Remove ads
اسرائیل مملکت کا دوسرا بادشاہ From Wikipedia, the free encyclopedia
اشبوست(אִֽישְׁבֹּ֫שֶׁת; معیاری: Ishbóshet; طبری: ʼΚbṓšeṯ) اور اسے اشبال (אֶשְׁבַּ֫עַל; معیاری: Eshbáʻal; ظبری: ʼEšbáʻal) بھی کہتے ہیں۔ اس نام کا مطلب ”حیاء دار آدمی“ بنتا ہے۔
عبرانی بائبل کے مطابق، اشبال یا عشبال،ساؤل کے چار بیٹوں میں سے ایک بیٹا تھا۔ اشبوت کو ساؤل کی موت کے بعد اسرائیل کا دوسرا بادشاہ چنا گیا تھا۔ اس کو بادشاہ اس کے تین بڑے بھائیوں اور باپ کے جلبوعہ کی جنگ میں وفات کے بعد بنایا گیا تھا[1]۔
بائبل کی کہانی کے مطابق، اشبوت کو بادشاہ ابنیر کے اعلان کے بعد بناگیا۔ ابنیر، ساؤل کی فوج کا کمانڈر تھا۔ اس کی پوسٹ محنایم میں شرق اردن (خطہ) میں تھی(1 سموئیل 31:1)۔
بادشاہ بنتے وقت اس کی عمر چالیس سال تھی۔ (2 سموئیل 2:10)
البتہ، ساؤل کی موت کے بعد قبیلہ یہودہ کو ساؤل کے بادشاہت سے جدا کر دیا گیا تھا اور اس کا اعلان داؤد نے کیا تھا۔ اور کہا تھا قبیلہ یہودہ کا میں الگ بادشاہ ہوں گا۔ اور اسی بات کو لے کر جنگ شروع ہو گئی۔ (2 سموئیل 2:12) اور داؤد کا گروہ اشبوست پر غالب آگیا۔ (2 سموئیل 3:1)
لیکن جنگ اس وقت تک ختم نہیں ہوئی، جب تک ابنیر نے داؤد کی فوج میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ (2 سموئیل 3:6)
داؤد نے ولی امن کے لیے شرط رکھی کہ اس کی بیوی (میکال) کو اس کے پاس واپس بھیج دیا جائے۔ جسے اشبوست نے پ پورا کیا۔ (2 سموئیل 3:14) ابنیر کی موت کے بعد اشبوست نے اقتدار ملنے کی امید چھوڑ دی (2 سموئیل 4:1)
اشبوست کو سن 1005 ق م میں اس کے فوج کے دو کمانڈروں نے قتل کیا تھا جن کا نام ریکاب اور بعنہ تھا۔ (2 سموئیل 4:5) دونوں نے قتل کرکے سوچا کہ داؤد ان کو اس کا انعام دیں گے مگر داؤد نہایت ایماندار، متقی اور اصولوں کے پکے تھے انھوں نے فوری طور پر ان قاتلوں کو سزا دی انھوں نے ان کو ان کے ہاتھوں سے لٹکا کر ان کے پاؤں کاٹ دیے۔ اور داؤد نے اشبوت کو ابنیر کے ساتھ الخلیل میں دفن کروایا۔ (2 سموئیل 4:12)
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.