مشرقی پاکستان
مشرقی پاکستان آزاد ریاست / From Wikipedia, the free encyclopedia
بنگال کا مشرقی حصّہ 1947ء میں تقسیم ہند کے وقت پاکستان کا حصہ بنا اور مشرقی پاکستان (East Pakistan) کہلایا۔ پاکستان کے ان دونوں حصوں کے درمیان 1600 کلومیٹر کا فاصلہ تھا۔ دونوں ملکوں کے درمیان واحد رشتہ اسلام کا تھا حالانکہ نسلی اور لسانی دونوں لحاظ سے یہ ممالک بالکل جدا تھے اور مغربی پاکستان کی عاقبت نا اندیش حکومت نے ان تعصبات کو جگایا اور بنگلہ دیش نے شیخ مجیب الرحمن کی قیادت میں 16 دسمبر 1971ء میں آزادی حاصل کی۔ بھارت نے جنگ 1971ء میں بنگلہ دیش کی حمایت کی اور یوں امت مسلمہ کی سب سے بڑی مملکت پاکستان دو لخت ہو گئی۔
مشرقی پاکستان পূর্ব পাকিস্তান | |||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
1955–1971 | |||||||||
شعار: | |||||||||
ترانہ: | |||||||||
دار الحکومت | ڈھاکہ | ||||||||
عمومی زبانیں | بنگالی اردو انگریزی | ||||||||
منتظم | |||||||||
• 1960–1962 | اعظم خان | ||||||||
• 1962–1969 | عبد منعم خان | ||||||||
• 1969–1971 | سید محمد احسن | ||||||||
• 1971 | امیر عبد اللہ خان نیازی | ||||||||
وزیر اعلیٰ | |||||||||
• 1955–1956، 1958 | ابو حسین سرکار | ||||||||
• 1956–1958 | خان عطاء الرحمن | ||||||||
گورنران | |||||||||
• 1955–1956 | امیردّین احمد | ||||||||
• 1956–1958 | اے کے فضل الحق | ||||||||
• 1958–1960 | ذاکر حسین | ||||||||
مقننہ | مشرقی پاکستان قانون ساز اسمبلی | ||||||||
تاریخی دور | سرد جنگ | ||||||||
• | 1955 | ||||||||
• حتمی تصفیہ | 22 نومبر 1954 | ||||||||
• بنگلہ دیش جنگ آزادی | 26 مارچ 1971 | ||||||||
3 دسمبر 1971 | |||||||||
• | 16 دسمبر 1971 | ||||||||
کرنسی | پاکستانی روپیہ | ||||||||
| |||||||||
موجودہ حصہ | بنگلادیش |
پاکستان کے دونوں حصے ایک دوسرے سے 16 سو کلومیٹر دور تھے۔ بھارت کی لڑائی کی وجہ سے ایک دوسرے سے الگ ہوئے۔جس کی وجہ سے قریبی تعلق قائم نہیں ہو سکے ۔ دونوں حصوں کی عوام میں غلط فہمیاں ابھرنے لگیں۔ بھارت اپنے مخالف موقف کی وجہ سے اس صورت حال سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور مشرقی پاکستان کی عوام کو گمراہ کرنے والے پروپیگنڈہ کے ذریعے مغربی پاکستان کے خلاف کر دیا، عدم اعتماد کی انہی فضا میں دونوں حصوں کی عوام ایک دوسرے بہت دور ہو گئی۔