From Wikipedia, the free encyclopedia
باروخ اسپینوزا (1632–1677) سترھویں صدی کا ایک ممتاز ولندیزی فلسفی تھا۔ اس کا پورا نام بارخ سپینوزا تھا۔ اس کے آبا و اجداد یہودی تھے وہ اندلس سے ترک وطن کر کے ہالینڈ آئے تھے۔
اسپینوزا | |
---|---|
(عبرانی میں: בָּרוּךְ שְׂפִּינוֹזָה)،(لاطینی میں: Benedictus de Spinoza)،(پرتگالی میں: Benedito de Espinosa) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 24 نومبر 1632ء [1][2][3][4][5][6][7] ایمسٹرڈیم [8][9][6][10] |
وفات | 21 فروری 1677ء (45 سال)[1][2][3][4][5][6][7] ہیگ [6][9][11][10] |
وجہ وفات | سل |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | ڈچ جمہوریہ |
عملی زندگی | |
تلمیذ خاص | گوٹفریڈ ویلہم لائبنیز |
پیشہ | فلسفی [12][10]، مترجم بائبل ، ماہر سیاسیات ، الٰہیات دان |
پیشہ ورانہ زبان | لاطینی زبان [13]، عبرانی ، اطالوی ، فرانسیسی ، ہسپانوی ، پرتگالی ، ولندیزی زبان [14] |
شعبۂ عمل | فلسفہ ، اخلاقیات ، علمیات ، ماوراء الطبیعیات |
کارہائے نمایاں | اخلاقیات |
مؤثر | رینے دیکارت ، بارامانیاس ، موسیٰ بن میمون ، نکولو مکیاویلی ، ابن طفیل ، گیوردانو برونو ، فرانسس بیکن ، طامس حابز ، ابن رشد ، دی مقراطیس ، ایپیکور ، ابن سینا ، افلاطون ، ارسطو |
تحریک | عقلیت ، مغربی فلسفہ |
دستخط | |
درستی - ترمیم |
سپینوزا عقلیت پسند تھا۔ اس کے نزدیک خدا اور فطرت کے قوانین ایک ہی چیز ہیں۔ اخلاقیات (Ethics) اس کی اہم تصنیف ہے۔
اندلس میں بنو امیہ کا دور علم دوستی اور رواداری کی روشن مثال تھا۔ ان کا دار الحکومت قرطبہ 10 ویں اور11 ویں صدی میں دنیا کا ایک بڑا ثقافتی اور تخلیقی مرکز تھا۔ قرطبہ نے جو بڑی شخصیات پیدا کیں ان میں فلسفے میں اہم ترین نام ابن رشد ہے۔ بد قسمتی سے ابن رشد کے عہد سے پہلے ہی علم دوست بنو امیہ کا اقتدار اندلس سے ختم ہو چکا تھا چنانچہ ابن رشد کو اپنے نظریات کی بنا پر بہت دکھ اٹھانے پڑے لیکن ابن رشد کے فلسفے کو قرطبہ میں موجود یہودیوں نے جذب کر لیا اور اسے محفوظ کیا۔ 1492 میں اندلس میں مسلم اقتدار کا سورج غروب ہوتے ہی ہسپانوی احتساب (Spanish Inquisition) نے یہودیوں کو اسپین سے جلا وطن کر دیا۔ ان میں سے کچھ یہودی نیدر لینڈ پہنچتے ہیں۔ (ہالینڈ نیدر لینڈ کے ایک صوبے کا نام ہے) سپینوزا کا تعلق انھیں یہودیوں سے تھا اور یہ ابن رشد کے تصوریات اپنے ساتھ لے کر آئے تھے یوں بنو امیہ کی لگائی ہوئی علم کی شمع جسے قرطبہ میں گل کر دیا گیا تھا نیدرلینڈ میں دوبارہ روشنی دینے لگی اور پھر سپینوزا کی شکل میں اسنے پورے یورپی فلسفے کو متاثر کیا۔
اگر بائیں طرف والی سپینوزا کی تصویر کی طرف دیکھیں اس کا گہرا رنگ گھنگریالے بال اور ناک اس کے اندلس اور افریقی روابط کو ظاہر کرتے ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.