From Wikipedia, the free encyclopedia
ایلیا کازان (انگریزی: Elia Kazan) (ولادت:9 ستمبر، 1909ء، قسطنطنیہ، سلطنت عثمانیہ موجودہ استنبول، ترکی - وفات: 28 ستمبر، 2003ء، مین ہٹن، نیو یارک شہر، ریاست نیو یارک، ریاستہائے متحدہ امریکا) ہالی ووڈ کے معروف فلم ساز، ہدایت کار، اداکار اور فلم نویس تھے۔۔ ایلیا کازان کا تعلق ایک یونانی خاندان سے تھا۔ جب ان کی عمر چار سال تھی تو ان کے والدین امریکا رہنے آ گئے۔ ایلیا کازان نے اپنا کیرئیر براڈوے پر سٹیج ڈراموں کی ہدایت کار ی سے شروع کیا۔ 1948ء میں ان کو ان کی فلم ’جینٹل مینز اگریمنٹ‘ کے لیے بہترین ہدایت کار کا آسکر ایوارڈ دیا گیا۔ اس فلم کے اہم اداکار گریگری پیک تھے اور فلم کا موضوع امریکی معاشرے میں یہودیوں کے خلاف تعصب تھا۔
ایلیا کازان | |
---|---|
(انگریزی میں: Elia Kazan)،(یونانی میں: Ηλίας Καζαντζόγλου) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 7 ستمبر 1909ء [1][2][3][4][5][6][7] قسطنطنیہ |
وفات | 28 ستمبر 2003ء (94 سال)[1][2][3][4][5][6][7] نیویارک شہر |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا یونان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ولیمز کالج ییل اسکول آف ڈراما جولیارڈ اسکول |
پیشہ | فلم ہدایت کار [8]، منظر نویس ، فلم ساز ، مصنف [9]، تھیٹر ہدایت کار ، فلم اداکار ، ہدایت کار ، پروڈوسر ، اداکار |
مادری زبان | انگریزی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [10]، یونانی زبان ، ترکی |
ملازمت | دا نیو اسکول |
اعزازات | |
اکیڈمی اعزازی ایوارڈ (1999)[11] گولڈن گلوب ایوارڈ برائے بہترین موشن پکچر – ڈراما (برائے:East of Eden ) (1955) آسکر اعزاز برائے بہترین ہدایت کار (برائے:On the Waterfront ) (1955)[12] آسکر اعزاز برائے بہترین ہدایت کار (برائے:Gentleman's Agreement ) (1948)[13] اسٹار آن ہالی ووڈ واک آف فیم ڈائریکٹرز گِلٹ آف امریکا ایوارڈ کینیڈی سینٹر اعزاز | |
نامزدگیاں | |
دستخط | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
چھ سال بعد ان کو ’آن دی واٹر فرنٹ‘ کے لیے پھر بہترین ہدایت کار کے آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس فلم میں مارلن برانڈو نے بہترین اداکاری کی اور یہ ڈاک یارڈ مافیا کے خلاف مزدوروں کی مزاحمت کی کہانی تھی۔ ایلیا کازان کی ایک اور مشہور فلم ’ایسٹ آف ایڈن‘ تھی جس میں جیمز ڈین نے یادگار کردار ادا کیا۔
90 سال کی عمر میں ان کو فلم اکیڈیمی کی جانب سے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ ایلیا کازان کی فلموں نے امریکا میں سماجی اور خاندانی مسائل کو انتہائی حقیقت پسند اور مضبوط انداز میں بیان کیا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.