![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/9/9a/Wikimania_2012_Group_Photograph-0001a.jpg/640px-Wikimania_2012_Group_Photograph-0001a.jpg&w=640&q=50)
ویکیمیڈیا تحریک
From Wikipedia, the free encyclopedia
ویکیمیڈیا تحریک (انگریزی: Wikimedia movement) یا صرف ویکیمیڈیا ایک عالمی تنظیم ہے جو ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے منصوبوں میں کام کرنے والوں کے تعاون کے لیے بنائی گئی ہے۔ یہ تحریک پہلے پہل صرف ویکیپیڈیا برادری کے لیے بنائی گئی تھی مگر بعد میں دوسرے منصوبوں تک اس کا دامن وسیع کر دیا گیا اور اب تک ویکیمیڈیا العام، ویکی ڈیٹا اور میڈیاویکی سمیت کئی منصوبوں کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔ دنیا بھر کی تنظیمیں ان رضاکاروں کا تعاون کرتی ہیں جن میں ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن، موضوعی تنظیمیں اور متعدد صارف گروپ شامل ہیں۔
ویکیمیڈیا تحریک | |
---|---|
قسم | صارفین، چیپٹر، موضوعاتی تنظیمیں اور متعدد صارف گروپ کی رضاکارانہ خدمات |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ[1] ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
لفظ ویکیمیڈیا ویکی اور میڈیا (ذرائع ابلاغ) کا مرکب ہے جسے امریکی مصنف شیلڈون ریمپٹون نے 2003ء میں انگیریزی میلنگ لسٹ کے لیے لکھے ایک مضمون میں سجھایا تھا۔<</ref> name="Rampton, Sheldon (March 16, 2003). "Wikipedia English mailing list message".">استشهاد فارغ (معاونت)</ref> جس وقت انھوں نے یہ نام دیا تب ویکی لغت کو جیمی ویلز کی رہنمائی میں دوسرا ویکی منصوبہ بنے دو ماہ ہو چکے تھے اور ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے اعلان اور تشکیل کو تین ماہ باقی تھے۔<</ref></ref> name="Rampton, Sheldon (March 16, 2003). "Wikipedia English mailing list message"." /> ویکیمیڈیا کو ویکی پروجیکٹ بھی کہا جاتا ہے۔