کسی قوم کی باہمی جنگ۔ جب ایک ملک کے باشندوں کا کسی بات پر اختلاف ہو جاتا ہے اور پرامن سمجھوتے کی کوئی امید نہیں رہتی تو خانہ جنگی ناگزیر ہو جاتی ہے۔ خانہ جنگی کا دلچسپ یا الم انگیز پہلو یہ ہوتا ہے کہ اکثر قریبی رشتے دار ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہو جاتے ہیں۔ جنگ جمل اور جنگ صفین مسلمانوں کی خانہ جنگی کی ابتدائی خونیں معرکے ہیں۔ انگلستان میں کرامویل اور چارلس اول کے درمیان لڑائیاں خانہ جنگی کے تحت شمار ہوتی ہیں۔ ریاستہائے متحدہ امریکا میں ابراہام لنکن کے عہد صدارت میں غلاموں کے مسئلے پر خانہ جنگی ہوئی۔ افغانستان سے روس کی واپسی کے بعد مختلف گروپوں کے درمیان کئی سال تک خانہ جنگی ہوتی رہی۔
ویکی ذخائر پر خانہ جنگی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
Wikiwand in your browser!
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.