بعثی سوریہ

بعثی اسد خاندان کے ما تحت شام (سوریہ) From Wikipedia, the free encyclopedia

بعثی سوریہ
Remove ads

بعثی سوریہ (یعنی بعث جماعت کے ما تحت سوریہ) جسے سرکاری طور پر عرب جمہوریہ سوریہ (سنہ 1970ء کے بعد سے) کہتے تھے، سنہ 1963ء اور سنہ 2024ء کے درمیان میں عرب سوشلسٹ بعث پارٹی کی سوری (شامی) علاقائی شاخ کی حکمرانی کے تحت ایک شامی ریاست تھی، یہ اسدی سوریہ بھی کہلاتا ہے۔[12][13][14][15][16] سنہ 1968ء سے سنہ 2003ء تک عراق کے ساتھ ہی ساتھ یہ دو بعثی ریاستوں میں سے ایک تھی جو وجود میں آئی۔ الاسد خاندان نے سنہ 1971ء سے لے کر سنہ 2024ء میں شامی مزاحمتیوں کی کارروائیوں تک شام (سوریہ) پر حکومت کی۔

اجمالی معلومات جمہوریہ عرب سوریہاَلْجُمْهُورِيَّةُ ٱلْعَرَبِيَّةُ ٱلْسُوْرِيَّة (عربی), دار الحکومتاور سب سے بڑا شہر ...
Remove ads

یہ ریاست سنہ 1963ء کی شامی بغاوت کے بعد ابھری اور اس کی قیادت نُصیری فوجی افسران نے کی۔ صدر صلاح جدید کو سنہ 1970ء کے اصلاحی انقلاب میں حافظ الاسد نے معزول کر دیا تھا۔ حافظ اسد سامراج کے خلاف مزاحمت سنہ 1982ء میں شہر حماہ میں قتل عام کا باعث بنی۔ حافظ الاسد کا سنہ 2000ء میں مرگ ہوا اور ان کے بیٹے بشار الاسد نے ان کی جگہ لی۔ عرب بہار کے دوران سنہ 2011ء میں بعثی حکمرانی کے خلاف مظاہرے شام کی خانہ جنگی کا باعث بنے، جس نے بعثی حکومت کے علاقائی کنٹرول کو کمزور کر دیا۔ دسمبر سنہ 2024ء میں مختلف باغی دھڑوں کی جانب سے اچانک حملوں کے سلسلے نے بعثی حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ روس نے کہا ہے کہ بشار الاسد فرار ہو کر ماسکو آ چکے ہیں اور انھیں سیاسی پناہ دی گئی ہے۔[17]

اس دور میں بعث عربی سوشلسٹ پارٹی نے 1963ء سے 2024ء تک شام پر حکومت کی۔ بعث پارٹی نے اپنے اقتدار کے دوران عرب قوم پرستی، سوشلسٹ اصول اور عرب اتحاد کے نظریات کو فروغ دیا، جو ملک کی سیاست، معیشت اور سماجی ڈھانچے پر گہرے اثرات ڈالنے کا سبب بنے۔ یہ دور حافظ الاسد اور ان کے بیٹے بشار الاسد کے اقتدار کے لیے جانا جاتا ہے، جنھوں نے کئی دہائیوں تک مضبوط حکومتی گرفت قائم رکھی۔

2024ء میں شامی مزاحمت کی کامیابی اور بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے نے بعثی شام کے عہد کا اختتام کر دیا۔ اس دور کو ایک طرف سیاسی استحکام اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے سراہا جاتا ہے، تو دوسری طرف آمرانہ حکومت، سیاسی جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے تنقید کا سامنا رہا۔ بعثی شام کی تاریخ مشرق وسطیٰ میں طاقت کی جدوجہد، علاقائی تنازعات اور عوامی بغاوتوں کے اثرات کو سمجھنے کے لیے ایک اہم حوالہ ہے۔

Remove ads

حوالہ جات

Loading content...
Loading related searches...

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Remove ads