بھارتی فلمی اداکارہ اور ماڈل From Wikipedia, the free encyclopedia
تاپسی پنوں (انگریزی: Taapsee Pannu) (پیدائش 1 اگست 1987ء) ایک بھارتی فلمی اداکارہ اور ماڈل ہے۔ تاپسی پنوں نے بالی وڈ فلم انڈسٹری کے علاوہ تامل اور تیلگو زبان میں بنائی جانے والی فلموں میں کام کیا۔ [4] وہ فلم فیئر ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں اور 2018 سے فوربس انڈیا کی مشہور شخصیت 100 کی فہرست میں شامل ہیں۔
تاپسی پنوں | |
---|---|
(انگریزی میں: Taapsee Pannu)،(ہندی میں: तापसी पन्नू) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | دہلی، بھارت | 1 اگست 1987
رہائش | ممبئی |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
مادر علمی | گرو تیغ بہادر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اندارپراسٹہ معلومات ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ |
پیشہ | اداکارہ، ماڈل |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، ملیالم |
کارہائے نمایاں | بدلہ (2019ء فلم) [1]، من مرضیاں [2]، پنک (2016ء فلم) [3] |
اعزازات | |
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:Thappad ) (2021) فلم فیئر کریٹکس اعزاز برائے بہترین اداکارہ (2020) | |
نامزدگیاں | |
وجے اعزاز برائے پسندیدہ اداکارہ (2011) | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
تاپسی پنوں نے یکم اگست 1987ء نئی دہلی کے جاٹ سکھ خاندان دل موہن سنگھ پنوں اور نرملجیت کے ہاں آنکھ کھولی۔[5][6] پنوں پنجابی ہیں۔ [7] ان کے والد ریٹائرڈ ریل اسٹیٹ ایجنٹ ہیں جبکہ ان کی والدہ گھریلو خاتون ہیں۔[8][9] تاپسی پنوں کی ایک چھوٹی بہن، شگن بھی ہے۔[10] تاپسی پنوں نے ابتدائی تعلیم ماتا جے کور پبلک اسکول دہلی میں حاصل کی جب کہ گرو تیج بہادر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دہلی سے کمپیوٹر سائنس انجینئری میں گریجویشن کی سند حاصل کی۔[11][12]
اداکارہ بننے سے پہلے وہ سافٹ وئیر پروفیشنل تھی اور اس کے ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی تھی۔ [13][14]سافٹ انجینئر کے طور پر کام کرنے کے دوران چینل وی کے ایک ٹیلنٹ شو میں آڈیشن کے بعد منتخب ہو کرباقاعدہ ماڈلنگ کا آغاز کیا۔[15] اپنے ماڈلنگ کرئیر میں ہی کئی کمرشلز، کٹی وی اشتہارات اور پرنٹ میڈیا میں کام سے مختلف خطابات جیسا کہ ’پینٹا لون فیمنا مس فیس فریش‘،’ صافی فیمنامس بیوٹی فل سکن‘ 2008ء فیمنا مس انڈیا کونٹسٹ جیتے۔[16][17] ریلائنس ٹرینڈز، ریڈ ایف ایم 93.5، یونی سٹائل امیج، کوکاکولا، میٹرولا، پینٹا لون،ُ ی وی آر سنیما، سٹینڈرڈ چارٹر بینک، ڈابر، ائیرٹل، ٹاٹا ڈوکومو، ورلڈگولڈ کونسل، ہیولز، وردھمان جیسے مشہور برینڈز کے برینڈ امبیسڈر کے طور پرسامنے آئی۔ ماڈلنگ میں چونکہ وہ صحیح پہچان بنانے میں ناکام رہی ہیں لہذا صرف فلم میں اداکاری کا فیصلہ کیا۔[18]
تاپسی نے تامل میں پہلی سینما میوزیکل فلم 2010ء میں کام کیا۔ 2010ء میں ڈائریکٹر رگو ندر ا راؤ کی تیلگو فلم’جامنڈی نادم‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس فلم میں انھوں نے یو ایس کروڑپتی کی بیٹی کا کردار نبھایا ہے جو خالص تیلگو موسیقی کی تلاش میں انڈیا آتا ہے۔ تیلگو زبان میں تین اور فلموں میں کا م کر کے ٹاپسی پنو ں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اس کے بعد سے اب تک فلم’ آدوکلم‘، ’واستادو نا راجو‘ اور’ مسٹر پرفیکٹ‘میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔
ان کی فلم ’آدوکلم‘ نے 58ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں چھ ایوارڈز جیتے۔ ٹاپسی نے ’مسٹر پرفیکٹ‘ 2011ء میں ایک چھوٹے رول کے ساتھ کام کیالیکن اگلی بڑے پروجیکٹ کی فلم’ویرا‘2011ء میں روی تیجا اور کاجل اگروال کے ساتھ کام کر کے شائقین سے داد وصول کی۔ ان کی اگلی فلم تامل میں ’وندھان وندراں‘ تھی جو باکس آفس پر ناکام رہی۔ اس کے بعد کرشناوامسے کی فلم’موگودو‘میں روایتی تیلگو لڑکی کا مشکل کردار نبھایا۔ انھوں نے ’ملیالم‘ فلم میں بھی اداکاری کی اور تین تیلگو اور ایک ہندی فلم میں بھی کام کیا۔ بالی وڈ فلم ’چشم بدّور‘ میں علی ظفر، دویاندوشرما، رشی کپوراور سدھارتھ کے ساتھ کام کیا۔ اس فلم کو پہلے بھی 1981ء میں بڑے پردے پر پیش کیا جا چکا ہے تاہم 2013ء میں دوبارہ پیش کیا گیاتھا۔ ان کی اگلی فلم’ارّم بم‘ بڑے بجٹ کی ایکشن تھرلرفلم کہلائی جس کی کاسٹ میں اجیت کمار اور آریا شامل ہیں۔ فلم ’ ارّم بم‘2013ء میں اداکاری پر انھیں پرجوش پرفارمر قرار دیتے ہوئے ’ایڈسن ایوارڈ 2014ء‘سے نوازا گیا۔
اکشے کمار کے ساتھ نیرج پانڈے کی فلم’بے بی‘ 2013 ء میں کام کر کہ بھی اپنے جوہر دکھائے۔ فلم ’بے بی‘ میں کامیاب اداکاری پر انھیں مالی اور فنی اعتبار سے بہترین اداکارہ کے طور پر جانا گیا۔ حال ہی میں ان کی تامل میں دو فلمیں بڑے پردے کی زینت بن چکی ہیں جب کہ ایک ہندی فلم ’رننگ شادی ڈاٹ کام‘ امِت سادکے ساتھ جلد ہی ریلیز ہو گی۔ اس کے ساتھ ساتھ امِت رائے کی تامل فلم ’آ گرہ کا ڈابرا‘جلد ہی بڑے پردے کی زینت بنائی گی۔[19]
سال | فلم | کردار | زبان | ساتھی فنکار | ماخوذ از/ ری میک/ڈب | ایوارڈ / تبصرہ |
---|---|---|---|---|---|---|
2010 ء | جمنڈی نادم | سراویہ | تیلگو | منوج منچو، موہن بابو، سمن | ||
2011ء | آڈوکلم | ایرین کلاؤڈ | تمل | دھنُش، کشور، وی آئی ایس جیاپالان | نامزد : وجے ایوارڈ مقبول عام اداکارہ
نامزد : وجے ایوارڈ بہترین نیا چہرہ | |
2011ء | واستادو نا راجو | پوجا | تیلگو | وشنو منچو، پرکاش راج، برہمانندم | ہندی ڈب: ڈیر ڈیول | |
2011ء | مسٹر پرفیکٹ | میگی | تیلگو | پربھاس، کاجل اگروال، پرکاش راج | ہندی ڈب: نمبر 1 مسٹر پرفیکٹ | نامزد : فلم فئیر ایوارڈ بہترین معاون اداکارہ تیلگو |
2011ء | ویرا | ایکی | تیلگو | روی تیجا، کاجل اگروال، برہمانندم | ہندی ڈب: دا گریٹ ویرا | |
2011ء | وندان وینڈران | انجنا | تمل | جیوا، نندا، سنتھنم | ہندی ڈب: انگارے | |
2011ء | موگوڈو | راجا راجیشوری | تیلگو | گوپی چند، شردھا داس | ہندی ڈب: مرد کی زبان | |
2011ء | ڈبلز | سائرہ بانو | ملیالم | مموٹی، نادیہ موئٹو، سُریش | ||
2012ء | داروُو | سویتا | تیلگو | روی تیجا، شیواجی شنڈے، برہمانندم | ہندی ڈب: جینے نہیں دوں گا | |
2013ء | گندولو گوداری | سرلا | تیلگو | آدی، لکشمی منچو، سُدیپ کرشن | ||
2013ء | مرن تھین منی تھین | تمل | ||||
2013ء | چشم ِ بدور | سیما | ہندی | علی ظفر، سدھارتھ نارائن، دیویندر شرما | ماخوذ از : چشم بدور 1981ء | |
2013ء | شیڈو | مدھوبالا | تیلگو | وینکاٹیش، سریکانت، نصر | ||
2013ء | ساہسم | سری ندھی | تیلگو | گوپی چند، شکتی کپور | ہندی ڈب:دا رئیل جیک پوٹ | |
2013 ء | آرمبم | انیتا | تمل | اجیت کمار، آریہ، نئن تارا | ہندی ڈب: پلئیر ایک کھلاڑی | نامزد : فلم فئیر ایوارڈ بہترین معاون اداکارہ تمل |
2015ء | بے بی | پریا | ہندی | اکشے کمار، رانا دگوبتی، انوپم کھیر | ||
2015ء | کانچنا 2 | نندنی | تمل | رگھو لارنس، نتیہ مینن | ||
2015ء | وئی راجا وئی | شریا | تمل | گوتم کارتک، پریا آنند، وویک | ||
2015ء | ڈونگاٹا | خود | تیلگو | لکشمی منچو، آدیوی سیش | خصوصی ظہور | |
2015ء | رننگ شادی ڈاٹ کام | نمی | ہندی | امیت سادھ، ارش باجوا | زیر تکمیل | |
2015ء | کان | تمل | سیلام برسن، جگپتی بابو، کیتھرین ٹریسا | زیر تکمیل[20] | ||
2015ء | آگرہ کا ڈابرا | ہندی | زیر تکمیل[21] | |||
2017ء | غازی | ہندوستانی | فلمبندی |
فہرست جنوبی بھارتی فلم اداکارائیں
|
|
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.