر ہے۔ 2001ء کی مردم شماری کے مطابق رام پور شہر کی آبادی 281,549 نفوس پر مشتمل تھی جس میں سے 52 فیصد افراد مرد جبکہ 48 فیصد آبادی خواتین پر مشتمل تھی۔ رام پور کی شرح خواندگی 68 فیصد ہے۔
Remove ads
Remove ads
تاریخ
قرون وسطی کی تاریخ کے مطابق رام پور دہلی کے علاقے کا حصہ تھا اور بدایوں اور سنبھل اضلاع کے درمیان منقسم تھا۔ روہیل کھنڈ کے بالائی حصے پر واقع ہونے کی وجہ سے یہ کیتھر کے نام سے جانا جاتا تھا اور اس پر کتھیریا راجپوتوں کی حکومت تھی۔ کتھیریا راجپوتوں نے تقریباً 400 سال تک اسلامی حکومت کے خلاف مزاحمت کی۔ انھوں نے دہلی کے سلطانوں اور بعد میں مغلوں کے ساتھ جنگ کی۔ وہ 1253 میں ناصر الدین محمود، 1256 میں غیاث الدین بلبن، 1290 میں جلال الدین خلجی، 1379 میں فیروز شاہ تغلق اور 1494 میں سکندر لودی کے ساتھ متعدد بار سیاسی جدو جہد کی۔
Remove ads
تہذیب و ثقافت اور اردو شاعری
رام پور کو دہلی اور لکھنؤ کے بعد تیسرا دبستان شاعری ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ داغ دہلوی، مرزا غالب اور امیر مینائی جیسے عظیم شعرا رام پور ریاست کی سرپرستی کے مرہون منت ہوئے۔ نوابان رام پور شاعری اور دوسرے فنون لطیفہ کے حامی رہے تھے۔ انھوں نے دربار سے وابستہ اہل ادب کی کفالت کی۔ رام پور کے دوسرے شعرا میں نظام رامپوری اور شاد آفریدی کے نام لیے جا سکتے ہیں۔
حوالہ جات
Wikiwand - on
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Remove ads