گندم دنیا بھر میں اگائی جانے والی فصل ہے۔ یہ گھاس کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے اور غذائی احتیاجات کو پورا کرنے کا ایک بڑا ذریعہ سمجھی جاتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 2022ء میں پوری دنیا کی گندم کی پیداوار تقریباً 783.92 ملین میٹرک ٹن رہی،جس کی رو سے یہ مکئی کے بعد دنیا میں پیدا ہونے والی دوسری بڑی فصل ہے۔ گندم کا بیج خوراک کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اسے پیس کر آٹا تیار ہوتا ہے، جس سے روٹی، ڈبل روٹی، بسکٹ، کیک، دلیہ، پاستہ، نوڈل وغیرہ تیار ہوتے ہیں۔ گندم کے پودوں کا استعمال پالتو جانوروں کے چارے کے طور پر بھی ہوتا ہے۔

Thumb
تھریشر کے لیے تیار خشک گندم
اجمالی معلومات اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف گندم, اسمیاتی درجہ ...
اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف
اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف

گندم

Thumb

اسمیاتی درجہ جنس [1]  ویکی ڈیٹا پر  (P105) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بندی
مملکت: نباتات
غير مصنف: پھولدار پودے
غير مصنف: یک دالہ
خاندان: Poaceae
الأسرة: Pooideae
القبيلة: Triticeae
جنس: Triticum
L.

References:
  Serial No. 42236 ITIS 2002-09-22

سائنسی نام
Triticum[1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر  (P225) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لنی اس   ، 1753  ویکی ڈیٹا پر  (P225) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بند کریں

کاشت

گندم کی کاشت موسم سرما کی آمد کے وقت کی جاتی ہے اور موسم گرما کی ابتدا میں اس کی فصل تیار ہو جاتی ہے۔ گندم کا استعمال دنیا کے تمام ممالک میں کسی نہ کسی شکل میں کیا جاتا ہے۔

آٹا

گندم کا سب سے زیادہ استعمال، اسے پیس کر کیا جاتا ہے۔ گندم کو پیس کر آٹا بنایا جاتا ہے اس کے بعد اس آٹے کی روٹی اور دیگر کھانے کی چیزیں بنائی جاتی ہیں۔

دلیہ

آدھے پیسے ہوئے (دررے ہوئے) گندم کے دانوں کو پانی یا دودھ میں ابال کر دلیہ بھی بنایا جاتا ہے جو صحت کے لیے بہت مفید ہے۔

مزید دیکھیے

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.