![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/ur/thumb/7/7c/PakistancricketBoard-logo.svg/langur-640px-PakistancricketBoard-logo.svg.png&w=640&q=50)
پاکستان کرکٹ بورڈ
From Wikipedia, the free encyclopedia
پاکستان کرکٹ بورڈ (Pakistan Cricket Board or PCB) پاکستان میں ہر قسم کی فرسٹ کلاس کرکٹ، ٹیسٹ کرکٹ اور ایک روزہ کرکٹ کا انتظام کرتی ہے۔ یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام قومی اور بین الاقوامی کرکٹ کے مقابلوں کو ترتیب دیتی ہے۔
اجمالی معلومات پاکستان کرکٹ بورڈپی سی بی Pakistan Cricket Board (PCB), کھیل ...
پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی Pakistan Cricket Board (PCB) | |
---|---|
![]() | |
کھیل | کرکٹ |
اختیارات | ![]() |
تاسیس | 1 مئی 1949؛ 74 سال قبل (1949-05-01) |
الحاق | بین الاقوامی کرکٹ کونسل |
تاریخ الحاق | 28 جولائی 1952ء (1952ء-07-28) |
علاقائی الحاق | ایشیائی کرکٹ کونسل |
تاریخ الحاق | 19 ستمبر 1983؛ 40 سال قبل (1983-09-19) |
صدر دفتر | قذافی اسٹیڈیم، لاہور-قصور روڈ |
مقام | لاہور، پاکستان |
چیئرمین | محسن رضا نقوی |
ڈائریکٹر | محمد حفیظ |
تربیت کار | محمد حفیظ (عبوری) |
تربیت کار | محتشم رشید (عبوری) |
آمدنی | روپیہ 19.32 ارب (US$180 ملین) (2020-21)[1] |
کفیل | |
تبدیلی | بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان پاکستان |
باضابطہ ویب سائٹ | |
pcb | |
![]() |
بند کریں
1947 میں آزادی پاکستان کے وقت پاکستان میں ہر قسم کی کرکٹ بھارت کی کرکٹ کا حصہ تھی۔ پاکستان کی آزادی کے بعد 1 مئی، 1949 میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ کی ذمہ داری سونپی گئی۔ اس وقت اس کا نام بورڈ آف کرکٹ کنٹرول فار پاکستان (Board of Cricket Control for Pakistan) رکھا گیا جس کو 1995 میں تبدیل کر کے پاکستان کرکٹ بورڈ رکھ دیا گیا۔[4]
پاکستان کرکٹ بورڈ بین الاقوامی کرکٹ انجمن (International Cricket Council) کا رکن 28 جولائی، 1952 میں بنا۔ پاکستان نے پہلا ٹیسٹ میچ اکتوبر 1952 میں بھارت کے خلاف کھیلا۔