![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/8/88/Ward_Cunningham_-_Commons-1.jpg/640px-Ward_Cunningham_-_Commons-1.jpg&w=640&q=50)
ویکی
From Wikipedia, the free encyclopedia
ویکی (انگریزی: wiki) اپنی نوعیت کی منفرد اور علمی ویب گاہ ہوتی ہے جس کے صارفین یا زائرین ویب براؤزر یا مخصوص اطلاقیہ کی مدد سے اس کے مندرجات میں مفید اضافے اور تبدیلی کرتے ہیں۔ اس قسم کی ویب گاہ پر لکھنے والوں کو ویکی نویس کہا جاتا ہے جو مخصوص زبان میں اس کے مضامین و مندرجات کو مرتب کر کے پیش کرتے ہیں۔ یہ مارک اپ زبان کہلاتی ہے اور بے حد سادہ اور سہل ہوتی ہے۔ تاہم اگر کوئی صارف اسے استعمال نہ کرنا چاہے تو رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر بھی دستیاب ہوتا ہے۔[1] لفظ ویکی اس سافٹ ویئر کے جانب بھی اشارہ کرتا ہے جسے اس قسم کی ویب گاہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ہوائی زبان میں ویکی کے معنی تیز رفتار کے ہوتے ہیں۔[2] چونکہ اس قسم کی ویب گاہ میں کثرت اور تیز رفتاری کے ساتھ مواد میں ترمیم واضافہ ہوتا رہتا ہے اس لیے اس لفظ کو اختیار کیا گیا۔ ویکی سافٹ ویئر کو استعمال کرنے والی سب سے مشہور اور مقبول ویب گاہ آزاد دائرۃ المعارف ویکیپیڈیا ہے جو دنیا بھر میں پانچویں بڑی ویب گاہ خیال کی جاتی ہے۔ ویکیپیڈیا محض ایک ویکی سائٹ نہیں، یہ ویکی سائٹوں کا ایک مجموعہ ہے جس میں مختلف زبانوں اور منصوبوں کے لیے علاحدہ علاحدہ ویکی سائٹ بنائی گئی ہے۔
![Thumb image](http://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/8/88/Ward_Cunningham_-_Commons-1.jpg/640px-Ward_Cunningham_-_Commons-1.jpg)