کاتھولک کلیسیا
From Wikipedia, the free encyclopedia
کاتھولک کلیسیا یا رومی کاتھولک کلیسیا ایک مسیحی کلیسیا ہے جو پاپائے روم کے ساتھ مکمل اشتراک میں ہے۔ موجودہ پاپائے روم پوپ فرانسس اول ہیں۔ کاتھولککلیسیاء اپنی بنیاد اصل مسیحی برادری کو مانتی ہے جو خداوند یسوع مسیح نے خود قائم کی تھی اور جس کی کفالت بارہ رُسُل خصوصاً مقدس پطرس نے کی تھی۔
کاتھولک کلیسیا Catholic Church | |
---|---|
(لاطینی: Ecclesia catholica) | |
زمرہ بندی | کیتھولک |
سیاسی نظام | اُسقفی[1] |
صدر | بطریق اعظم فرانسس |
انتظامیہ | مقدس کرسی بذریعہ پاپائیت |
کلیسیا | لاطینی کلیسیا مشرقی کاتھولک کلیسیائیں: 23 |
اسقف تعلقہ | اسقف تعلقہ: 640 پابند اسقف تعلقہ: 2,851 |
پیرش | 221,700 |
علاقہ | عالمگیر |
صدر دفاتر | ویٹیکن سٹی |
بانی | یسوع مسیح، بمطابق کیتھولک روایت |
ابتدا | پہلی صدی[2] یروشلم، یہودا، رومی سلطنت[3] |
اراکین | 1.27;بلین |
اہل کلیسیا | اسقف: 5,237 مسیحی پیشوا: 415,792 شماس: 44,566 |
ویب گاہ | مقدس کُرسی |
کاتھولک کلیسیا تمام مسیحیکلیسیاؤں میں سے سب سے بڑی کلیسیاء ہے جو تمام مسیحیوں میں سے تقریباً نصف کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ دنیا کی سب سے منظم مذہبی اکائی ہے۔Statistical Yearbook of the Church, کے مطابق سن 2005 میں کاتھولک کلیسیاء کے مندرج ارکان کی تعداد 1,114,966,000 یعنی دنیا کی کل آبادی کا تقریباً چھٹا حصہ ہے۔
عالمگیر کاتھولک کلیسیا غربی یا لاطینی کلیسیا اور بائیس خود مختار شرقی کیتھولک کلیسیاؤں پر مشتمل ہے۔ یہ تمام پاپائے روم بشمول کلیہ اُسقُفان کو اپنا حتمی دینی فیصل مانتے ہیں۔