راجستھان
From Wikipedia, the free encyclopedia
From Wikipedia, the free encyclopedia
راجستھان کے لغوی معنی راجاوں کا استھان یا راجاوں کی جگہ[8] ہے۔ تقسیم ہند اور تشکیل راجستھان سے قبل یہاں کثیر تعداد میں چھوٹی بڑی ریاستیں اور رجواڑے آباد تھے جن میں اکثریت راجپوتوں کی تھی اسی لیے اسے راجپوتانہ بھی کہا جاتا تھا۔ راجستھان بھارت کی ایک شمالی ریاست ہے۔[9][10][11] اس کا کل رقبہ 342,239 کلومربع میٹر (132,139 مربع میل) ہے جو بھارت کے کل جغرافیائی رقبہ کا 10.4 فیصد بنتا ہے۔ یہ بلحاظ رقبہ بھارت کی سب سے بڑی ریاست ہے اور بلحاظ آبادی ساتویں بڑی رہاست ہے۔ راجستھان بھارت کے شمال مغربی حصہ پرواقع ہے جہاں اس کی زیادہ تر سزرمین بنجر اور بے آب و درخت صحرائے تھار پر مشتمل ہے۔ صحرائے تھا کی جانب اس کی سرحد پاکستان سے ملتی ہے۔ شمال مغرب میں پنجاب، پاکستان ریاست اور مغرب میں سندھ ریاست ہے جہاں دریائے ستلج اور دریائے سندھ کی گھاٹیاں ہیں۔ دوسری جانب یہ 5 بھارتی ریاستوں سے گھرا ہوا ہے۔ شمال میں پنجاب، بھارت، شمال مشرق میں ہریانہ اور اتر پردیش، جنوب مشرق میں مدھیہ پردیش اور جنوب مغرب میں گجرات ہے۔ جغرافیائی حساب سے یہ 23.3 to 30.12 to 69.30 to 78.17 پر واقع ہے اور ریاست کے بالکل جنوبی حصہ سے خط سرطان گزرتی ہے۔ راجستھان کے کالی بنگا میں وادیٔ سندھ کی تہذیب کے باقیات موجود ہیں وہیں جین مت کی مشہور مقدس جگہ دلوارا مندر بھی اسی ریاست میں ہے جس کی طرف جین مت کے لوگ مقدس سفر کرتے ہیں۔ یہ راجستھان کے واحد پہاڑی مستقر ماؤنٹ آبو کے دامن میں واقع ہے۔ راجستھان میں دنیا کے قدیم ترین پۃاری سلسلوں میں مشہور سلسلہ کوہ اراولی بھی موجود ہے۔ ان کے علاوہ بھرت پور، راجستھان میں پرندوں کے لیے مشہور یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ میں شامل کیولاڈیو نیشنل پارک ہے[12] اور تین نیشنل ٹائیگر ریزور بھی ہیں؛ سوائی مادھوپور میں رنتھمبور نیشنل پارک، سرسکا ٹائیگر ریزرو الور میں اور مکندر ہل ٹائیگر ریزرو کوٹہ ضلع میں۔
برطانوی راج میں اس علاقہ کا نام راجپوتانہ تھا لیکن جب 30 مارچ 1949ء کو نئی ریاست کی تشکیل عمل میں آئی تو اس کا نام راجستھان کر دیا گیا۔[13] اور راجسپوتانہ کا پورا علاقہ بھارت ڈومینین میں شامل ہو کر راجستھان کا حصہ بن گیا۔ راجستھان کا دارالحکومت اور سب سے بڑا شہر جے پور ہے۔ دیگر اہم شہروں میں جودھ پور، کوٹہ، راجستھان، اجمیر، بیکانیر اور سوائی مادھوپور ہیں۔ راجستھان کی معیشت ₹10.20 lakh کروڑ (امریکی $140 بلین) کے ساتھ 9ویں بڑی معیشت ہے۔ اس کا خام ملکی پیداوار ₹118,000 (امریکی $1,700) فی کس ہے۔[3] فہرست بھارتی ریاستیں اور علاقہ جات بلحاظ انسانی ترقیاتی اشاریہ میں 29ویں نمبر پر آتا ہے۔[5]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.