بھارتی فلمی اداکارہ From Wikipedia, the free encyclopedia
اَسِن (انگریزی: Asin) (ولادت: 26 اکتوبر 1985ء)[1][2][3] ایک سابقہ بھارتی فلمی اداکارہ ہیں جو تمل، ہندی اور تیلگو فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ انھوں نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز تمل فلمی صنعت سے کیا، لیکن بعد میں انھوں نے بالی وڈ میں اپنا قدم جمائے رکھا۔[4] وہ آٹھ زبانیں بول سکتی ہیں اور سبھی زبانوں کی فلموں میں اپنی ہی آواز میں ریکارڈنگ کرتی ہے۔[5] پدمنی کے بعد وہ واحد ملیالی اداکارہ ہے جو اپنی فلموں کے لیے مختلف زبانوں میں اپنی آواز دی ہے۔[6] 2007ء میں آن لائن پورٹلوں نے انھیں "کالی وڈ کی رانی" قرار دیا ہے۔[7][8]
اسین | |
---|---|
(ملیالم میں: അസിൻ തോട്ടുങ്കൽ) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | [1][2][3] کوچی، کیرلا، بھارت | 26 اکتوبر 1985
رہائش | لوکھنڈوالا، ممبئی، بھارت |
شہریت | بھارت |
قد | 1.63 میٹر (5 فٹ 4 انچ) |
شریک حیات | راھول شرما |
اولاد | 1 |
والدین |
|
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ مہاتما گاندھی |
پیشہ | اداکارہ، ماڈل |
مادری زبان | ملیالم |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، ملیالم ، تمل ، تیلگو ، انگریزی ، سنسکرت ، فرانسیسی |
دور فعالیت | 2001 – تاحال |
اعزازات | |
| |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | asinonline.com |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
اسین 26 اکتوبر 1985ء کوکیرلا کے کوچی میں ایک کیتھولک گھرانے پیدا ہوئی۔[1][2][9]
ایسن ایک کیتھولک عیسائی ہیں جن کا تعلق مالابار شامی کیتھولک چرچ سے ہے[10][11] اور اس وقت ممبئی میں رہتی ہیں۔[12] ان کا میرین ڈرائیو، کوچی میں ایک اپارٹمنٹ ہے [13][14][15]اور کیرالا کے واگامون میں فارم ہاؤس کی بھی مالک ہیں۔[16][17][18]
ایسن نے مائیکرو میکس کے شریک بانی راہل شرما سے جنوری 2016ء میں ایک عیسائی رواج کے مطابق شادی کی تھی، اس کے بعد ہندو رواج کے مطابق ایک تقریب ہوئی کی اور شادی کے بعد اداکاری چھوڑ دی۔[19][20] [21]اس شادی سے ان کا پہلا بچہ، ایک بیٹی ارین، جو 24 اکتوبر 2017ء کو پیدا ہوئی۔[22][23]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.