سندھ کا آباد علاقہ From Wikipedia, the free encyclopedia
پیر جو گوٹھ پاکستان کے صوبہ سندھ کاتاریخی قصبہ ہے یہ دراصل مخفف ہے پیر پگارو جو گوٹھ کا جو پیر پگارا کا آبائی علاقہ ہے (اردو میں پیر پگارا اور سندھی میں پیر پگارو کہا جاتا ہے)یہاں جامعہ راشدیہ پیر جو گوٹھ قائم ہے۔[1]
ضلع خیر پور کے مغرب میں دس میل دور پیر جو گوٹھ آباد ہے، یہ علاقہ پیرعلی گوہر شاہ اول ( م 28 ، اپریل، 1847ء) بنگلہ دھنی کے عہد میں آباد ہوا تھا۔اس علاقے کو ابتدا میں بادشاہ پور کے نام سے پکارا جا تا تھا، بعد میں کنگری اور اس کے بعد پیر جو گوٹھ کے نام سے مشہور ہوا، اب بعض لوگ صرف پیر گوٹھ سے بھی پکارتے ہیں۔ تعلقہ کنگری کا صدر مقام پیر جو گوٹھ ہے، جس کا پرانا نام کنگری بھی تھا، کراچی میں پیر پگارا کا گھر کنگری ہاوس کہلاتا ہے،
پیر جو گوٹھ قصبہ کے محلے یہ ہیں،
درگاہ شریف روڈ پر شاہی بازار کے علاوہ صرافہ بازار، لوہار بازار اہم تجارتی مراکز ہیں،
سرکاری کالجز و اسکولوں کے علاوہ النور پبلکاسکول، سندھ پبلکاسکول، اینگلز ماڈلاسکول، انڈس ماڈلاسکول اہم نجی تعلیمی ادارے ہیں،
تعلقہ ہسپتال کے علاوہ رورل ہیلتھ سنٹر بھی ہے، نجی طبی مراکز میں ڈاکٹر چتن داس، ڈاکٹر عبد الاحد پنہور، ڈاکٹر عبد اللہ میمن کے کلینکس ہیں، جامع مسجد درگاہ ہے.
سندھی شعرا میں اہم نام یہ ہیں، محمد پریل عرف منیر سولنگی، شکیل ملک، الطاف عباسی، جاوید عدم، غلام مصطفٰی مہر، احمد مجتبٰی راشدی، وغیرہ
ابو الواہ نہر ذریعہ آب پاشی ہے، یہ قصبہ خیر پور میرس سے 15 کلومیٹر دور ہے،
یہاں 2 مندر بھی ہیں ایک شہر میں دوسرا شہر سے باہر محلہ اناج منڈی کے نزدیک ہے،
یہاں آباد قوموں میں ہندو، سادات، میمن، عناسی، منگنیجو، شیخ موچی گلال وغیرہ ہیں، تعلقہ کنگری میں دیگر قصبات یہ ہیں احمد پور، صدر جی بھٹیوں، پریال شریف، میتلو، وغیرہ ہیں
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.