پنجاب، پاکستان
پاکستان کا صوبہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
دیگر استعمالات کے لیے، دیکھیے پنجاب۔
پنجاب پاکستان کا ایک صوبہ ہے جو آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ پنجاب میں رہنے والے لوگ پنجابی کہلاتے ہیں۔ پنجاب جنوب کی طرف سندھ، مغرب کی طرف خیبرپختونخوا اور بلوچستان، شمال کی طرف کشمیر اور اسلام آباد اور مشرق کی طرف ہندوستانی پنجاب اور راجستھان سے ملتا ہے۔ پنجاب میں بولی جانے والی زبان بھی پنجابی کہلاتی ہے۔ پنجابی کے علاوہ وہاں کردستانی ،بلوچوں اور عربی نژادوں کی کافی تعداد ہے۔ پنجاب کا دار الحکومت لاہور ہے۔ پنجاب سب سے بڑا بارہ کروڑ آبادی والا صوبہ ہے۔
اجمالی معلومات پنجاب, ملک ...
پنجاب | |
---|---|
صوبہ | |
پنجاب، پاکستان کا محل وقوع | |
متناسقات: 31°N 72°E / 31; 72 | |
ملک | پاکستان |
قیام | 1 جولائی 1970ء |
صوبائی دار الحکومت | لاہور |
سب سے بڑا شہر | لاہور |
حکومت | |
• قسم | صوبائی |
• گورنر | محمد بلیغ الرحمان |
• وزیر اعلیٰ | محسن نقوی |
• چیف سیکٹری | عمیر علی ناقہ |
• مقننہ | پنجاب صوبائی اسمبلی |
• عدالت عدلیہ | عدالت عالیہ لاہور |
رقبہ | |
• کل | 205,344 کلومیٹر2 (79,284 میل مربع) |
آبادی (2017) | |
• کل | 110,012,442 |
• کثافت | 540/کلومیٹر2 (1,400/میل مربع) |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
آیزو 3166 رمز | PK-PN |
پاکستان کی زبانیں |
دیگر زبانیں: سرائیکی |
کھیلوں کی اہم ٹیمیں | لاہور قلندرز لاہور بادشاہز ملتان سلطانز لاہور لائینز راولپنڈی ریمز سیالکوٹ سٹالینز بہاولپور سٹیگز شیخوپورہ شارخس |
اسمبلی | 183 |
پنجاب اسمبلی | 371 |
ڈویژن | 9 |
اضلاع | 37 |
تحصیل | 146 |
یونین کونسلیں | 7602 |
ویب سائٹ | www |
بند کریں
پنجاب فارسى زبان كے دو لفظوں پنج بمعنی پانچ(5) اور آب بمعنی پانی سے مل کر بنا ہے۔
ان پانچ درياؤں كے نام ہيں:
پنجاب کا صوبائی دار الحکومت لاہور، پاکستان کا ایک ثقافتی، تاریخی اور اقتصادی مرکز ہے جہاں ملک کی سنیما صنعت اور اس کے فیشن کی صنعت ہے۔