From Wikipedia, the free encyclopedia
'ڈیوڈ ہربرٹ لارنس (11 ستمبر 1885 – 2 مارچ 1930) ایک انگریز مصنف اور شاعر تھے۔ ان کی تخلیقات بشمول دیگر موضوعات جدیدیت اور صنعت کاری کے غیر انسانی اثرات کی عکاس ہیں ۔ لارنس کی تحریریں جنسیت، جذباتی صحت، شوق و جستجو ، بے ساخٹگی ہ اور جبلت جیسے مسائل پر روشنی ڈالتی ہیں ۔ ان کے ناولوں میں 'سنز اینڈ لورز'، ' دی رینبو' ، ' ویمن ان لو اور لیڈی چیٹرلی لور سرفہرست ہیں۔
ڈی ایچ لارنس | |
---|---|
(انگریزی میں: David Herbert Lawrence) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: David Herbert Richards Lawrence) |
پیدائش | 11 ستمبر 1885ء [1][2][3][4][5][6][7] ایسٹ وڈ |
وفات | 2 مارچ 1930ء (45 سال)[8][9][2][3][4][5][6] |
وجہ وفات | سل |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | مملکت متحدہ |
عارضہ | سل |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ ناٹنگھم جامعہ لندن |
پیشہ | ڈراما نگار ، مترجم ، مصنف [10][11]، شاعر [10]، ناول نگار ، مصور [12]، منظر نویس ، ادبی نقاد |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [13][14] |
مؤثر | ولیم بلیک [15] |
IMDB پر صفحات | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
لارنس کے افکار و خیالات ایسے تھے کہ بہت لو گ ان کو پسند نہیں کرتے تھے اور اپنی زندگی کے دوسرے نصف حصے میں ان کو سرکاری ظلم و ستم، سنسرشپ اور اپنے تخلیقی کاموں کی غلط تشریحات کا سامنا کرنا پڑا اور یہی وجہ ہے کہ زندگی کے آخری ایام انھوں نے رضاکارنہ جلاوطنی میں گزارے ، جس کو وہ اپنی "وحشی زیارت" سے تعبیر کرتے تھے۔۔ [16] جب وہ اس دنیا کو الوداع کہہ رہے تھے ، ان کی عوامی شہرت ایک فحش نگار کی تھی جس نے اپنی عظیم تر صلاحیتوں کو ضائع کر دیا تھا۔ ای ایم فورسٹر نے ایک تعزیتی تحریر تصور کو غلط قرار دیا اور ان کو "ہماری نسل کا سب سے بڑا تخیلاتی ناول نگار" تسلیم کیا۔ [17] بعد میں ادبی نقاد ایف آر لیویس نے لارنس کی فنی دیانتداری اور اخلاقی سنجیدگی دونوں کی حمایت کی۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.