یہ فہرست بائبل کے مذکورہ ناموں کی وہ فہرست سے جو چھوٹے (عموماً اکابر کے با لمقابل)[1] نامور شخصیات ہیں جن کا نام بائبل میں بہت کم آیا ہے یا یہ بائبل کی کسی مشہور شخصیت کے رشتہ دار ہیں۔

ادبی موضوع سے متعلق یہ فہرست نامکمل ہے؛ آپ اس میں مزید اضافہکر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

ا

ابیداع

ابیداع یا ابیدہ (انگریزی: Abida) کا ذکر دوبار آیا ہے پہلا ذکر کتاب پیدائش 25:4 میں اور دوسرا ذکر کتاب تواریخ 1:33 میں آیا ہے : ”لاور مِدیان کے بیٹے عیفاہ اور عِفر اور حنُوک اور ابیداع اور الدوعا تھے۔ یہ سب بنی قطُورہ تھے۔ “[2]

ابیاہ

ابیاہ (انگریزی: Abijah؛ عبرانی: אֲבִיָּה؛ مطلب: میرا باپ یہوواہ (انگریزی:YHWH) ہے۔ ) آٹھ مختلف افراد ہیں جن کا ذکر بائبل میں آیا ہے۔

ابینداب

ابینداب یا ابی نداب(انگریزی: Abinadab؛ عبرانی: אֲבִינָדָב؛ مطلب: ”میرا والد بانٹتا ہے“ یا ”میرا باپ سخی ہے“)[3] اور عبرانی متن میں ”اعونداؤ“ اور سپتواینہ کی یونانی تحریر میں ”عمیندب“ یا ”ابین“ درج ہے۔[3]

  1. پہلے ابینداب کا ذکر کتاب سموئیل 2-7:1 میں آیا ہے:”تب قریت یعرِ یم کے لوگ آئے اور خُداوند کے صندُوق(تابوت سکینہ) کو لے کر ابِینداب کے گھر میں جو ٹِیلے پر ہے لائے اور اُس[ابینداب] کے بیٹے الِیعزر کو مُقدّس کِیا کہ وہ خُداوند کے صندُوق کی نِگہبانی کرے۔ اور جِس دِن سے صندُوق قریت یعرِ یم میں رہا تب سے ایک مُدّت ہو گئی یعنی بِیس برس گُذرے اور اِسرا ئیل کا سارا گھرانا خُداوند کے پِیچھے نَوحہ کرتا رہا۔“ یعنی ابینداب کے بیٹے الِیعزر نے بیس برسوں تک تابوت سکینہ کی حفاظت کری۔[4]
  2. دوسرے ابینداب کا ذکر کتاب سموئیل 16:8 میں آیا ہے جس میں اس ابینداب کو یسی کے آٹھ بیٹوں میں سے ایک بتایا گیاہے۔ اس کا ذکر یوں آیا ہے :”تب یسّی نے ابِینداب کو بُلایا اور اُسے سموئیل کے سامنے سے نِکالا۔ “ یہ ابینداب ساؤل کے ساتھ فلستی جنگجو جالوت کے خلاف جنگ میں شریک تھا جس میں جالوت مرگیا تھا۔[5]
  3. تیسرا ابینداب ساؤل کا بیٹا تھا جو اپنے باپ ساؤل کے ساتھ جلبوعہ کی جنگ میں فنا(ہلاک) ہو گیا تھا۔[6]
  4. چوتھے ابینداب کا ذکر کتاب سلاطین 11-4:7 میں ”بن-ابینداب“ کے نام سے یوں آیا ہے :”اور سُلیمان نے سب اِسرا ئیل پر بارہ منصب دار مُقرر کیے جو بادشاہ اور اُس کے گھرانے کے لِئے رسد پُہنچاتے تھے۔ ہر ایک کو سال میں مہینہ بھر رسد پُہنچانی پڑتی تھی۔ اُن کے نام یہ ہیں۔ افرائِیم کے کوہستانی مُلک میں بِن حُور۔ اور مقص اور سعلبیم اور بَیت شمس اور اَیلون بَیت حنان میں بِن دِقر۔ اور اربوت میں بِن حصد تھا اور شوکہ اور حِفر کی ساری سرزمِین اُس کے عِلاقہ میں تھی۔ اور دور(علاقہ) کے سارے مُرتفع عِلاقہ میں بِن ابِینداب تھا اور سلیمان کی بیٹی طافت اُس کی بِیوی تھی۔ “[7]

ابیاسف

ابیاسف (انگریزی: Abiasaph؛ عبرانی: אֲבִיאָסָף؛ مطلب: ”میرا باپ یکجا ہوا“) قورح(قارون) کا بیٹا تھا۔ جس کا ذکر کتاب خروج 6:24 میں یوں آیا ہے : ”اور بنی قورح[ قارون ] اسیر اور القنہ اور ابیاسف تھے اور یہ قورحیوں[ قارونیوں ] کے گھرانے تھے۔ “ ابیاسف مصر میں پیدا ہوا تھا۔[8]

ابی ایل

ابی ایل (انگریزی: Abiel؛ عبرانی: אֲבִיאֵל؛ مطلب: ”میرا باپ خدا(ال) ہے “۔) دو مختلف بائبل میں مذکورہ افراد کا نام ہے۔

  • پہلے ابی ایل کا ذکر کتاب سموئیل 9:1 میں آیا ہے جس میں لکھا ہے کہ : ”اور بِنیامِین کے قبِیلہ کا ایک شخص تھا جِس کا نام قِیس بِن ”ابی ایل“ بِن صرور بِن بکور ت بِن افِیخ تھا۔ وہ ایک بِنیامِین کا بَیٹا اور زبردست سُورما تھا۔ “ ابی ایل بن صرور قیس کا باپ اور ساؤل کا دادا تھا۔[9]
  • دوسرا ”ابی ایل“ عربات کا رہنے والا تھا اور وہ داؤد کے سُورماؤں میں سے ایک تھا۔ جس کا ذکر کتاب تواریخ اول 11:32 میں آیا ہے :”جعس کی ندیوں کا باشِندہ حُوری۔ ابی ایل عرباتی۔ “[10]

ابی مائیل

ابی مائیل (انگریزی: Abimael؛ عبرانی: אבימאל؛ مطلب ”خدا ایک باپ ہے“) یقطان ابن عبر کے تیرہ بچوں میں سے ایک تھا۔ ابی مائیل یقطان کی نویں اولاد تھا۔ یقطان سام کی اولاد میں سے تھا۔ اس کا ذکر کتاب پیدائش 10:28 اور کتاب تواریخ اول 1:22 میں آیا ہے۔[11]

ابیطوب

ابیطوب یا ابی تُوب (انگریزی: Abitub؛ عبرانی: אביטוב؛ مطلب: ”نیکی کا باپ“) کا ذکر صرف عبرانی بائبل کی کتاب تواریخ اول 8:11 میں بنیامین کے شجرہ نسب میں آیا ہے : ”اور حُوسِیم سے ابیطوب اور الفعل پیدا ہوئے۔ “

ادلیاہ

ادلیاہ (انگریزی: Adalia؛ عبرانی: אדליה؛ مطلب ”خدا کی پناہ“) کا ذکر صرف کتاب آستر 11-9:7 میں آیا ہے۔ جس کے مطابق: ”اور پرشنداتا اور دلفُون اور اسپاتا۔ اور پوراتا اور ادلیاہ اور ارِدتا۔ اور پرمشتا اور ارِیسیَ اور ارِدَی اور وَیزاتا۔ یعنی یہُودیوں کے دشمن ہامان بن ہمداتا کے دسوں بیٹوں کو انھوں نے قتل کیا پر لُوٹ پر انھوں نے ہاتھ نہ بڑھایا۔ “۔۔ ادلیاہ ہامان کے دس بیٹوں میں سے ایک تھا۔ جس کو یہودیوں نے اس کے 9 بہن بھائیوں سمیت سوسن میں قتل کر دیا تھا۔[12] سپتواینہ میں ادلیاہ کے مختلف نام ”بارسا“، ”بیرل“ اور ”بیریا“ مذکور ہیں۔[12]

ادبئیل

ادبئیل یا ندبیل یا ادیبائلو (انگریزی: Adbeel؛ عبرانی: אַדְבְּאֵל؛ مطلب: ”خدا نے تربیت کی“) کا ذکر کتاب پیدائش 25:13 میں آیا ہے: ”اور اسماعیل کے بیٹوں کے نام یہ ہیں۔ یہ نام ترتیب وار اُن کی پَیدایش کے مُطابِق ہیں۔ اسماعیل کا پہلوٹھا نبایوت تھا۔ پھِر قِیدار اور ادبئیل اور مِبسام۔“ ادبئیل اسماعیل کے بارہ بیٹوں میں سے ایک تھا۔

ادماتا

ادماتا (انگریزی: Admatha؛ عبرانی: אַדְמָ֫תָא؛ مطلب: ”موت کا ایک بادل“) فارس کے بادشاہ اخسویرس کا ایک مشیر تھا۔[13] جس کا ذکر کتاب آستر 1:14 میں آیا ہے : ”اور فارس[موجودہ:ایران] اور مادَی کے ساتوں امِیر یعنی کارشِینا اور سِتار اور ادماتا اور ترسِیس اور مرس اور مرسِنا اور ممُوکان اُس کے مُقرّب تھے جو بادشاہ کا دِیدار حاصِل کرتے اور مملکت میں صدر نشِین تھے “۔ ایک نظریہ کے مطابق، مندرجہ بالا آیت کاتب کی خرابی سے متاثر ہوئی ہے۔ اور اصل میں ادماتا کی بجائے ”ہمداتا“ تھا۔ جو اخسویرس کا مشیر نہیں تھا بلکہ ہامان کا باپ تھا۔

ادمین

ادمین(انگریزی: Admin) کے نام کو لے کر اختلاف پایا جاتاہے کیونکہ اس کا ذکر لوقا باب سوم کی آیت 33 میں کچھ ترجموں میں درج ہے جیسے ”New Living Translation“ کے مطابق ادمین یسوع کے شجرہ نسب میں شامل ہے : ”اور وہ عِمّینداب کا اور وہ ادمین کا اور وہ ارنی کا اور وہ حصرُون کا اور وہ فارص کا اور وہ یہُوداہ کا۔ “[14] لیکن لوقا 3:33 کی اصلی آیت میں ادمین کا نام موجود نہیں مندرجہ بالا نام لوقا کے کچھ ترجموں میں موجود ہے اصلی آیت یہ ہے : ”اور وہ عِمّینداب کا اور وہ ارنی کا اور وہ حصرُون کا اور وہ فارص کا اور وہ یہُوداہ کا۔ “

ادياس

ادياس (انگریزی: Aedias؛ عبرانی: אליהו) کا ذکر کتاب ایسدرس اور عزرا میں مختلف ناموں کے ساتھ آیا ہے جس میں ادیاس نے اجنبی عورتوں سے شادی کری تھی: 1 ایسدرس 9:27 : ”عِیلام کے بیٹے : متّنیاس اور زکریاس اور احیزیلیاس اور عبد یاس اِیرموت اور ادياس۔“کتاب عزرا میں ادیاس کی بجائے ”الیاہ“ مذکور ہے مؤرخین نے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ یہ دونوں ایک ہی شخص ہیں کیوں دونوں کا تعلق بنی عیلام سے ہے اور دونوں نے قبیلہ غیر کی خواتین سے شادی کی: کتاب عزرا 10:26 : ”اور بنی عیلام میں سے متّنیا اور زکریاہ اور یحی ایل اور عبد ی اور یرِیموت اور الیاہ[ادیاس]۔“[15]

اجی

اجی[16](انگريزی: Agee؛ عبرانی: אָגֵא؛ مطلب: ”گہرائی“ یا ”وادی“) سمہ کا باپ تھا سمہ داؤُد کی فوج میں ایک سورما تھا۔[17] آیت تواریخ اول 11:34 کے مطابق: ”بنی ہشیم جزُونی۔ ہراری شجی(اجی) کا بَیٹا یُونتن“ اور آیت سموئیل دوم 33-23:32 کے مطابق:”سعلبونی الیحبہ بنی یسِین یُونتن۔ ہراری سَمّہ۔ اخی آم بِن سرار ہراری۔ “ یعنی اگر ہم ”یونتن (بن) سمہ“ پڑھیں تو اجی پھر یونتن کا دادا ہے اگر تواریخ 11:34 درست ہے تو سمہ اور یونتن بھائی ہیں۔[18]

اخی اب

اخی اب(انگریزی: Ahab؛ عبرانی: אָחאַב؛ مطلب:چچا، یا والد کے بھائی) بائبل میں مذکور تین شخصیات کا نام ہے :

  • اخی اب مملکت اسرائیل (سامریہ) کا ساتواں بادشاہ تھا۔
  • دوسرے اخی اب کا ذکر کتاب یرمیاہ 21:29 میں آیا ہے جس نے جھوٹی نبوت کا دعوہ کیا تھا۔ جس کو نبوکدر ضر (بادشاہ) نے زندہ جلوا دیا تھا[19]:”ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا اخی اب بِن قولایاہ کی بابت اور صِدقیاہ بِن معسیاہ کی بابت جو میرا(یرمیاہ نبی) نام لے کر تُم سے جُھوٹی نبُوّت کرتے ہیں یُوں فرماتا ہے کہ دیکھو مَیں اُن کو شاہِبابل نبُوکَدر ضرکے حوالہ کرُوں گا اور وہ اُن کو تُمہاری آنکھوں کے سامنے قتل کرے گا۔ “[20]

اخسی

اخسی[21](انگریزی: Ahzai؛ عبرانی: אַחְזַי؛ مطلب: میرا محافظ) وہ کاہن تھا جو یروشلم چلے گیا تھا اور جس کا ذکر کتاب نحمیاہ میں آیا ہے :”اور اُس کے بھائی آبائی خاندانوں کے رئِیس دو سَو بیالِیس اورامشَی بِن عزرایل بِن اخسی بِن مسِلّیمو ت بِن اِمّیر۔ “[22] لیکن کنگ جمیس کے نسخہ میں اخسی کی بجائے اخسنی(انگریزی: Ahasai) درج ہے لیکن دونوں ایک ہی شخصیت ہیں : ”کاہن لوگ جو يروشلم چلے گئے تھے اور 242 آدمی ملکیا کے بھائی تھے( یہ آدمی ان کے خاندان کے قائدین تھے۔ )امشی عزرایل کا بیٹا تھا۔ (عزرایل اخسنی کا بیٹا جو مسیلموت کا بیٹا اور وہ اِمّیر کا بیٹا تھا )،“[23] اسی طرح کا ایک ذکر کتاب تواریخ 9:12 میں اخسی کے نام کی بجائے ”یحزیراہ“ کے نام سے آیا۔[24][25]

ایاہ

ایاہ[26] (انگریزی: Aiah؛ عبرانی: אַיָּה؛ مطلب: گدھ،پہاڑی کوا یا چھوٹا جزیرہ) دو شخصیات کا نام ہے جو عبرانی بائبل میں مذکور ہے :

  • رصفہ کا باپ ”ایاہ“ جو ساؤل کی داشتہ تھی۔ جس کا ذکر سموئیل دوم 3:7 اور 11-21:8 میں کیا گیا ہے۔[27][28]
  • دوسرے ایاہ کا ذکر تواریخ اول میں آیا ہے جو عنہ کا بھائی اور صبعون کا بیٹا تھا: ”بنی سوبل علیان اور مانحت عیبال سفی اور اونام ہیں اور ایاّہ اور عنہ صبعو ن کے بیٹے تھے “۔[29] اور یہ ایاہ عیسو کی بیویوں میں سے کسی کا باپ تھا۔[30]

احسبی

احسبی (انگریزی: Ahasbai؛ عبرانی: אֲחַסְבַּ֖י؛ مطلب:جوبن پر) داؤد کے سورماؤں میں سے ایک تھا جس کا ذکر کتاب سموئیل دوم 23:34 میں کیا گیا ہے : ”الیفلط بِن احسبی معکاتی کا بَیٹا الی عام بِن اخِیُتفل جلونی۔ “[31]

اخی

اخی[32](انگریزی: Ahi؛ عبرانی: אֲחִי؛ مطلب: بھائی) عبرانی بائبل میں مذکور دو شخصیات ہیں جن کا ذکر تواریخ اول میں کیا گیا ہے :

  • قبیلہ جدّی کے خاندان کا سردار تھا جس کا ذکر تواریخ اول 17-5:15 میں کیا گیا ہے :”اخی بِن عبد ِیئیل بِن جُونی اِن کے آبائی خاندانوں کا سردار تھا۔ اور وہ بسن میں جِلعاد اور اُس کے قصبوں اور شارُون کی ساری نواحی میں جہاں تک اُن کی حد تھی بسے ہُوئے تھے۔ یہُوداہ کے بادشاہ یُوتام کے ایّام میں اور اِسرائیل کے بادشاہ یرُبعام کے ایّام میں اُن سبھوں کے نام اُن کے نسب ناموں کے مُطابِق لِکھے گئے۔ “[33]
  • اخی سامر کا بیٹا بمطابق تواریخ اول 7:34:”اور بنی سامر اخی اور روہجہ اور یحُبّہ اور ارام تھے۔ “[34]

اخیان

اخیان[35] (انگریزی: Ahian؛ عبرانی: אַחְיָן؛ مطلب: برادرانہ) کا تعلق قبیلہ منسی (یا مناسی) سے تھا جس کا ذکر صرف کتاب تواریخ اول میں کیا گیا ہے : ”بنی منسّی یہ ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور سمیدع کے بیٹے یہ تھے۔ اخیان اور سکم اور لقحی اور انِیعام۔ “[36]

اخیعزر

اخیعزر[37](انگریزی: Ahiezer؛ عبرانی: אֲחִיעֶ֫זֶר؛ مطلب: ”بھائی کی مدد یا مدد گار بھائی“) عبرانی بائبل میں مذکور دو مختلف شخصیات کا نام ہے جن کا ذکر کتاب تواریخ اول اور کتاب گنتی میں کیا گیا ہے :

  • کتاب تواریخ کے مطابق، اخیعزر (داؤد (بادشاہ) کے سورماؤں میں سے ایک تھا) ایک فلاخن یا گھوپھن چلانے والا تھا۔ جو بعد میں ساؤل سے چھپ کر داؤد کے ساتھ صقلاج کے مقام پر مل گیا تھا۔ اس کا تعلق قبیلہ بنیامین سے تھا: ”جبعاتی سماعہ کے بیٹے اخیعزر جو ان لوگوں کا سردار اور یوآس، عزماوت کے بیٹے یزئیل اور فلط عنتونی براکہ اور یاہو۔ “[38]
  • اس اخیعزر کا ذکر کتاب گنتی میں تین جگہ کیا گیا ہے :
  1. ”دان کے خاندانی گروہ سے عمیشدی کا بیٹا اخیعزر“۔[39]
  2. ”دان کے خیمہ کا جھنڈا شمال کی طرف ہوگا۔ دان کے خاندان کا گروہ وہاں خیمہ لگائے گا۔ دان کے لوگوں کا قائد عمیشدی کا بیٹا اخیعزر ہے “۔[40]
  3. ”اور بنی دان کے لشکر کا جھنڈا اُن کے سب لشکروں کے پِیچھے پیچھے روانہ ہُؤا اور وہ اپنے دَلوں کے مُطابِق چلے۔ اُن کے لشکر کا سردار عِمیشدی کا بَیٹا اخیعزر تھا۔ “[41]

اخیلود

اخیلود[42](انگریزی: Ahilud؛ عبرانی: אֲחִילוּד؛ مطلب: صلبی) عبرانی بائبل میں مذکور دو شخصیات کا نام ہے جن کا ذکر اول تواریخ، کتاب سموئیل۔2 اور کتاب سلاطین میں کیا گیا ہے : 1.اخیلود کا بیٹا داؤد (بادشاہ) اور سلیمان (بادشاہ) کے دور میں ایک تاریخ دان تھا۔ جس کا ذکر 4 جگہ آیا ہے :

  • ”یوآب ضرویاہ کا بیٹا فوج کا سپہ سالار تھا یہو سفط اخیلود کا بیٹا تاریخ داں تھا“۔[43]
  • ”ادونی رام ان لوگوں کی رہنما ئی کرتا تھا جنہیں سخت محنت کرنے کے لیے مجبور کیا جاتا تھا۔ اخیلود کا بیٹا یہوسفط تاریخ دان تھا“۔[44]
  • ”الیحورف اور اخیاہ جو سیسہ کے بیٹے تھے۔ الیحورف اور اخیاہ کا کام تھا کہ عدالت میں جو واقعات ہوں اس کو تحریر کریں یہوسفط۔ اخیلود کا بیٹا۔ یہوسفط لوگوں کی تاریخ کے متعلق تحریر کرتا تھا“۔[45]
  • ”ضرویاہ کا بیٹا یوآب داؤد کی فوج کا سپہ سالار تھا۔ اخیلود کا بیٹا یہو سفط معتمد تھا“۔[46]

2.اس اخیلود کا ذکر کتاب سلاطین اول میں کیا گیا ہے : ”اخیلود کا بیٹا بعنہ تعناک، مجدد اور سارے بیت شان جو ضرتان کے قریب تھا اس کا گورنر تھا۔ یہ یزرعیل کے نیچے بیت شان سے ابیل محولہ تک یُقمعام کے پار تک تھا“۔[47]

اخیموت

اخیموت[48](انگریزی: Ahimoth؛ عبرانی: אֲחִימוֹת؛ مطلب: میرے بھائی کی موت ہے) کا ذکر اوّل تواریخ میں ایک جگہ آیا ہے :

اخینداب

اخینداب[50] (انگریزی: Ahinadab؛ عبرانی: אֲחִינָדָב؛ مطلب: میرا بھائی نجیب ہے) کا ذکر عبرانی بائبل میں آیا ہے۔ اسرائیل اُس زمانے میں بارہ علاقوں میں تقسیم تھا جو ضلع کہلاتے تھے۔ سلیمان نے ہر ضلع پر حکومت کرنے کے لیے گورنروں کو منتخب کیا تھا۔ ان گورنروں کو حکم دیا گیا تھا کہ ان کے ضلعوں سے غذا جمع کریں اور اسے بادشاہ اور اس کے محل میں رہنے والوں کے لیے بھیجیں۔ بارہ گورنروں میں سے ہر ایک گورنر سال کے تمام مہینوں میں سے ایک مہینہ کی غذا بادشاہ کو پہنچانے کا ذمّہ دار ہوتا تھا۔ ان بارہ گورنروں میں سے ایک اخینداب بھی تھا۔ جس کا ذکر کتاب سلاطین اول میں کیا گیا ہے :

  • ”عدو کا بیٹا اخینداب محنایم کا گورنر تھا۔ “[51]

اخیرام

اخیرام[52](انگریزی: Ahiram؛ عبرانی: אֲחִירָמִי؛ مطلب: ہنر مند بھائی یا محافظ بھائی) بنیامین کا بیٹا تھا کا جس کا ذکر عبرانی بائبل میں کیا گیا ہے :

  • اور بنیامین کے بیٹے جِن سے اُن کے خاندان چلے یہ ہیں یعنی بلع جِس سے بلعیوں کا خاندان چلا اور اشبِیل جِس سے اشبِیلیوں کا خاندان چلا اور اخِیرام جِس سے اخِیرامیوں کا خاندان چلا۔[53]

اخیسامک

اخیسامک یا اخیسمک (انگریزی: Ahisamach؛ عبرانی: אֲחִיסָמָך؛ مطلب : ”میرے بھائی کی حمایت“) کا تعلق قبیلہ دان سے تھا اور وہ اہلیاب کا باپ تھا بمطابق خروج 31:6، خروج 35:34 اور خروج 38:24۔[54]

اخی سیر

اخی سحر یا اخی سیر (انگریزی: Ahishahar؛ عبرانی: אֲחִישַׁ֫חַר) بنیامین کی تیسری نسل تھا (اور قبیلہ بنیامین کا نام نہاد آبا و اجداد تھا۔ )[55][56]

اخیطوب

اخیطوب (انگریزی: Ahitub؛ عبرانی: אֲחִיטוּב)[57]

اخلی

اخلی[58] (انگریزی: Ahlai؛ عبرانی: אַחְלָי؛ مطلب: غم، التجا کرنا) بائبل کی کتاب تواریخ میں مذکور دو مختلف شخصیات کا نام ہے :

  • ”افائم کا بیٹا یسعی تھا۔ یسعی کا بیٹا شیشان تھا شیشان کا بیٹا اخلی تھا۔ “[59]
  • ”حتّی لوگوں سے اوریاہ، اخلی کا بیٹا زبد۔ “[60]

اخوسام

اخوسام[61] (انگریزی: Ahuzzam؛ عبرانی: אֲחֻזָּם؛ مطلب: قابض، مالک) کا صرف ایک ذکر کتاب تواریخ اول میں آیا ہے۔ اخوسام کا ذکر قبیلہ یہودہ کے نسب نامہ میں آیا ہے جس کے باپ کا نام اشور تھا اور ماں کا نعراہ تھا۔[62]

اخوزت

اخُوزت[63] (انگریزی: Ahuzzath؛ عبرانی: אֲחֻזַּת؛ مطلب: ”ملکیت“) جرار کے بادشاہ ابی ملک کا مشیر یا دوست تھا۔ کتاب پیدائش 26:26 کے مطابق اخوزت ابی ملک کے ساتھ اضحاق (اسحاق) سے معاہدہ کرنے گیا تھا۔

اسکندر

اسکندریہ یا سکندر (انگریزی: Alexander؛ یونانی: Ἀλέξανδρος؛ عبرانی: אלכסנדר؛ مطلب دفاع، محافظ) بائبل میں مذکور مختلف شخصیات کا نام ہے جن میں سے کچھ اہم مندرجہ ذیل ہیں :

الون

الون (انگریزی: Allon؛ عبرانی: אַלּוֹן؛ یونانی: ἄλλος؛ مطلب: شاہ بلوط، مضبوط) یدائیا کا بیٹا تھا۔ جس کا تعلق شمعون کے خاندان سے تھا۔ جنھوں نے حامی اور معونی کے لوگوں کو وادی جدور سے نکال باہر کیا تھا۔ (تواریخ اول 4:37)[64]

آ

آخرخیل

آخرخیل[65] (انگریزی: Aharhel؛ عبرانی: אֲחַרְחֵל؛ مطلب:”فصیل کے پیچھے“) کا ذکر کتاب تواریخ اول 8-4:1 میں قبیلہ یہودہ کے نسب نامہ میں آیا ہے : ”بنی یہُوداہ یہ ہیں۔ فارص حصرون اور کرمی اور حُور اورسوبل۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور قُوض سے عنُوب اور ضوبیبہ اور حرُوم کے بیٹے آخرخَیل کے گھرانے پَیدا ہُوئے۔ “[66]

آیہ

آیہ یا ایاہ[67] (انگریزی: Ajah؛ عبرانی: אַיָּה؛ مطلب: ”عقاب“) صبعون کا بیٹا تھ۔ ا[68] جس کا تعلق قبیلہ ادوم سے تھا۔[69]
متبادل ہجے : ”ایاہ“۔

ح

حجابہ

حجابہ (انگریزی: Hagabah؛ عبرانی: חֲגָבָה) کا ذکر کتاب عزرا 45-2:1 میں آیا ہے :”مُلک کے جِن لوگوں کو شاہِ بابل نبُوکد نضر بابل کو لے گیا تھا اُن اسِیروں کی اسِیری میں سے وہ جو نِکل آئے اور یروشلیِم اور یہُوداہ میں اپنے اپنے شہر کوواپس آئے یہ ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بنی لِبانہ۔ بنی حجابہ۔ بنی عقُّوب“۔[70] دوسرا ذکر کتاب نحمیاہ 48-7:6 میں آیا ہے :”مُلک کے جِن لوگوں کو شاہِ بابل نبُوکد نضر بابل کو لے گیا تھا اُن اسِیروں کی اسِیری میں سے وہ جو نِکل آئے اور یروشلیِم اور یہُوداہ میں اپنے اپنے شہر کوگئے یہ ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بنی لِبانہ بنی حجابہ بنی شلمی“[71] تیسرا ذکر 1 ایسدرس 5:29 میں حجابہ نام کی بجائے ”اجابہ“ کے نام سے آیا جو ابرام(ابراہیم علیہ السلام) کی اولاد میں سے تھا اور زرُبّابل ہیکل میں نوکر تھا اور یروشلم سے واپس آیا تھا۔[72]

مزید دیکھیے

  • بائبل کے ناموں کی فہرست
  • بائبل کی شخصیات کے مقام تدفین کی فہرست
  • بائبل کی اکابر شخصیات کی فہرست
  • بائبل کے اصاغر قبائل کی فہرست

حوالہ جات

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.