بین الاقوامی کرکٹ کونسل
From Wikipedia, the free encyclopedia
بین الاقوامی کرکٹ کونسل (International Cricket Council) کرکٹ کی انتظامیہ کا نام ہے۔ جو 1909ء میں برطانیہ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے نمائندگان کی طرف سے امپیرئیل کرکٹ کانفرنس کے نام سے شروع کی گئی۔ 1965ء میں اس کا نام تبدیل کر کے انٹرنیشنل کرکٹ کانفرنس رکھا گیا پھر 1989ء میں اس کا نام پھر سے تبدیل کر کے بین الاقوامی کرکٹ کونسل رکھا گیا۔
اجمالی معلومات بین الاقوامی کرکٹ کونسل, مخفف ...
بین الاقوامی کرکٹ کونسل | |
---|---|
مخفف | (انگریزی میں: ICC)، (ہندی میں: आईसीसी) |
ملک | امارت دبئی |
صدر دفتر | دبئی [1] |
تاریخ تاسیس | 15 جون 1909 |
خدماتی خطہ | زمین ، دنیا بھر میں |
رکن | گلوبل ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل اسپورٹس فیڈریشن |
سی ای او | جیوف ایلارڈائس (2021–) ہارون لورگاٹ (2008–2012) |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
درستی - ترمیم |
بند کریں
بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے 104 ارکان ہیں۔ جن میں سے 12 ارکان وہ ہیں جو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی حیثیت رکھتے ہیں ان کو فل ارکان کا نام دیا گیا ہے۔ 92 ارکان ایسوسی ایٹ ارکان ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہر قسم کے کرکٹ کے ٹورنامنٹ یا مقابلوں کو ترتیب دیتی ہے۔
بین الاقوامی کرکٹ کونسل کا صدر مقام دبئی میں واقع ہے۔