ابو الحسین محمد بن عبد الوہاب بن سلیمان بن علی التمیمی (1115ھ - 1206ھ) بمطابق (ولادت: 1703ءوفات: 21 مئی 1792ء) محقق، مفسر، مذہبی رہنما اور عالم دین اور وہابیت مذہب کا بانی تھا۔[9][12][13][14][15][16][17][18][11]

اجمالی معلومات محمد بن عبد الوہاب بن سلیمان التیمی, (عربی میں: مُحمَّد بن عبد الوهَّاب) ...
محمد بن عبد الوہاب بن سلیمان التیمی
(عربی میں: مُحمَّد بن عبد الوهَّاب)  ویکی ڈیٹا پر  (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Thumb

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1703ء [1][2][3][4][5][6][7]  ویکی ڈیٹا پر  (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
العيينہ   ویکی ڈیٹا پر  (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 22 جون 1792ء (8889 سال)[3]  ویکی ڈیٹا پر  (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
درعیہ   ویکی ڈیٹا پر  (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
فرقہ اہل سنت
اولاد
فہرست ..
  • ‘علی(اول)
  • حسن
  • حسین
  • ابراہیم
  • عبد اللہ
  • علی (دوم)
  • فاطمہ
  • عبد العزیز
والد عبد الوہاب بن سلیمان   ویکی ڈیٹا پر  (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
عملی زندگی
استاد عبد الوہاب بن سلیمان ،  عبد الله بن محمد فيروز ،  محمد حیات سندھی   ویکی ڈیٹا پر  (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نمایاں شاگرد عبد اللہ بن محمد بن عبد الوہاب ،  علی بن محمد بن عبد الوہاب ،  حسین بن محمد بن عبد الوہاب   ویکی ڈیٹا پر  (P802) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ عالم   ویکی ڈیٹا پر  (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی [8]  ویکی ڈیٹا پر  (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں کتاب التوحید ،  اسلام کے تین بنیادی اصول   ویکی ڈیٹا پر  (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مؤثر ابن تیمیہ[9][10][11]
ابن قیم جوزیہ[10]
محمد حیات سندھی
متاثر محمد بن سعود،
آل سعود
عبد العزیز بن باز،
محمد بن صالح عثیمین،
محمد ناصر الدین البانی،
عبد الرحمٰن السدیس،
سعود الشریم
بند کریں

1158ھ میں نجد کے ایک شہر درعیہ کے امیر محمد بن سعود نے ان کے ہاتھ پر بیعت کرلی، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر پر عمل کرنے کا عہد کیا اور کتاب و سنت کے بتائے ہوئے طریقوں پر چلنے پر آمادگی ظاہر کی۔

محمد بن عبد الوہاب نے پچاس سال تبلیغ کا کام انجام دینے کے بعد وفات پائی۔ آپ کئی کتابوں کے مصنف تھے جس میں کتاب التوحید سب سے زیادہ مشہور ہے۔ محمد بن عبد الوہاب کی تحریک نے اسلامی دنیا پر گہرا اثر ڈالا۔

ابتدائی زندگی

ابن عبد الوہاب عرب کے علاقے نجد کے ایک قصبہ العيينہ میں پیدا ہوا۔ ایک معروف مفروضہ یہ ہے کہ 1703ء میں پیدا ہوئے، [19] لیکن محققین نے 1691ء سے لے کر 1701ء تک کے حوالے بھی دیے ہیں۔[حوالہ درکار] دس سال کی عمر میں قرآن حفظ کر لیا۔ ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انھوں نے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ جاکر قرآن و حدیث کی تعلیم حاصل کی۔ لیکن علم کی پیاس پھر بھی نہ بجھ سکی۔ پس مشہور ہے کہ اپنے والد عبد الوہاب بن سلیمان حنبلی کی اجازت سے حصول علم کے لیے شام، عراق (اور کچھ روایتوں کے مطابق اس دور کے دار الخلافہ استنبول) کا سفر بھی اختیار کیا۔[20]

نام و نسب

شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب بن سلیمان بن علی بن محمد بن احمد بن راشد بن برید بن محمد بن مشیر بن عمیر بن مااداد بن رئیس ابن زائیر بن محمد بن علوی بن وہب بن قاسم بن موسی بن مسعود بن عقبہ بن ثناء بن نہشال بن شداد بن ظہیر بن شہاب بن ربیعہ بن ابی سعود بن مالک بن حنداللہ بن مالک بن زید منات بن تمیم التیمی۔[21][22][23][24][25][26][27] ابن وہاب کا نسب بنو تمیم قبیلہ الیاس پر نبی کریم کے نسب شریف سے جا ملتا ہے۔[28][29][30]

محمد بن عبد الوہاب کا تعلق بنو تمیم قبیلہ سے ہے جس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے[31][32]

حَدَّثَنَا هُرَيْرَةَ، قَالَ : " مَا زِلْتُ أُحِبُّ بَنِي تَمِيمٍ مُنْذُ ثَلَاثٍ، سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِيهِمْ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ : هُمْ أَشَدُّ أُمَّتِي عَلَى الدَّجَّالِ، قَالَ : وَجَاءَتْ صَدَقَاتُهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : هَذِهِ صَدَقَاتُ قَوْمِنَا، وَكَانَتْ سَبِيَّةٌ مِنْهُمْ عِنْدَ عَائِشَةَ، فَقَالَ : أَعْتِقِيهَا، فَإِنَّهَا مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ "۔

ترجمہ

ابوہریرہ نے فرمایا، تین باتوں کی وجہ سے جنہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔ میں بنو تمیم سے ہمیشہ محبت کرتا ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں فرمایا کہ یہ لوگ دجال کے مقابلے میں میری امت میں سب سے زیادہ سخت مخالف ثابت ہوں گے۔ انہوں نے بیان کیا کہ (ایک مرتبہ) بنو تمیم کے یہاں سے زکوٰۃ ( وصول ہو کر آئی ) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ ہماری قوم کی زکوٰۃ ہے۔ بنو تمیم کی ایک عورت قید ہو کر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ اسے آزاد کر دے کہ یہ اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ہے۔

وفات

ابن وہاب ماہ شوال 1206ھ بمطابق 1791ء میں انتقال فرما گئے۔ اس وقت آپ کی عمر تقریباً 92 سال تھی۔ شیخ کی وفات کے بعد آپ کی دعوت کی اشاعت و تبلیغ کا سلسلہ جاری رہا۔[33]

حوالہ جات

حواشی

    حوالہ جات

    Wikiwand in your browser!

    Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

    Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

    Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.