اودتا گوسوامی
بھارتی فلمی اداکارہ From Wikipedia, the free encyclopedia
Remove ads
اُدِتا گوسوامی (انگریزی: Udita Goswami) (پیدائش:9 فروری 1984ء)[2] ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہے۔
Remove ads
ابتدائی زندگی
اُدِتا آسام کے گوہاٹی میں پیدا ہوئی۔ اس کا والد اتراکھنڈ کے گھروالی خانوادے سے ہے اور والدہ گوہاٹی کی آسامی ہے۔ ادتا کی نانی نیپالی ہے جو سابقہ نیپالی وزیرِ اعظم تُلسی گِری کی بہن ہے۔ ادتا نے اپنے بچپن کے زمانے کے زیادہ تر حصّے نیپال کے کاٹھمنڈو میں گُزارا۔ بعد میں وہ ڈہرہ دون آئی اور تعلیم مکمل کی۔[3][4]
پیشہ ورانہ زندگی
ادتا نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز ماڈل کی حیثیت سے کیا۔ پہلے اس نے پیپسی، ٹائٹین واچ جیسے برانڈز اور فلم اکثر کے لیے کام کیا۔ وہ اوپن پٹیل کے ساتھ احمد خان کے ایک موسیقی ویڈیو کیا خوب لگتی ہو میں بھی ظہور آرا ہوئی۔ ۔[5] 2012ء میں اس نے فلم ڈائری آف اے بٹرفلائی میں نمایاں کردار نبھایا۔ ایک تبصرہ نگار نے اس فلم کے بارے میں ایسا کہا کہ یہ فلم دو چیزوں پر مبنی ہے ؛ ایک - اُدِتا گوسوامی، دو - اُدِتا کا جسم۔[6]
Remove ads
ذاتی زندگی
اُدتا کے موہت سوری کے ساتھ 9 سال تک تعلّقات رہے۔ اس کے بعد 29 جنوری 2013ء میں اس سے شادی کر لی اور ان کی ایک لڑکی ہے جس کا نام دیوی ہے۔[7]
فلموں کی فہرست
Remove ads
متعلقہ روابط
حوالہ جات
بیرونی روابط
Wikiwand - on
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Remove ads