From Wikipedia, the free encyclopedia
برطانوی مصنف اور تھئیٹر ڈائریکٹر
جورج طابوری | |
---|---|
(مجارستانی میں: György Tábori) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 24 مئی 1914ء [1][2][3][4][5][6][7] بوداپست [8] |
وفات | 23 جولائی 2007ء (93 سال)[9][1][4][5][6][7][10] برلن [11] |
شہریت | ہنگری ریاستہائے متحدہ امریکا مملکت متحدہ |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ایکٹرز اسٹوڈیو، نیویارک سٹی |
پیشہ | ڈراما نگار ، فلم ہدایت کار ، منظر نویس ، مترجم ، مصنف ، صحافی ، اداکار ، تھیٹر ہدایت کار [12] |
مادری زبان | انگریزی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [13][14][15]، جرمن [13][14][15]، یدیش زبان [13]، ہنگری زبان [14][15] |
شعبۂ عمل | پرفارمنگ آرٹس ، جلوہ گاہ [16]، ادب [16]، ترجمہ [16] |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
George Tabori چوبیس مئی سنہ 1914ء کو مجارستان (ہنگری) کے دار الحکومت بوداپست میں ایک یہودی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ اپنی اِس مذہبی وابستگی کو انھوں نے عمر بھر اپنے ساتھ پُر زور انداز میں جوڑے رکھا اور دوسری عالمی جنگ سے پہلے اور اُس کے دوران یہودی جس طرح سے زیرِ عتاب آئے اور گھر سے بے گھر ہوئے، وہ سب کچھ جورج طابوری کے اندازِ فکر کا بھی حصہ بن گیا۔
بچپن میں برلن میں مختصر قیام کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے واپس بوڈاپیسٹ چلے گئے اور 22 برس کی عمر میں لندن کا رُخ کیا۔ صحافی اور مترجِم کے طور پر اُن کی تخلیقی صلاحیتوں کو جلا ملی۔ اِس عرصے کے دوران وہ خطہ بلقان میں بھی رہے، ترکی میں بھی اور بالآخر برطانوی فوج کے افسر کی حیثیت سے فلسطین میں تعینات ہوئے۔
اپنے ابتدائی ناول انھوں نے لندن میں لکھے، جو زیادہ کامیاب ثابت نہ ہو سکے۔ 1947ء میں انھوں نے امریکا کی راہ لی اور وہیں انھیں وہ سب کچھ مل گیا، جس کے وہ متلاشی تھے، یعنی یورپ سے گئے ہوئے تارکینِ وطن سے ملاقاتیں اور تھامس مَن اور بیرتھولٹ بریشت جیسے جرمن ادیبوں کی صحبت۔
خاص طور پر بریشت نے تو طابوری کی زندگی ہی بدل کر رکھ دی۔ بریشت کے ڈراموں کا ترجمہ کرتے کرتے اُن کی اپنی توجہ بھی اسٹیج ڈرامے کی جانب ہوئی اور پچاس کے عشرے کے آغاز سے طابوری مشہور مصنفین کے ڈرامے لندن اور نیویارک میں اسٹیج پر پیش کرنے لگے۔
1968ء میں وہ برلن کے شِلر تھئیٹر میں ایک کھیل پیش کرنے کے لیے آئے اور پھر یہیں کے ہو رہے۔ آخری وقت تک فعال رہنے والے جورج طابوری نے جرمنی میں دیگر ادیبوں کے پچاس ڈراموں کو اسٹیج پر پیش کیا جبکہ خود بھی اسٹیج کے لیے چالیس ڈرامے تحریر کیے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.