From Wikipedia, the free encyclopedia
وپرو (انگریزی: Wipro) بھارت میں قائم کمپنی ہے جو جدید طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مشوروں اور کاروباری طریقوں کی خدمات فراہم کرتی ہے۔ اس صدر مقام بنگلور، کرناٹک میں واقع ہے۔[1] 2013ء سے یہ کمپنی اپنے غیر انفارمیشن ٹیکنالوجی وجود کو الگ کرتے ہوئے نجی ملکیتی وپرو انٹرپرائزز قائم کیا۔[2] 2020ء سے وپرو نے کہیں سے بھی کام کرنے کے طریقۂ کار کو اپنے ملازمین پر عائد کر دیا جس سے کہ وہ لوگ دفتر کے احاطے کو چھوڑکر کہیں سے بھی کام کر سکتے ہیں۔ یہ تبدیلی کووڈ 19 کی عالمی وبا کے پیش نظر نافذ کی گئی۔ کمپنی کے بانی محمد پریم جی تھے، جب کہ موجودہ صدر عظیم پریم جی ہیں۔ محمد پریم جی اصلًا برما یا موجودہ طور پر میانمار سے آئے تھے۔ وہ ایک وقت میں گیہوں کے بہت بڑے کاروباری تھے۔ انھیں تقسیم ہند کے وقت پاکستان کے بانی محمد علی جناح نے پاکستان آنے کی دعوت دی تھی، تاہم وہ بھارت ہی میں رہ کر کاروبار کرنے کو ترجیح دیے۔ محمد پریم جی اور جناح، دونوں خوجہ تھے۔ وپرو کمپنی کئی رفاہی کاموں کے لیے جانی جاتی ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.