بھارتی اداکارہ From Wikipedia, the free encyclopedia
کرینہ کپور خان (پیدائش : 21 ستمبر 1980ء) ہندی فلموں میں کام کرنے والی ایک بھارتی اداکارہ ہے۔ کرینہ ماضی کے اداکار رندھیر کپور اور اداکارہ ببیتا کی بیٹی ہے۔ وہ اداکارہ کرشمہ کپورکی چھوٹی بہن ہے۔ کرینہ کپور ہندی سینما میں اپنی متنوع کردار نگاری کی وجہ سے شہرت رکھتی ہے۔ اس نے رومانوی، مزاحیہ اور جرائم ڈراما جیسی فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔ کرینہ کپور کو چھ فلم فئیر ایوراڈوں سمیت بے شمار اعزازات سے نوازا گیا اور وہ بالی ووڈ کی انتہائی مہنگی ترین اداکاراوں میں سے بھی ایک ہے۔[3]
کرینہ کپور خان | |
---|---|
(انگریزی میں: Kareena Kapoor) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 21 ستمبر 1980ء (44 سال)[1] ممبئی |
شہریت | بھارت |
قد | 1.65 میٹر |
شریک حیات | سیف علی خان (16 اکتوبر 2012–) |
اولاد | تیمور علی خان |
والد | رندھیر کپور |
والدہ | ببیتا |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
مادر علمی | متھی بائی کالج جمنابائی نرس اسکول ویلہام گرلز اسکول گورنمنٹ لا کالج، ممبئی ہارورڈ سمر اسکول |
پیشہ | فلم اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی [2]، انگریزی |
اعزازات | |
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:جب وی میٹ ) (2008) فلم فیئر کریٹکس اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:اوم کارا ) (2007) | |
نامزدگیاں | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
بھارت کے شہر بمبئی (اب ممبئی) میں 21 ستمبر 1980[3] کو پیدا ہونے والی کرینا کپور (جو بیبو کے نام سے بھی جانی جاتی ہے)[5] ماضی کے اداکار رندھیر کپور اور اداکارہ ببیتا کی چھوٹی بیٹی ہے۔ [6]اس کی بڑی بہن کرشمہ کپور بھی ایک اداکارہ ہے۔کرینہ ماضی کے معروف اداکار اور ہدایتکار راج کپور کی پوتی، اداکار ہری شیو داسانی کی نواسی اور اداکار رشی کپور کی بھتیجی ہے۔کپور خاندان کے مطابق کرینہ کا نام ٹالسٹائی کے ناول “انا کرینینا “ سے متاثر ہوکر رکھا گیا کیونکہ اس کی والدہ دوران میں امید یہی ناول پڑھ رہی تھی۔[7]وہ اپنے والد کی طرف سے پنجابی جبکہ والدہ کی طرف سے سندھی اور برطانوی النسل ہے۔ خود کو ایک "بہت ہی شرارتی بچی کے طور پر بیان کرتے ہوئے کرینہ کپور نے چھوٹی عمر سے ہی فلموں میں کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی تھی [8]، وہ خاص طور پر اداکارہ نرگس اور مینا کماری کی اداکاری سے بہت متاثر تھیں۔[9] ان کے خاندانی پس منظر کے باوجود ان کے والد نے خواتین کے فلموں میں کام کرنے کے سخت مخالف تھے کیونکہ ان کا یہ ماننا تھا کہ اس سے خواتین کی گھریلو زندگی بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے [10]اس کے نتیجے میں اس کے والدین کے مابین تنازع پیدا ہو گیا اور وہ الگ ہو گئے۔[11] اس کے بعد ان کی پرورش ان کی والدہ نے کی جنھوں نے 1991 میں اداکارہ کے طور پر کرشمہ کپور کومتعارف کروایا۔ان کی والدہ نے اپنی بیٹیوں کی پرورش کے لیے کئی ملازمتیں کیں۔[12] کئی سال الگ رہنے کے بعد ان کے والدین نے اکتوبر 2007 میں صلح کر لی۔ [11] کرینہ کپور نے بتایا کہ "میرے والد بھی میری زندگی کا ایک اہم عنصر ہیں۔ اگرچہ ہم اپنے ابتدائی سالوں میں انھیں اکثر نہیں دیکھتے تھے۔مگر اب ہم ایک کنبہ ہیں "[12] کرینہ کپور نے ممبئی کے جمنا بائی نرسری اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد دہرادون میں ویلہم گرلز اسکول میں شمولیت اختیار کی وو انھوں نے بنیادی طور پر اپنی والدہ کی خواہش پر اس ادارے میں شرکت کی اگرچہ بعد میں انھوں نے اس تجربے کو پسند کرنے کا اعتراف کیا۔ کرینہ کپور کے مطابق وہ تعلیم کی طرف مائل نہیں تھیں مگرریاضی کے علاوہ اپنی تمام کلاسوں میں اچھے گریڈز حاصل کیے۔[8] ویلہم سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد وہ ممبئی واپس چلی گئیں اور مٹھی بائی کالج میں دو سال تجارت کی تعلیم حاصل کی۔وو اس کے بعد کرینہ کپور نے ریاستہائے متحدہ کے ہارورڈ سمر اسکول میں مائکرو کمپیوٹر میں تین ماہ کے سمر کورس کے لیے اندراج کیا۔وو بعد میں انھوں نے قانون میں دلچسپی پیدا کی اور ممبئی کے گورنمنٹ لا کالج میں داخلہ لیا۔[9] تاہم اپنا پہلا سال مکمل کرنے کے بعد انھوں نے اداکاریکی وجہ سے تعلیم ادھوری چھوڑ دی جس کا بعد میں انھیں افسوس ہوا [13][14]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.