From Wikipedia, the free encyclopedia
گل لالہ یا لالہ (انگریزی: Tulip)، للی کے خاندان کا سدا بہار پھول دار پودا ہے۔ پودوں کی اس جنس (genus) کو لعلع (Tulipa) کہا جاتا ہے اور ان کی 100 کے قریب انواع (Species) ہیں۔ یہ یورپ، افریقا اور ایشیا میں پایا جاتا ہے۔ قازقستان کے جنگلی علاقے اور ہندوکش کے شمالی علاقے اس کا خاص وطن ہیں۔
گل لالہ | |
---|---|
اسمیاتی درجہ | جنس [1] |
جماعت بندی | |
طبقہ: | سوسطب Liliales |
جنس: | لعلع Tulipa |
سائنسی نام | |
Tulipa[1][2][3] لنی اس ، 1753 | |
| |
درستی - ترمیم |
اس سدا بہار پودے کی جڑ پیاز کی طرح ہوتی ہے۔ یہ 4 سے 27 انچ تک لمبا ہو سکتا ہے۔ یہ ٹھنڈے موسم میں پروان چڑھتا ہے۔
گل لالہ 16 ویں صدی کے وسط میں عثمانی سلطان سلیمان محتشم کے قسطنطنیہ میں محل سے نیدرلینڈز کے سفیر کے ذریعے نیدرلینڈز پہنچا اور پھر اس کا ساری دنیا میں رواج ہو گیا۔
گل لالہ کا ذکر شاعری میں عام ہے۔ اقبال کا یہ محبوب پھول ہے اور اکثر ان کی شاعری میں اس کا ذکر ملتا ہے:
گل و نرگس و سوسن و نسترن | ||
شہید ازل لالہ خونیں کفن |
ایران کے پرچم میں درمیاں میں چار چاند لفظ اللہ کی صورت میں ہيں، وہ سرخ رنگ اور گل لالہ کی صورت بناتے ہیں، جو جان قربان کرنے والوں کی علامت ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.