پولو
From Wikipedia, the free encyclopedia
From Wikipedia, the free encyclopedia
پولو (انگریزی: Polo) ایک ٹیم کھیل ہے جسے گھوڑوں پر بیٹھ کر کھیلا جاتا ہے، اس کا مقصد حریف ٹیم کے خلاف گول کرنا ہوتا ہے۔ اس میں کھلاڑی ایک پلاسٹک یا لکڑی کی گیند کو بڑے ہاکی جیسے ڈنڈوں سے مار کر سامنے والی ٹیم کے گول میں ڈالنے کی كوشش کرتے ہیں۔ روایتی طریقہ میں یہ کھیل بڑی رفتار سے ایک بڑے کھلے میدان میں کھیلا جاتا ہے، ہر ٹیم میں چار کھلاڑی ہوتے ہیں۔
پولو میچ میں دو کھلاڑی گیند کے پیچھے بھاگتے ہوئے. | |
مجلس انتظامیہ | فیڈریشن برائے بین الاقوامی پولو |
---|---|
دیگر اسماء | The Sport of Kings [1][2] |
ہخامنشی سلطنت، چھٹی صدی ق م [3] | |
خصائص | |
رابطہ | ہاں |
ٹیم کے کھلاڑی | چار کھلاڑی ہر جانب |
مخلوط | ہاں |
زمرہ بندی | Equestrian, ball game, team sport, outdoor |
لوازمات | گیند، چھڑی، گھوڑا |
جائے وقوعہ | پولو میدان (گھاس) |
اولمپکس | نہیں (از 1936ء) |
کھیل کا بانی ملک | اصفہان، ایران |
اٹھارویں صدی کے برطانوی ہند میں انگریزوں نے بنگال میں اس کھیل کو متعارف کرایا اور 1875ء میں اس کھیل کے قوانین بھی وضع کیے، بعد ازاں یہ کھیل پوری دنیا میں پھیل گیا۔ نیز مغرب میں اس کھیل کو متعارف کرانے کا سہرا ان برطانوی فوجیوں کو جاتا ہے جو ہندوستان میں رہائش پزیر تھے۔ 1877ء میں پہلی بار جب یہ کھیل عالمی سطح پر کھیلا گیا، تو اس وقت ارجنٹائن پولو میں رہنما ملک سمجھا گیا۔[4]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.