From Wikipedia, the free encyclopedia
یورپ کا ممتاز سیاسی مفکر نکولو مکیاویلی 3 مئی 1459ء کو اٹلی کے شہر فلورنس (فیرنزے) میں پیدا ہوا۔ اس کا باپ متوسط طبقے مگر اشراف کے گھرانے سے تھا اور وکالت کرتا تھا۔ مکیاویلی کا دور دراصل یورپی ممالک کی باہمی رقابت، محلاتی سازشوں اور سیاسی تبدیلیوں کا ہے۔ اس کے دور اندیش اور حساس ذہن نے ان سب کا زبردست اثر قبول کیا۔ اس نے سیاسیات پر اپنے تاثرات کو عقلیت کی کسوٹی پر پرکھ کر ریاست کے عروج و زوال کے اسباب بیان کیے اور1513ء میں (Il Principe) ’’بادشاہ‘‘ جیسی یگانہ روزگار کتاب لکھی۔
نکولو مکیاویلی | |
---|---|
(اطالوی میں: Niccolò di Bernardo dei Machiavelli) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 3 مئی 1469ء [1][2][3] فلورنس [1][2] |
وفات | 21 جون 1527ء (58 سال)[1][3][4] فلورنس [5][6] |
وجہ وفات | ورمِ صفاق |
شہریت | جمہوریہ فلورنس |
تعداد اولاد | 6 [7] |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصنف [3][8][9]، سیاست دان [3][8]، مورخ [3][8]، فلسفی ، سیاسی نظریہ ساز ، عسکری نظریہ ساز ، مترجم ، شاعر ، سفارت کار [8]، ڈراما نگار [8] |
پیشہ ورانہ زبان | اطالوی [10] |
شعبۂ عمل | فلسفہ |
کارہائے نمایاں | دی پرنس |
دستخط | |
IMDB پر صفحات | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
اپنی تحریروں میں مکیاویلی نظریہ جبر کا قائل نظر آتا ہے۔ وہ اس بات سے انکاری ہے کہ ریاست کا مقصد نیکی یا آذادی کا حصول ہے۔ وہ سیاسی مصلحتوں، سازشوں اور منافقت کو کامیاب ریاست کے اصول قرار دیتے ہوئے نہیں شرماتا۔ عرصے تک مکیاویلی کے نظریات اسی باعث حکمائے سیاست و کلیساء کی نفرت کا نشانہ بنے رہے۔ یورپ کی نشاۃ ثانیہ میں مکیاویلی کے بے لاگ اور تلخ حقیقتوں پر مبنی تحریروں کا بڑا ہاتھ ہے۔ دراصل اسی نے علم سیاسیات کو عملی بنیادوں پر وضع کیا۔1527ء میں اس فطین سیاسی حکیم کا فلورنس میں انتقال ہوا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.