جنگ یرموک
From Wikipedia, the free encyclopedia
یرموک کی جنگ بازنطینی سلطنت اورخلافت راشدہ کی مسلم افواج کے درمیان ایک بڑی جنگ تھی۔ یہ جنگ کئی جھڑپوں پر مشتمل تھی جو عمر بن خطاب رَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ کی خلافت کے دور میں636ء 5 رجب 15 ہجری کو واقع ہوئی۔ چھ دن تک جاری رہی اور یرموک دریا کے قریب لڑی گئی، جو آج کے دور میں شام-اردن اوراسرائیل کی سرحدوں کے ساتھ، بحیرہ طبریہ کے جنوب مشرق میں واقع ہے۔ اس جنگ کے نتیجے میں مسلمانوں کو فیصلہ کن فتح حاصل ہوئی،اور بلاد الشام خلافت راشدہ کا حصہ بن گیا۔ جس کے بعد تقریباً سات صدیوں پر محیط شام میں رومی حکمرانی کا خاتمہ ہو گیا۔ یرموک کی جنگ کو عسکری تاریخ کی سب سے فیصلہ کن جنگوں میں شمار کیا جاتا ہے [4][5]اور یہ پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دنیا سے پردہ کرنے کے بعد ابتدائی مسلم فتوحات کی پہلی عظیم لہر کی علامت سمجھی جاتی ہے، جس نے اُس وقت کے عیسائی/رومی لیونت میں اسلام کی تیز رفتار پیش قدمی کی راہ ہموار کی۔
![]() | اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
جنگ یرموک | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
سلسلہ اسلامی فتح شام | |||||||
عمومی معلومات | |||||||
| |||||||
متحارب گروہ | |||||||
بازنطینی سلطنت، غساسنہ |
خلافت راشدہ | ||||||
قائد | |||||||
ہرقل ثیوڈور ٹریتھاریس عرف دائرجان[1] † وہان یا ماهان g[›] جبلہ بن الایہم قناطير گریگوری[2] |
خالد بن ولید ؓ ابوعبیدہ ابن الجراح ؓ عمرو بن العاص ؓ شرحبیل بن حسنہ ؓ یزید بن ابی سفیان ؓ | ||||||
قوت | |||||||
70000 سے 100,000 (جدید تخمینہ)a[›]140000 سے 240000 (ابتدائی مآخذ)b[›]c[›] |
24,000 سے 40,000 d[›]e[›] | ||||||
نقصانات | |||||||
45% مارے گئے (جدید تخمینہ)[3] 70,000 سے 120,000 مارے گئے (ابتدائی مآخذ)f[›] |
4,000 شہید ہوئے[3] | ||||||
![]() | |||||||
درستی - ترمیم |
عربوں کی پیش قدمی کو روکنے اور کھوئی ہوئی سرزمین واپس حاصل کرنے کے لیے، شہنشاہ ہرقل نے 636ء میں لیونت میں ایک عظیم لشکر بھیجا۔ جیسے ہی بازنطینی فوج آگے بڑھی، عربوں نے شام سے حکمتِ عملی کے تحت پسپائی اختیار کی اور اپنی تمام افواج کو یرموک کے میدان میں اکٹھا کیا، جو جزیرہ نما عرب کے قریب تھا۔ وہاں انھیں کمک ملی اور انھوں نے عددی طور پر کہیں زیادہ بڑی بازنطینی فوج کو شکست دے دی۔ اس جنگ کو وسیع پیمانے پر خالد بن ولید کی سب سے بڑی عسکری فتح سمجھا جاتا ہے اور یہ ان کی بطور ایک عظیم حکمت عملی ساز اور گھڑ سوار فوج کے ماہر کمانڈر کی شہرت کو مضبوط کرنے والی جنگ تھی۔[6]اردن میں یرموک نام کا ایک دریا ہے جہاں پر مسلمانوں اور رومی فوجوں کے درمیان میں شدید جنگ چھڑ گئی تھی، رومیوں نے چونکہ مسلمانوں کے ہاتھوں لگاتار شکستیں کھائیں تھی اور شامات سے ہٹنے کے لیے مجبور ہوئے تھے اس لیے اس کوشش میں لگے ہوئے تھے کہ مسلمانوں کے خلاف ایک عظیم جنگ لڑ کر انتقام لیں اور اس بار ایک لاکھ پچاس ہزار فوجی قوت کو اکٹھا کر کے اور ایک روایت کے مطابق دو لاکھ نفوس پر مشتمل لشکر کو یرموک کی میدان میں مسلمانوں کے مد مقابل لا کھڑا کیا۔
پس منظر
610ء میں، جب بازنطینی-ساسانی جنگ (602ء-628ء) جاری تھی، ہرقل بازنطینی سلطنت کا شہنشاہ بنا، جب اس نے فوکاس کو معزول کر دیا۔[7]اس دوران، ساسانی سلطنت نے میسوپوٹیمیا (عراق) پر قبضہ کر لیا اور 611ء میں شام کو زیر کر کے اناتولیہ (موجودہ ترکی) میں داخل ہو گئی، جہاں انھوں نے قیصریہ مازاکا (موجودہ قیصری، ترکی) پر قبضہ کر لیا۔ 612 ء میں، ہرقل نے ساسانیوں کو اناتولیہ سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی، لیکن 613 ء میں جب اس نے شام میں ساسانیوں کے خلاف ایک بڑا حملہ کیا تو اسے فیصلہ کن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔[8] اگلی دہائی میں، ساسانی سلطنت نے فلسطین اور مصر پر بھی قبضہ کر لیا، جبکہ ہرقل جوابی حملے کی تیاری میں مصروف تھا اور اپنی فوج کو دوبارہ منظم کر رہا تھا۔
622 ء میں، ہرقل نے بالآخر اپنا جوابی حملہ شروع کیا۔[9] قفقاز اور آرمینیا میں ساسانیوں اور ان کے اتحادیوں پر زبردست فتوحات حاصل کرنے کے بعد، اس نے 627ء میں میسوپوٹیمیا میں ساسانیوں کے خلاف ایک موسم سرما کی جنگی مہم شروع کی اور جنگ نینویٰ میں فیصلہ کن کامیابی حاصل کی، جس سے ساسانی دار الحکومت مدائن کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا۔ ان مسلسل شکستوں کے نتیجے میں، اس کے بیٹے قباد دوم نے ایک بغاوت میں اسے قتل کر دیا۔[10]قباد دوم نے فوراً صلح کی درخواست کی اور بازنطینی سلطنت کے تمام مقبوضہ علاقوں سے پیچھے ہٹنے پر رضامندی ظاہر کی۔ ہرقل نے 629ء میں ایک شاندار تقریب میں حقیقی صلیب کو یروشلم میں بحال کر دیا۔[11]ایک روایت کے مطابق نبی کریم ﷺ نے خسرو پرویز (ساسانی بادشاہ) کے پاس عبد اللہ بن حذافہ السہمیؓ کو دعوتِ اسلام کا خط دے کر بھیجا۔ جب خسرو پرویز کو یہ خط ملا، تو اس نے اسے پھاڑ دیا اور سخت ناراضی کا اظہار کیا۔ جب یہ خبر نبی کریم ﷺ تک پہنچی، تو آپ ﷺ نے فرمایا:
"مَزَّقَ كِتَابِي، فَمَزَّقَ اللَّهُ مُلْكَهُ"
"اس نے میرا خط پھاڑ دیا، تو اللہ اس کی سلطنت کے ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا۔"[12][13]
اسی دوران، عرب جزیرہ نما میں تیزی سے سیاسی تبدیلیاں رونما ہو رہی تھیں، جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسلام کی تبلیغ کر رہے تھے اور 630ء تک انھوں نے عرب کے بیشتر حصے کو ایک سیاسی اقتدار کے تحت متحد کر لیا تھا۔ 632 ء میں جب محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا سے پردہ کیا، تو ابو بکرؓ کو خلیفہ منتخب کیا گیا۔ تاہم، ابو بکرؓ کی خلافت کے فوراً بعد کئی عرب قبائل نے بغاوت کر دی۔ اس کے جواب میں، ابو بکرؓ نے ان باغیوں کے خلاف اعلانِ جنگ کیا۔ یہ جنگیں (632ء -633 ء) کے درمیان "جنگِ ارتداد"کے نام سے مشہور ہوئیں، جن میں ابو بکرؓ نے اپنے مخالفین کو شکست دے کر پورے عرب کو مدینہ کی مرکزی خلافت کے تحت متحد کر لیا۔[14]
جیسے ہی باغیوں کو شکست دی گئی، ابو بکرؓ نے فتوحات کی جنگ کا آغاز کیا، جس کا پہلا ہدف عراق تھا۔ خالد بن ولیدؓ نے ساسانی فارس کے خلاف کامیاب مہمات کے سلسلے میں عراق کو فتح کر لیا۔ ابو بکرؓ کا اعتماد بڑھ گیا اور جب خالدؓ نے عراق میں اپنی گرفت مضبوط کر لی، 634ء میں ابو بکرؓ نے شام پر حملے کے لیے جہاد کا اعلان کیا۔[15]مسلمانوں کی شام کی فتح ایک منظم اور حکمتِ عملی پر مبنی فوجی مہم تھی، جس میں طاقت کی بجائے جنگی چالوں اور حکمتِ عملی سے بازنطینی دفاعی اقدامات کا مقابلہ کیا گیا۔[16]تاہم، مسلمانوں کی فوج بازنطینی رد عمل کا مقابلہ کرنے کے لیے کمزور پڑنے لگی، جس پر ان کے سپہ سالاروں نے کمک بھیجنے کی درخواست کی۔ ابو بکرؓ نے خالد بن ولیدؓ کو عراق سے شام بھیجا، تاکہ وہ وہاں فوج کی قیادت سنبھالیں۔ جولائی میں، اجنادین کی جنگ میں بازنطینیوں کو فیصلہ کن شکست ہوئی۔ ستمبر میں دمشق فتح ہو گیا، اس کے بعد فحل کی جنگ ہوئی، جس میں فلسطین کا آخری مضبوط بازنطینی قلعہ بھی مسلمانوں کے ہاتھوں شکست کھا گیا۔[17]
634ء میں ابو بکرؓ کے وصال کے کے بعد، ان کے جانشین عمر بن خطابؓ نے خلافت کی مزید توسیع جاری رکھنے کا عزم کیا۔[18]اگرچہ خالد بن ولیدؓ کی قیادت میں پچھلی مہمات کامیاب رہیں، لیکن انھیں معزول کر کے ابو عبیدہ بن جراحؓ کو نیا سپہ سالار مقرر کیا گیا۔ مسلمانوں نے جنوبی فلسطین کو مستحکم کرنے کے بعد تجارتی راستے پر پیش قدمی کی اور تبریاس، بعلبک بغیر کسی بڑی مزاحمت کے فتح ہو گئے، جبکہ 636 ء کے آغاز میں حِمص بھی مسلمانوں کے قبضے میں آ گیا۔ اس کے بعد مسلمانوں نے لیونت (شام و فلسطین) میں اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا۔[19]
بازنطینی جوابی حملہ
حمص پر قبضہ کرنے کے بعد، مسلمان حلب، جو ایک بازنطینی قلعہ تھا اور انطاکیہ، جہاں ہرقل مقیم تھا، کے قریب پہنچ چکے تھے۔ لگاتار شکستوں سے شدید پریشان ہو کر، ہرقل نے کھوئے ہوئے علاقوں کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے جوابی حملے کی تیاری کی۔[20] [21]635ء میں فارس کے بادشاہ یزدجرد سوم نے بازنطینی شہنشاہ سے اتحاد کی کوشش کی۔ ہرقل نے اپنی بیٹی (یا بعض روایات کے مطابق اپنی نواسی) مَنیانہ کی شادی یزدجرد سوم سے کر دی تاکہ اس اتحاد کو مضبوط بنایا جا سکے۔ ہرقل نے شام میں ایک بڑے حملے کی تیاری کی، جبکہ یزدجرد کو عراق میں بیک وقت جوابی حملہ کرنا تھا، تاکہ دونوں سلطنتوں کے حملے کو ہم آہنگی سے آگے بڑھایا جا سکے۔ تاہم، جب ہرقل نے636ء میں اپنی مہم کا آغاز کیا، تو یزدجرد اس کے ساتھ ہم آہنگ نہ ہو سکا، شاید اس کی حکومت کی کمزور حالت کی وجہ سے اور ایک فیصلہ کن منصوبہ کامیاب نہ ہو سکا۔[22]

بازنطینی تیاریوں کا آغاز 635ء کے اواخر میں ہوا اور 636ء تک ہرقل نے شمالی شام کے شہر انطاکیہ میں ایک بڑی فوج جمع کر لی۔[23] بازنطینی فوج مختلف اقوام کے دستوں پر مشتمل تھی، جن میں سلاو، فرینک، جارجیائی، آرمینیائی، عیسائی عرب، لومبارڈ، آوار، خزر، بلقانی اورگوک ترک شامل تھے۔[24] اس فوج کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا گیا، جن کی مشترکہ قیادت تھیوڈور تریتریوس کے سپرد تھی۔ واہان، جو ایک آرمینیائی تھا اور حمص کا سابقہ گیریژن کمانڈر رہ چکا تھا، کو میدان جنگ کا سپہ سالار مقرر کیا گیا[25] اور اس کے ماتحت مکمل آرمینیائی فوج تھی۔ قناطیر، جو ایک سلاوی شہزادہ تھا، سلاوی دستوں کا کمانڈر تھا، جبکہ غسانی عربوں کے بادشاہ جبلہ کو عیسائی عربوں کی فوج کی قیادت سونپی گئی۔ دیگر یورپی دستے گریگری اور ڈیرجان کے ماتحت رکھے گئے۔[26] [27]ہرقل خود انطاکیہ میں بیٹھ کر فوجی کارروائی کی نگرانی کر رہا تھا۔ بازنطینی ذرائع کے مطابق، ساسانی جنرل شہر براز کے بیٹے نِکیتاس بھی سپہ سالاروں میں شامل تھے، لیکن یہ واضح نہیں کہ وہ کس فوج کی قیادت کر رہے تھے۔[28]
اس وقت راشدین فوج چار حصوں میں تقسیم تھی: ایک لشکر عمرو بن العاص کی قیادت میں فلسطین میں، دوسرا شرحبیل بن حسنہ کی سربراہی میں اردن میں، تیسرا یزید بن ابی سفیان کی کمان میں دمشق-قیصریہ کے علاقے میں اور چوتھا لشکر ابو عبیدہ بن الجراح اور خالد بن ولید کی سربراہی میں حمص میں موجود تھا۔
چونکہ مسلم افواج جغرافیائی طور پر منتشر تھیں، ہرقل نے اس صورت حال کا فائدہ اٹھانے کا منصوبہ بنایا۔ وہ کسی ایک بڑی جنگ میں براہ راست مقابلہ نہیں کرنا چاہتا تھا، بلکہ مرکزی پوزیشن کو استعمال کرتے ہوئے ہر مسلم لشکر پر الگ الگ حملہ کرنا چاہتا تھا، تاکہ انھیں اکٹھا ہونے سے پہلے ہی شکست دی جا سکے۔ اس کی حکمت عملی یہ تھی کہ یا تو مسلمانوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دے یا انھیں مختلف مقامات پر تباہ کر کے کھوئے ہوئے علاقے دوبارہ حاصل کر لے۔ ہرقل نے اپنے بیٹے قسطنطین سوم کی قیادت میں قیصریہ میں کمک بھیجی تاکہ یزد کی فوج، جو اس شہر کا محاصرہ کر رہی تھی، کو مصروف رکھا جا سکے۔[29] بازنطینی سلطنت کی مرکزی فوج 636ء کے وسط میں انطاکیہ اور شمالی شام سے روانہ ہوئی۔
بازنطینی شاہی فوج کو درج ذیل منصوبے کے تحت کارروائی کرنی تھی:
- جبلہ کی ہلکی مسلح عیسائی عرب فوج حلب سے حمص کی جانب حمہ کے راستے مارچ کرے گی اور حمص میں موجود مرکزی مسلم فوج کو مصروف رکھے گی۔
- ڈیرجان ایک پہلو سے حملہ کرے گا، ساحل اور حلب کے راستے کے درمیان سے حرکت کرتے ہوئے مغرب کی جانب سے حمص پہنچے گا اور جب مسلمانوں کو سامنے سے جبلہ کی فوج روک رہی ہوگی، تب وہ ان کے بائیں پہلو پر حملہ کرے گا۔
- گریگری مسلمانوں کے دائیں پہلو پر حملہ کرے گا اور شمال مشرق سے بین النہرین (میسوپوٹیمیا) کے راستے حمص کی جانب بڑھے گا۔
- قناطیر ساحلی راستے سے بیروت پر قبضہ کرے گا، جہاں سے وہ مغرب کی سمت سے کمزور دفاع والے دمشق پر حملہ کرے گا تاکہ حمص میں موجود مرکزی مسلم فوج کا رابطہ منقطع کر سکے۔
- واہان کی فوج کو بطور کمک رکھا جائے گا اور وہ حمہ کے راستے سے حمص کی جانب پیش قدمی کرے گا۔[30]
راشدین کی حکمت عملی
مسلمانوں کو شیراز میں بازنطینی قیدیوں سے ہرقل کی تیاریوں کا علم ہوا۔ یہ جانتے ہوئے کہ منتشر افواج کو آسانی سے تباہ کیا جا سکتا ہے، خالد بن ولید نے جنگی مشاورت بلائی اور ابو عبیدہ بن الجراح کو مشورہ دیا کہ وہ فلسطین، شمالی اور وسطی شام سے فوجوں کو واپس بلا کر تمام راشدین فوج کو ایک جگہ مرکوز کریں۔[31][32]
ابو عبیدہ نے فوجوں کو جابیہ کے وسیع میدان میں اکٹھا ہونے کا حکم دیا، کیونکہ اس علاقے پر قابو پانے سے گھڑ سوار دستوں کے حملے ممکن ہو سکتے تھے اور عمر بن خطاب سے کمک کی آمد میں سہولت مل سکتی تھی، جس سے بازنطینی افواج کے خلاف ایک مضبوط اور متحد لشکر کھڑا کیا جا سکتا تھا۔ [33]اس مقام کی ایک اور خصوصیت یہ تھی کہ اگر پسپائی کی ضرورت پیش آتی تو یہ راشدون خلافت کے مستحکم علاقے نجد کے قریب واقع تھا۔ اس دوران، جن لوگوں سے جزیہ لیا گیا تھا، انھیں واپس کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔[34]تاہم، جب مسلمان جابیہ میں جمع ہوئے تو انھیں بازنطینی حمایت یافتہ غسانی افواج کے حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس علاقے میں قیام بھی خطرناک تھا کیونکہ قیصریہ میں ایک مضبوط بازنطینی فوج تعینات تھی جو مسلمانوں کے عقب پر حملہ کر سکتی تھی، جبکہ بازنطینی فوج انھیں سامنے سے روکے رکھتی۔
خالد بن ولید کے مشورے پر، مسلمان فوجیں دارعہ (یا دارا) اور دیر ایوب کی طرف پیچھے ہٹ گئیں، یرموک گھاٹی اور حرہ کے آتش فشانی میدان کے درمیان موجود خلا کو پُر کرتے ہوئے مشرقی یرموک میدان میں ایک دفاعی لائن قائم کی۔[35]خالد بن ولید کے مشورے پر، مسلمان فوجیں دارعہ (یا دارا) اور دیر ایوب کی طرف پیچھے ہٹ گئیں، یرموک گھاٹی اور حرہ کے آتش فشانی میدان کے درمیان موجود خلا کو پُر کرتے ہوئے مشرقی یرموک میدان میں ایک دفاعی لائن قائم کی۔ یہ ایک مضبوط دفاعی پوزیشن تھی اور ان چالوں کے نتیجے میں مسلمانوں اور بازنطینیوں کے درمیان وہ فیصلہ کن جنگ واقع ہوئی جسے بازنطینی فوج ٹالنا چاہتی تھی۔[36] ان نقل و حرکت کے دوران، کسی بڑی جنگ کا آغاز نہیں ہوا، سوائے ایک معمولی جھڑپ کے جو خالد بن ولید کی ہلکی مسلح ایلیٹ گھڑ سوار فوج اور بازنطینیوں کے اگلے محافظ دستے کے درمیان ہوئی۔[37]
میدان جنگ

جنگ کا میدان اردنی حوران کے میدان میں واقع ہے، جو گولان کی پہاڑیوں کے جنوب مشرق میں ہے۔ یہ ایک بلند خطہ ہے جو اس وقت اردن اور شام کی سرحد پر، بحیرہ طبریہ کے مشرق میں واقع ہے۔ جنگ راقّاد ندی کی گھاٹی کے مشرق میں واقع میدان میں لڑی گئی۔ یہ گھاٹی جنوب میں یرموک دریا سے ملتی ہے، جو دریائے اردن کی ایک معاون ندی ہے۔ ندی کے کنارے بہت کھڑی ڈھلوانوں پر مشتمل تھے، جن کی بلندی 30 میٹر (98 فٹ) سے 200 میٹر (660 فٹ) تک تھی۔ شمال میں جابیہ سڑک تھی اور مشرق میں ازرع کی پہاڑیاں تھیں، اگرچہ یہ پہاڑیاں اصل میدانِ جنگ سے باہر تھیں۔
حکمتِ عملی کے لحاظ سے، میدان جنگ میں ایک ہی نمایاں بلندی تھی: 100 میٹر (330 فٹ) بلند ٹیلہ جسے تل الجمعہ کہا جاتا تھا اور یہاں جمع مسلم افواج کے لیے یہ ٹیلہ یرموک کے میدان کا اچھا نظارہ فراہم کرتا تھا۔ مغرب میں واقع گھاٹی کچھ مخصوص مقامات پر قابلِ رسائی تھی اور اس کا ایک مرکزی گزرگاہ ایک رومی پل تھا، جسے جسر الرقاد کہا جاتا تھا، جو عین دھکر کے قریب تھا۔[38][39]
لاجسٹک کے اعتبار سے، یرموک کا میدان دونوں افواج کے لیے پانی اور چراگاہوں کی کافی مقدار رکھتا تھا اور یہ میدان گھڑ سوار افواج کی نقل و حرکت کے لیے نہایت موزوں تھا۔[40][41]
فوج کی تعیناتی
زیادہ تر ابتدائی روایات کے مطابق، مسلم افواج کی تعداد 36,000 سے 40,000 کے درمیان تھی، جبکہ بازنطینی افواج کی تعداد 60,000 سے 70,000 کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ (یہ تعداد سلطنت کی لاجسٹک صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے تخمینہ کی گئی ہے، کیونکہ سلطنت اپنے عروج کے دور میں بھی اتنی بڑی فوج کو اکٹھا نہیں کر سکتی تھی اور 628 عیسوی کے بعد کے کمزور اور ناتواں حالات میں تو بالکل بھی نہیں۔)جدید تخمینے ان فوجی قوتوں کے حوالے سے مختلف ہیں: بعض تخمینوں کے مطابق، بازنطینی فوج کی تعداد زیادہ سے زیادہ 40,000 تھی[42]، جبکہ کچھ تخمینے اسے 15,000 سے 20,000 کے درمیان بتاتے ہیں۔ راشدون فوج کے بارے میں تخمینے 15,000 سے 40,000 کے درمیان ہیں[43] اور سب سے ممکنہ تعداد تقریباً 36,000 سمجھی جاتی ہے۔[44]اصل روایات زیادہ تر عربی ذرائع سے لی گئی ہیں، جو عام طور پر اس بات پر متفق ہیں کہ بازنطینی فوج اور ان کے اتحادی، مسلم عربوں کی تعداد سے دو گنا زیادہ تھے۔ ابتدائی بازنطینی ذرائع میں واحد ذریعہ تھیوفینس (Theophanes) ہے، جس نے تقریباً ایک صدی بعد اس جنگ کے بارے میں لکھا۔جنگ کے بارے میں مختلف بیانات ملتے ہیں: کچھ روایات کے مطابق یہ جنگ ایک دن تک جاری رہی، جبکہ دیگر کے مطابق چھ دن تک جاری رہی۔[45]
مسلم فوج
جنگی مشاورت کے دوران، مسلم فوج کی قیادت ابو عبیدہ بن الجراح نے خالد بن ولید کے حوالے کر دی۔ [46]کمان سنبھالنے کے بعد، خالد بن ولید نے فوج کو 36 پیادہ اور 4 گھڑسوار دستوں میں تقسیم کیا۔ ان کی متحرک فوج کو ذخیرہ فوج کے طور پر رکھا گیا۔ فوج کو تابعہ (Tabi'a) فارمیشن میں ترتیب دیا گیا، جو ایک مضبوط اور دفاعی انداز کی صف بندی تھی۔[47]مسلم فوج 12 کلومیٹر (7.5 میل) لمبی صف میں مغرب کی طرف رخ کر کے کھڑی ہوئی۔ اس کا بایاں بازو یرموک دریا کے قریب تھا اور دایاں بازو جابیہ سڑک کے قریب تل الجمعہ کی بلندیوں کے پاس تھا۔[48] دستوں کے درمیان اتنا فاصلہ رکھا گیا کہ وہ بازنطینی فوج کے 13 کلومیٹر (8.1 میل) لمبے محاذ کے برابر ہو سکیں۔مسلم فوج کے مرکزی حصے کی قیادت ابو عبیدہ بن الجراح (بائیں مرکز) اور شرحبیل بن حسنہ (دائیں مرکز) کر رہے تھے۔ بائیں بازو کی کمان یزید بن ابی سفیان کے پاس تھی، جبکہ دایاں بازو عمرو بن العاص کی قیادت میں تھا۔[49]
ہر دستے کے ساتھ گھڑسوار فوج بھی تھی، تاکہ ضرورت پڑنے پر جوابی حملہ کیا جا سکے۔ متحرک فوج مرکز کے پیچھے رکھی گئی تھی، جس کی قیادت خالد بن ولید خود کر رہے تھے۔ اگر وہ کسی اور کام میں مصروف ہوتے تو ضرار بن ازور اس فوج کی قیادت سنبھالتے۔ جنگ کے دوران، خالد بن ولید نے کئی بار اپنی گھڑسوار فوج کو فیصلہ کن انداز میں استعمال کیا۔[50]
خالد بن ولید نے بازنطینی فوج کی نگرانی کے لیے کئی جاسوس بھیجے۔ [51]جولائی کے آخر میں، واہان نے جبلہ کو عیسائی-عرب فوج کے ساتھ حملے کی جاسوسی کے لیے بھیجا، لیکن مسلم فوج کے متحرک دستے نے انھیں پسپا کر دیا۔ اس جھڑپ کے بعد ایک مہینے تک کوئی بڑی جنگ نہیں ہوئی۔[52]
ہتھیار
مسلمان فوجیوں کے زیرِ استعمال خود (ٹوپ) میں سنہری خود شامل تھے، جو ساسانی سلطنت کے چاندی کے خود سے مشابہ تھے۔ زرہ عام طور پر چہرے، گردن اور گالوں کو محفوظ رکھنے کے لیے استعمال کی جاتی تھی، جو یا تو خود کے ساتھ ایک اضافی حصے کے طور پر لٹکتی یا زرہ دار ٹوپی کی شکل میں پہنی جاتی تھی۔بھاری چمڑے کے سینڈل اوررومی طرز کے سینڈل جوتے ابتدائی مسلمان فوجیوں میں عام تھے۔[53]سخت چمڑے سے بنی پرت دار زرہ یا چینی زنجیری زرہ استعمال کی جاتی تھی۔زرہ کی مختلف اقسام میں لوہے کی زنجیری زرہ بھی شامل تھی، جو جسم کو زیادہ تحفظ دیتی تھی۔پیادہ فوج گھڑ سوار فوجیوں کی نسبت زیادہ زرہ پہنتی تھی۔بڑی لکڑی کی ڈھالیں یا بانس کی بنی ہوئی ڈھالیں عام استعمال میں تھیں۔لمبے دندانے دار نیزے استعمال کیے جاتے تھے۔پیادہ فوج کے نیزے: 2.5 میٹر (8.2 فٹ) لمبے ہوتے تھے۔گھڑ سوار فوج کے نیزے: 5.5 میٹر (18 فٹ) تک لمبے ہوتے تھے۔رومی طرز کی چھوٹی تلواریں اور ساسانی لمبی تلواریں استعمال ہوتی تھیں۔لمبی تلواریں عموماً گھڑ سوار فوجی ساتھ رکھتے تھے۔تلواریں کندھے سے لٹکنے والے تسمے کے ساتھ باندھی جاتی تھیں۔کمانوں کی لمبائی: 2 میٹر (6.6 فٹ) (جب بغیر چڑھی ہوئی ہو)، جو انگلش لمبی کمان کے برابر تھی۔روایتی عربی کمان کا زیادہ سے زیادہ مؤثر فاصلہ 150 میٹر (490 فٹ) تھا۔اگرچہ ابتدائی مسلمان تیر انداز گھڑ سوار فوجی تیر اندازوں کی طرح متحرک نہیں تھے، لیکن وہ ہلکی اور بغیر زرہ والی گھڑ سوار فوج کے حملوں کو روکنے میں بہت مؤثر ثابت ہوئے۔[54]
بازنطینی فوج میں تناو
خالدؓ بن ولید کی یہ حکمتِ عملی کہ وہ مقبوضہ علاقوں سے اپنی فوجیں واپس بلائیں اور فیصلہ کن جنگ کے لیے اپنی تمام افواج کو ایک جگہ مرکوز کریں، بازنطینیوں کو مجبور کر دیا کہ وہ اپنی پانچ افواج کو ایک ساتھ جمع کریں۔ بازنطینی سلطنت صدیوں سے بڑی اور فیصلہ کن جنگوں میں براہِ راست ملوث ہونے سے گریز کرتی رہی تھی اور ان کی افواج کا اس طرح ایک جگہ جمع ہونا ان کے لیے لاجسٹک مسائل پیدا کر گیا، جن کے لیے سلطنت مناسب طور پر تیار نہیں تھی۔[55][56]
دمشق قریب ترین لاجسٹک اڈا تھا، لیکن دمشق کے سربراہ منصور اتنی بڑی بازنطینی فوج کو مکمل طور پر سامان فراہم نہیں کر سکا جو میدانِ یرموک میں جمع ہو چکی تھی۔ سپلائی کی ضروریات پوری کرنے کے معاملے پر مقامی شہریوں کے ساتھ کئی جھڑپوں کی اطلاعات ملیں، کیونکہ گرمیوں کا موسم ختم ہو رہا تھا اور چراگاہوں میں کمی آ رہی تھی۔یونانی دربار کے ذرائع نے وہان پر غداری کا الزام لگایا، کیونکہ اس نے ہرقل کے اس حکم کی نافرمانی کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عربوں کے ساتھ کسی بڑے پیمانے کی جنگ میں نہ الجھا جائے۔ تاہم، چونکہ مسلمان افواج بڑی تعداد میں یرموک میں جمع ہو چکی تھیں، وہان کے پاس بھی اس کا جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔بازنطینی کمانڈروں کے درمیان تعلقات بھی شدید کشیدگی کا شکار تھے۔تریتریوس ، وہان، جراجیس اور قناطیر کے درمیان اقتدار کی رسہ کشی جاری تھی۔ [57]مسیحی عرب رہنما جَبَلہ کو زیادہ تر نظر انداز کیا گیا، جو بازنطینیوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا، کیونکہ وہ مقامی علاقے کے بارے میں گہری معلومات رکھتا تھا۔رومی، آرمینیائی اور عرب افواج کے درمیان عدم اعتماد کا ماحول تھا۔ نیز، مونو فیزائٹ اور کالسِیڈونین مسیحی فرقوں کے درمیان دیرینہ مذہبی تنازعات، اگرچہ براہ راست کوئی بڑا اثر نہیں رکھتے تھے، لیکن ان کی وجہ سے پہلے سے موجود تناؤ میں مزید اضافہ ہوا۔ ان اختلافات کا نتیجہ ناقص ہم آہنگی اور کمزور جنگی منصوبہ بندی کی صورت میں نکلا، جو بازنطینیوں کی تباہ کن شکست کی ایک بڑی وجہ بنی۔[58]
جنگ
مسلمانوں اور بازنطینیوں کی جنگی صف بندی چار حصوں میں تقسیم تھی: بایاں بازو، بایاں مرکز، دایاں مرکز اور دایاں بازو۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ مسلمانوں اور بازنطینیوں کی جنگی صف بندی ایک دوسرے کے بالکل برعکس تھی مسلمانوں کا دایاں بازو بازنطینیوں کے بائیں بازو کے سامنے تھا
ہرقل نے وہان کو ہدایت دی تھی کہ جب تک تمام سفارتی کوششیں مکمل نہ ہو جائیں، جنگ میں نہ الجھے،[59]ممکنہ طور پر اس لیے کہ یزدگرد سوم کی افواج ابھی عراق میں حملے کے لیے تیار نہیں تھیں۔ اسی ہدایت کے مطابق، وہان نے پہلے گریگوری اور پھر جبالہ کو مذاکرات کے لیے بھیجا، لیکن یہ کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔جنگ سے قبل، وہان کی دعوت پر خالدؓ بھی امن مذاکرات کے لیے آئے، لیکن یہ بھی کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔ ان مذاکرات کی وجہ سے جنگ ایک ماہ کے لیے مؤخر ہو گئی۔[60]
دوسری جانب، عمر فاروقؓ، جن کی افواج قادسیہ کی جنگ میں ساسانی فوجوں کا سامنا کرنے والی تھیں، نے سعد بن ابی وقاصؓ کو حکم دیا کہ وہ ایرانیوں سے مذاکرات کریں اور یزدگرد سوم اور اس کے سپہ سالار رستم فرخزاد کے پاس سفیر بھیجیں، تاکہ انھیں اسلام کی دعوت دی جا سکے۔ غالباً، یہ عمر فاروقؓ کی جانب سے ایرانی محاذ پر وقت حاصل کرنے کی حکمت عملی تھی۔[61]
اسی دوران، انھوں نے خالد بن ولیدؓ کی مدد کے لیے 6,000 فوجیوں کی کمک بھیجی، جن میں زیادہ تر اہل یمن سے تھے۔[62]اس لشکر میں 1,000 صحابہؓ شامل تھے، جن میں سے 100 وہ صحابہ تھے جو جنگِ بدر میں شریک ہو چکے تھے، جو اسلام کی پہلی بڑی جنگ تھی۔ اس لشکر میں کئی عظیم المرتبت شخصیات بھی شامل تھیں، جیسے
- زبیر بن عوامؓ
- ابو سفیانؓ
- سعید بن زیدؓ
- فضل بن عباسؓ
- عبد الرحمٰن بن ابی بکرؓ (خلیفہ اول ابوبکر صدیقؓ کے صاحبزادے)
- عبداللہ بن عمرؓ
- ابان بن عثمانؓ
- عبدالرحمٰن بن خالدؓ
- عبداللہ بن جعفرؓ
- عمار بن یاسرؓ
- مقداد بن اسودؓ
- ابو ذر غفاریؓ
- مالک الاشترؓ[63]
- ابو ایوب انصاریؓ
- قیس بن سعدؓ
- حذیفہ بن یمانؓ
- عبادہ بن صامتؓ
- ہشام بن العاصؓ
- ابو ہریرہؓ
- عکرمہ بن ابی جہلؓ[64]
چونکہ یہ ایک شہری فوج تھی، جو کسی اجرتی (mercenary) فوج کے برعکس اسلامی ریاست کے شہریوں پر مشتمل تھی، اس کے سپاہیوں کی عمریں مختلف تھیں۔ سب سے کم عمر سپاہی خالد بن ولیدؓ کے صاحبزادے (20 سال) تھے، جبکہ عمار بن یاسرؓ کی عمر 70 سال تھی۔مزید برآں، ان دس صحابہ میں سے تین صحابہ، جنہیں نبی کریم ﷺ نے جنت کی بشارت دی تھی، سعید بن زیدؓ،زبیر بن عوامؓ،ابو عبیدہ بن جراحؓ وہ بھی جنگِ یرموک میں موجود تھے عمرؓ خلیفہ وقت، غالباً پہلے بازنطینیوں کو شکست دینا چاہتے تھے، اسی لیے انھوں نے مسلمانوں کے بہترین فوجی ان کے خلاف استعمال کیے۔ مسلمانوں کو مسلسل کمک ملنے کی وجہ سے بازنطینی فوج میں بے چینی پیدا ہو گئی۔ وہ اس خدشے میں مبتلا ہو گئے کہ اگر مسلمانوں کو اسی طرح کمک ملتی رہی، تو وہ مزید طاقتور ہو جائیں گے، لہٰذا انھوں نے حملہ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہ دیکھا۔یرموک میں مسلمانوں کو بھیجی جانے والی کمک چھوٹے گروہوں کی صورت میں پہنچتی رہی، جس سے ایسا تاثر پیدا ہوا جیسے مسلمانوں کو مسلسل تازہ دم کمک مل رہی ہو۔ اس حکمتِ عملی نے بازنطینیوں کے حوصلے پست کر دیے اور انھیں جنگ پر مجبور کر دیا۔[65]یہی حکمت عملی بعد میں قادسیہ کی جنگ میں بھی دہرایا گیا۔[66]
میدان جنگ

یرموک کا میدان ہے رومیوں کا بہت بڑا لشکر سامنے ہے ابو عبیدہ کو اطلاح ملی کے رومیوں کا ساٹھ ہزار نصرانی عرب کا لشکر جنگ کے لیے آ گیا ہے ابو عبید ہ بن جراح نے لشکر کو تیاری کا حکم دیا پر خالد بن ولید نے پکارا اے مسلمانوں ٹھہر جاو توقف کرو رومیوں نے ساٹھ ہزار عرب بھیجے ہیں میں آج ان کی ناک خاک آلود کروں گا میں تیس 30 آدمیوں کے ساتھ اس کا مقابلہ کروں گا یہ بات سن کر سب مجاہد تعجب میں پڑ گئے کہ شاید خالد خوش طبعی کے طور پر بات کر رہے ہیں ابو سفیان نے پوچھا کیا واقعی آپ 30 آدمی لے کر جائیں گے تو خالد نے کہا ہاں واقعی میرا یہی ارادہ ہے ابو سفیان نے کہا مجاہدوں سے میری محبت کی وجہ سے میری درخواست ہے تم 30 کی بجائے 60 آدمی لے جا ابو عبید ہ نے بھی تائید کی تو خالد مان گئے اب یہ 60 کا لشکر 60000 کے لشکر سے جنگ کرنے جا رہا ہے جبلہ بن ایہم غسانی نے جب دیکھا کے مسلمانوں کا ایک گروہ آ رہا ہے تو سمجھا مسلمان ڈر کے صلح کرنے آ رہے ہیں اور خالد بن ولیدسے کہتا ہے کہ میں اپنی شرائط پر صلح کروں گا مگر خالد نے جواب دیا ہم تجھ سے جنگ کرنے آے ہیں صلح نہیں جبلہ بن ایہم بولا جا اپنا لشکر لے کر آ خالد نے مجاہدوں کی طرف اشارہ کر کے فرمایا یہ ہے میرا 60 افراد کا لشکر جبلہ بن ایہم نے کہا میں نہیں چاہتا عرب کی مائیں طعنہ دیں کہ جبلہ بن ایہم نے 60000 کے لشکر سے 60 آدمیوں پر چڑھائی کر دی خالد بن ولید نے کہا ہمارا ایک مرد تیرے ایک ہزار کے برابر ہے تو حملہ کر پھر دیکھ تیراکیا حشر ہوگا۔ اللہ ہمارے ساتھ ہے یہ بات سن کر جبلہ آگ بگولہ ہو گیا اور اس نے لشکر کو حملے کا حکم دیا 60000 کا لشکر 60 افراد پر ٹوٹ پڑا اور چاروں طرف سے گھیر لیا لگتا تھا یہ سمندر ان کو بہا کر لے جائے گا لیکن اسلام کے یہ شیر دل بہادر مجاہد اس سیلاب کے سامنے ڈٹے رہے اور تیز رفتار تلوار زنی کر کے دشمن کو پاس نہ آنے دیا مجاہدین نعرہِ تکبیر بلند کر کے ساتھیوں کو جوش دلاتے مگر اس رومی لشکر کے شور میں یہ آواز دب جاتی خالد بن ولید اور ان کے ساتھیوں ضرار بن ازور۔ زبیر بن عوام۔ عبد اللہ بن عمر۔ عبد الرحمٰن بن ابی بکر۔ فضل ابن عباس نے حصار کی صورت گھوڑے ملا لیے اس طرح ایک دوسری کی حفاظت کرتے خود کو اور اپنے ساتھی کو دشمن کے وار سے بچاتے اور دشمن کو قتل کرتے رہے صبح سے شام ہو گئی رومی سپاہی نڈھال ہو گئے مگر مجاہدین تازہ دم لگ رہے تھے جب شام تک ابو عبید ہ کو کچھ خبر نہ آئی تو لشکر کو حملے کا حکم دینے لگے تو ابو سفیان نے کہا اے ابو عبید ہ اب رک جا اور اللہ کے فیصلے کا انتظار کر ان شا اللہ وہ دشمن پر غلبہ پا لیں گے تھوڑی دیر بعد جبلہ کا لشکر پیٹھ دیکھا کر بھاگا اور مجاہدین نے آواز بلند کی لاَ إِلهَ إِلاَّ اللهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ یہ لشکر یوں ڈر کے بھاگا گویا کسی آسمانی مخلوق نے ڈرایا ہو اور جبلہ بن ایہم سب سے آگے تھا اس معرکے میں 10 مسلمان شہید ہوئے 5 مسلمان قیدی ہوئے رومیوں کے 5000 لوگ قتل ہوئے حوالہ جات مردانِ عرب جلد 2 صحفہ 56 فتوح الشام از علامہ واقدی صحفہ 209
یرموک میں مسلمانوں کی قیادت ابوعبیدہ ابن الجراح ؓ کر رہے تھے، جس نے مسلمانوں کی پہلی فوجی دستے کو یرموک روانہ کیا تھا اس کے بعد سعید بن عامر کی قیادت میں مسلمان مجاہدین کا دوسرا دستہ ان کی مدد کے لیے روانہ کیا، دونوں فوجوں میں شدید جنگ چھڑ گئی، رومی فوج ہزاروں میں ہلاک ہوئے یا قیدی بنائے گئے اور کامیابی مسلمانوں کو حاصل ہوئی اور رومی فوج پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئی، جب اس کی خبر رومی بادشاہ ہرقل کو دی گئی جو انطاکیہ کے شہر میں بیٹھ کر اپنی فوج کی سربراہی کر رہا تھا، خبر سنتے ہی وہ وہاں سے بھاگ کر قسطنطنیہ (استنبول، ترکی) چلا گیا اور بڑی حسرت کے ساتھ کہا:
” | علیک یا سوریہ السلام و نعم البلد ھذا للعدوا ترجمہ: الوداع اے سر زمین شام، کتنی خوبصورت سر زمین دشمنوں کے ہاتھ لگ گئی۔ |
“ |
نتیجہ
تاریخ دانوں کے مطابق اس میں عيسائيوں کو بے انتہا جانی و مالی نقصان ہوا اور واضع فتح مسلمانوں کو حاصل ہوئی۔ اس جنگ میں عمرو بن سعید، ابان بن سعید، عکرمہ بن ابوجہل، عبداللہ بن سفیان، سعید بن حارث، سہیل بن عمرو، ہشام بن العاص ( عمرو بن العاص کا بھائی) جیسے مسلمان شہيد ہو گئے۔[67][68][69][70]
حوالہ جات
Wikiwand - on
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.