![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/1/18/The_Uttar_Pradesh_Chief_Minister%252C_Shri_Yogi_Adityanath_meeting_the_President%252C_Shri_Ram_Nath_Kovind%252C_at_Rashtrapati_Bhavan%252C_in_New_Delhi_on_February_10%252C_2018_%2528cropped%2529.jpg/640px-thumbnail.jpg&w=640&q=50)
یوگی آدتیہ ناتھ
اتر پردیش، بھارت کے موجودہ وزیر اعلیٰ / From Wikipedia, the free encyclopedia
یوگی آدتیہ ناتھ (پیدائشی نام اجے موہن بِشٹ[7][8][lower-alpha 1] تاریخ پیدائش 5 جون 1972ء[10]) ایک بھارتی سنیاسی اور ہندو قوم پرست سیاست دان اور 19 مارچ 2017ء سے وزیر اعلیٰ اترپردیش ہیں۔[11][12]
یوگی آدتیہ ناتھ | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(ہندی میں: योगी आदित्यनाथ) ![]() | |||||||
![]() | |||||||
مناصب | |||||||
رکن پندرہویں لوک سبھا [1] ![]() | |||||||
رکن سنہ 1998 | |||||||
پارلیمانی مدت | پندرہویں لوک سبھا | ||||||
وزیر اعلیٰ اتر پردیش (21 ) ![]() | |||||||
آغاز منصب 19 مارچ 2017 | |||||||
| |||||||
رکن سولہویں لوک سبھا [2] ![]() | |||||||
رکن از 21 ستمبر 2017 | |||||||
پارلیمانی مدت | 16ویں لوک سبھا | ||||||
رکن اتر پردیش قانون ساز اسمبلی ![]() | |||||||
آغاز منصب 10 مارچ 2022 | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 5 جون 1972ء (52 سال) ![]() پوڑی گڑھوال ضلع ![]() | ||||||
شہریت | ![]() ![]() | ||||||
جماعت | بھارتیہ جنتا پارٹی [2] ![]() | ||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | سیاست دان [2]، راہب [3]، خادم دین [4] ![]() | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | ہندی [5] ![]() | ||||||
شعبۂ عمل | ہندومت [6]، سیاست [6] ![]() | ||||||
ویب سائٹ | |||||||
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ ![]() | ||||||
درستی - ترمیم ![]() |
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 2017ء کے ریاستی اسمبلی انتخابات جیتے کے بعد انھیں وزیر اعلیٰ نامزد کیا تھا، ان انتخابات میں یوگی آدتیہ ناتھ نمایاں مہم چلانے والے تھے۔[13][14][15] وہ سنہ 1998ء سے 2014ء تک لگاتار پانچ مرتبہ گورکھپور حلقہ، اترپردیش سے پارلیمان کے رکن رہ چکے ہیں۔[16] سنہ 2008ء میں اعظم گڑھ جاتے ہوئے دہشت گرد مخالفت ریلی میں ان کے بدرقہ (کانوائے) پر حملہ ہوا تھا۔ حملے میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم 6 اشخاص زخمی ہوئے تھے۔[17][18] آدتیہ ناتھ گورکھپور میں واقع ایک ہندو مندر گورکھ ناتھ مٹھ کے مہنت بھی ہیں، اس عہدے پر وہ اپنے روحانی باپ مہنت اویدیہ ناتھ کی وفات (ستمبر 2014ء) کے بعد سے فائز ہیں۔ وہ فرقہ ورانہ تشدد میں ملوث ایک نوجوان تنظیم، ہندو یوا واہنی کے بانی بھی ہیں۔[19][20] انھیں دائیں بازو-عوامیت پسند ہندو قوم پرست اور اختلافات کو ہوا دینے والا سمجھا جاتا ہے۔[7][21][22][23]