نسلی گروہ From Wikipedia, the free encyclopedia
بھارتی وہ لوگ ہیں جو بھارت کی قومیت یا شہریت رکھتے ہیں، جو دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے اور اس میں پورے عالم کی 17.50% آبادی بستی ہے۔[25] بھارتی سے مراد قومیت ہے اور کوئی نسلی یا لسانی گروہ نہیں ہے۔ بھارتی قومیت کئی علاقائی نسلی و لسانی زمروں پر مشتمل ہے، جو بھارت کی تکثیری اور پیچیدہ تاریخ دکھاتی ہے۔ بھارت بر صغیر کے سبھی اہم نسل کے لوگوں کا احاطہ کرتا ہے۔ بھارتی آبا و اجداد کے ساتھ بھارتی تارکین وطن، جو دوسرے ملک میں جا کر بسے ہیں، وہ لوگ قریب قریب ایشیا اور شمالی امریکا کے اہم ملکوں میں قابل لحاظ حد تک جا کر آباد ہوئے ہیں۔[4]
کل آبادی | |
---|---|
تقریباً 1.21 بلین[1][2] 2011ء بھارت میں مردم شماری ت 1.34 بلین[3] 2017 کی تخمیہ ت 30.8 ملین[4] بھارتی تارکین وطن | |
گنجان آبادی والے علاقے | |
بھارت | |
4,100,000[5][6] | |
سعودی عرب | 4,000,000[7] |
نیپال | 3,500,000[8] |
متحدہ عرب امارات | 3,456,477[9] |
ریاستہائے متحدہ | 2,012,600[10] |
پاکستان | 2,000,000[8][11][12][13] |
مملکت متحدہ | 1,451,862[14] |
کینیڈا | 1,374,710[15] |
جنوبی افریقا | 1,274,867[16] |
میانمار | 1,030,000[17] |
موریشس | 994,500[4] |
سری لنکا | 839,504[18] |
سلطنت عمان | 796,001[4] |
کویت | 700,000[19] |
قطر | 650,000[20] |
ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو | 556,800[4] |
آسٹریلیا | 468,800[21] |
تھائی لینڈ | 465,000[4] |
بحرین | 400,000[4] |
گیانا | 327,000[4] |
فجی | 315,000[4] |
فرانس (رے یونیوں، گواڈیلوپ، مارٹینیک، مایوٹ) | 456,470[4] |
سنگاپور | 250,300[22] |
اطالیہ | 197,301[4] |
جرمنی | 161,000[23] |
نیدرلینڈز | 156,000[4] |
نیوزی لینڈ | 155,178[24] |
سرینام | 148,000[4] |
انڈونیشیا | 120,000[4] |
مذہب | |
غالب اکثرت: ہندو مت مذہبی اقلیتیں: | |
متعلقہ نسلی گروہ | |
بھارتی تارکین وطن |
بھارت میں افریقا کے لوگ دور قدیم سے آتے رہے ہیں ۔ لیکن کم لوگوں کو یہ پتہ ہے کہ افریقہ کے ہزاروں باشندے صدیوں سے یہاں کی ریاست گجرات میں باضابطہ ایک طبقے کے طور پر آباد ہیں ۔ بعض مورخین کا خیال ہے کہ پرتگالی انھیں غلام کے طور پر یہاں لائے تھے۔ [26]
انسانی ترقیاتی اشاریہ ایک ایسی پیمائش ہے جس سے کہ انسان کی ترقی کے تین زاویوں کو ناپا جاتا ہے: لمبی اور صحت مند زندگی، معلومات تک رسائی اور باوقار معیار زندگی کا حصول۔ ان پیمانوں کی کڑی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ دنیا کے تین سب سے اعلیٰ مقام پر فائز ممالک ناروے (انسانی ترقی کے اشاریے کی قدر 0.949)، آسٹریلیا (0.939) اور سویٹزرلینڈ (0.939) ہیں۔ بھارت 2016ء میں اس پیمائش میں سابقہ سال کی 130 ویں جگہ سے گر کر 131 پر آ گیا تھا۔ بھارت میں انسانی ترقی کا اشاریہ 0.624 ہے۔ اس سے یہ ”اوسط انسانی ترقی” کے زمرے میں آتا ہے۔ یہ وہ مقام ہے جس میں بھارت وہی جگہ جا چکا ہے جہاں پر کانگو، نامیبیا اور پاکستان ہیں۔ جنوبی ایشیا کے ممالک میں بھی بھارت کا مقام سری لنکا (73) اور مالدیپ (105) کے بعد آتا ہے۔ یہ دونوں ممالک “اعلیٰ انسانی ترقی“ کے زمرے میں آتے ہیں۔[27]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.